"عظیم جھیلیں (امریکہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 44: سطر 44:
[[زمرہ: آبی ذخائر]]
[[زمرہ: آبی ذخائر]]



[[af:Groot Mere]]
[[ar:بحيرات عظمى (أمريكا الشمالية)]]
[[ar:بحيرات عظمى (أمريكا الشمالية)]]
[[fa:دریاچه‌های بزرگ]]
[[en:Great Lakes]]
[[af:Groot Mere]]
[[an:Grans Lacos d'America d'o Norte]]
[[an:Grans Lacos d'America d'o Norte]]
[[arc:ܝܡܡܬܐ ܪܒܬܐ]]
[[arc:ܝܡܡܬܐ ܪܒܬܐ]]
سطر 65: سطر 66:
[[el:Μεγάλες Λίμνες]]
[[el:Μεγάλες Λίμνες]]
[[eml:Lèg grand]]
[[eml:Lèg grand]]
[[en:Great Lakes]]
[[es:Grandes Lagos (América del Norte)]]
[[es:Grandes Lagos (América del Norte)]]
[[eo:Grandaj Lagoj (Nordameriko)]]
[[eo:Grandaj Lagoj (Nordameriko)]]
[[eu:Amerikako Laku Handiak]]
[[eu:Amerikako Aintzira Handiak]]
[[fa:دریاچه‌های بزرگ]]
[[hif:Great Lakes]]
[[hif:Great Lakes]]
[[fo:Stóruvøtn]]
[[fo:Stóruvøtn]]
سطر 89: سطر 88:
[[jbo:banli lalxu]]
[[jbo:banli lalxu]]
[[hu:Nagy-tavak]]
[[hu:Nagy-tavak]]
[[mk:Големите езера]]
[[mk:Големи Езера]]
[[ml:മഹാതടാകങ്ങൾ]]
[[ml:മഹാതടാകങ്ങൾ]]
[[arz:بحيرات عظمى]]
[[arz:بحيرات عظيمه]]
[[ms:Tasik-Tasik Besar]]
[[ms:Tasik-Tasik Besar]]
[[mwl:Grandes Lagos]]
[[mwl:Grandes Lagos]]
سطر 99: سطر 98:
[[no:De store sjøer]]
[[no:De store sjøer]]
[[nn:Dei store sjøane]]
[[nn:Dei store sjøane]]
[[pnb:عظیم جھیلاں (امریکا)]]
[[oc:Grands Lacs (America del Nòrd)]]
[[oc:Grands Lacs (America del Nòrd)]]
[[pnb:عظیم جھیلاں (امریکا)]]
[[pl:Wielkie Jeziora Północnoamerykańskie]]
[[pl:Wielkie Jeziora Północnoamerykańskie]]
[[pt:Grandes Lagos da América do Norte]]
[[pt:Grandes Lagos da América do Norte]]

نسخہ بمطابق 21:31، 11 جون 2010ء

خلا سے عظیم جھیلوں کا منظر

عظیم جھیلیں براعظم شمالی امریکہ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا کی سرحدوں کے قریب واقع 5 بہت بڑی جھیلوں کو کہا جاتا ہے۔ یہ روئے زمین پر تازہ پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں۔ دریائے سینٹ لارنس کو ملاکر یہ دنیا میں میٹھے پانی کا سب سے بڑا نظام تشکیل دیتی ہیں۔ بعض مرتبہ انہیں درون زمین سمندر بھی قرار دیا جاتا ہے۔

ان عظیم جھیلوں میں مندرجہ ذیل جھیلیں شامل ہیں:

عظیم جھیلوں کا نظام
  • ان عظیم جھیلوں میں سب سے بڑی جھیل سپیریئر ہے جو حجم اور گہرائی کے اعتبار سے بھی سب سے بڑی ہے۔
  • جھیل ہیورون حجم کے اعتبار سے تیسری اور رقبے کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔
  • جھیل ایری حجم کے لحاظ سے سب سے چھوٹی اور کم گہری ہے۔
  • جھیل اونٹاریو رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹی جھیل ہے جبکہ حجم کے اعتبار سے دوسری سب سے چھوٹی ہے۔


جھیل ہیورون اور جھیل ایری کے درمیان ایک چھٹی اور چھوٹی سی جھیل سینٹ کلیئر بھی واقع ہے جو عظیم جھیلوں کے نظام کا تو حصہ ہے لیکن عظیم جھیلوں میں شمار رہیں ہوتی۔ عظیم جھیلوں کے اس نظام میں ان جھیلوں کو ایک دوسرے سے ملانے والے دریا بھی شامل ہیں جن میں جھیل سپیریئر اور جھیل ہیورون کو ملانے والا دریائے سینٹ میریز، جھیل ہیورون اور جھیل سینٹ کلیئر کو ملانے والا دریائے سینٹ کلیئر، جھیل سینٹ کلیئر اور جھیل ایری کو ملانے والی دریائے ڈیٹرائٹ اور جھیل ایری اور جھیل اونٹاریو کے درمیان دریائے نیاگرا اور نیاگرا آبشار شامل ہیں۔ (جھیل مشی گن آبنائے میکنیکیک کے ذریعے جھیل ہیورون سے منسلک ہے)

جھیل مشی گن کے علاوہ تمام جھیلیں امریکہ اور کینیڈا کی سرحدوں پر واقع ہیں۔ دریائے سینٹ لارنس امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بین الاقوامی سرحد کا کام دیتا ہے۔

دنیا بھر میں میٹھے پانی کے ذخائر کا کل 20 فیصد ان 5 عظیم جھیلوں میں ہے جو مجموعی طور پر 5،473 مکعب میل (22،812 مکعب کلومیٹر) ہے۔ ان جھیلوں میں پانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اسے پورے امریکہ پر چھوڑدیا جائے تو ہر جگہ 9.5 فٹ پانی کھڑا ہوگا۔ ان جھیلوں کا مشترکہ سطحی رقبہ 94،250 مربع میل (244،100 مربع کلومیٹر) ہے۔

دریائے سینٹ لارنس کے ذریعے بڑے بڑے بحری جہاز ان جھیلوں کے اندر سفر کرسکتے ہیں اور یہاں سے بحر اوقیانوس تک جاسکتے ہیں۔ اپنے عظیم ترین حجم کے باوجود سردیوں کے موسم میں ان جھیلوں پر برف کی تہیں جم جاتی ہیں اور اس موسم میں اس میں جہاز رانی ممکن نہیں۔

نقشہ جات