"سرخ خونی خلیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ مساوی زمرہ جات
سطر 20: سطر 20:
[[زمرہ:تنفس]]
[[زمرہ:تنفس]]
[[زمرہ:خون]]
[[زمرہ:خون]]
[[زمرہ:1658ء میں سائنس]]

نسخہ بمطابق 20:47، 5 مارچ 2018ء

سرخ خونی خلیات (حمریات یعنی erythrocytes) کی ایک تصویر۔
چند اہم الفاظ

حمر
حمر
حمریہ
حمریات

erythro
سرخ
erythrocyte
erythrocytes

سرخ خونی خلیات (red blood cells) خون میں پاۓ جانے والے ایسے خلیات ہوتے ہیں کہ جن میں سرخ مادہ جسے hemoglobin کہا جاتا ہے موجود ہوتا ہے اور اسی مادے کی وجہ سے انکی رنگت سرخ نظر آتی ہے؛ طب و حکمت میں ان خلیات کو حمریہ (erythrocyte) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سرخ خلیات ، تعداد میں خون میں پاۓ جانے والے دیگر اقسام کے خلیات میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک سرخ خلیہ جب اپنی بالغ حالت میں آجاتا ہے تو اسکی شکل ایک ایسی قرص سے مماثل نظر آتی ہے کہ جس میں دونوں اطراف کی سطحیں دبی ہوئی یا معقر (concave) ہوتی ہیں۔ خون کے بالغ سرخ خلیات میں مرکزہ (nucleus) ناپید ہوتا ہے اور انکا بنیادی کام قلب کی حرکات مضخت (pump) کے باعث پیدا ہونے والے دوران خون کے ذریعہ oxygen کو تمام جسم میں پہنچانا ہوتا ہے۔

مزید دیکھیۓ