"راہب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
م روبالہ: اضافہ سانچہ ناوبکس {{اسماء وشخصیات قرآن}}
سطر 12: سطر 12:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}


{{اسماء وشخصیات قرآن}}
[[زمرہ:ترک دنیا]]
[[زمرہ:ترک دنیا]]
[[زمرہ:مذہبی پیشے]]
[[زمرہ:مذہبی پیشے]]

نسخہ بمطابق 07:04، 12 فروری 2018ء

راہب (جمع رہبان) اس عبادت گزار کو کہتے ہیں جو دنیا کے ہنگاموں سے الگ تھلگ خانقاہوں اور حجروں میں مصروف ذکر و فکر رہتا ہے۔

اس سے فعل رھب اللہ یرھبہ ہے یعنی وہ اللہ سے ڈرا۔ رھبا ورھبا ورھبۃ الرھبانیہ والترھب، گرجا میں عبادت کرنا۔ جو لوگ تارک دنیا ہو کر جنگلوں میں گرجے بنالیتے تھے اور وہیں زندگی گزارتے تھے انہیں راہب کہا جاتا تھا۔الرھبۃ ایسے خوف کو کہتے ہیں جس میں احتیاط اور اضطراب بھی شامل ہو۔

دیگر ادیان میں

یہود اپنے مذہبی راہنماؤں کو ”ربی“ اور ” احبار “ کہتے تھے اور جبکہ مسیحی قسیس اور راہب کے الفاظ سے ان کو یاد کرتے تھے ۔ یہ الفاظ اہل کتاب ہی کی وساطت سے عربی زبان میں آئے اور قرآن کریم نے بھی ان کو انہی ناموں سے یاد کیا جو خود استعمال کرتے تھے۔[1] پہاڑوں کے غاروں یا دریا کے کنارے یا صحراؤں کی خانقاہوں میں جا بیٹھتے ہیں اور تمام لذات دنیا سے دشت کش ہوجاتے ہیں۔

اسلام میں

اسلام نے اس رہبانیت اور قطع تعلق کی اجازت نہیں دی کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اسلام میں کوئی رہبانیت نہیں ہے۔[2][3] بعض مسلمانوں نے بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں یہ طریقہ اختیار کیا تھا کہ لذیذ کھانا چھوڑ دیا تھا۔ لوگوں سے ملنا جلنا ترک کر دیا تھا یہاں تک کہ اپنی ازواج سے ہم بستری بھی نہیں کرتے تھے۔ جب حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کا علم ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بلا کر فرمایا ، ایسا ہرگز نہ کرو ، خدا ایسی زندگی کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔[حوالہ درکار]

حوالہ جات

  1. تفسیر عروۃ الوثقی،عبدلکریم اثری،المائدہ 83
  2. قرطبی، الجامع لاحکام القرآن، 18 : 87
  3. فتح الباری، 9 : 111