"وولف گینگ موزارٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: pnb:ولفگانگ موزرت
سطر 92: سطر 92:
[[uz:Wolfgang Amadeus Mozart]]
[[uz:Wolfgang Amadeus Mozart]]
[[pag:Wolfgang Amadeus Mozart]]
[[pag:Wolfgang Amadeus Mozart]]
[[pnb:ولفگانگ موزرت]]
[[pcd:Mozart Wolfgang Amadeus]]
[[pcd:Mozart Wolfgang Amadeus]]
[[pms:Wolfgang Amadeus Mozart]]
[[pms:Wolfgang Amadeus Mozart]]

نسخہ بمطابق 16:54، 11 جولائی 2010ء

موزارٹ، 1780ء

وولف گینگ ایماڈیس موزارٹ (انگریزی: Wolfgang Amadeus Mozart) (پیدائش: 27 جنوری 1756ء – وفات: 5 دسمبر 1791ء) عہدِ قدیم کے ایک مشہور اور صاحبِ اثر موسیقار تھے۔ آپ نے 600 سے زائد دھنیں تیار کیں جن میں سے کئی کو سریلی دھنوں کی معراج سمجھا جاتا ہے۔ وہ قدیم موسیقاروں میں سے سب سے زیادہ معروف ہیں۔

موزارٹ نے سالزبرگ، آسٹریا میں بچپن ہی سے اپنی اس غیر معمولی صلاحیت ظاہر کی اور کی بورڈ اور وائلن پر اہلیت ظاہر کرتے ہوئے محض پانچ سال کی عمر میں پہلی دھن ترتیب دی اور 17 سال کی عمر میں شاہان یورپ کے سامنے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب وہ سالزبرگ میں درباری موسیقار تھے لیکن بعد ازاں بہتر مواقع کی تلاش میں سفر کیے لیکن اس دوران بھی تواتر کے ساتھ دھنیں ترتیب دیں۔ 1781ء میں ویانا کے دورے کے موقع پر ان کو سالزبرگ میں درباری عہدے سے نکال دیا گیا جس پر انہوں نے دارالحکومت میں رہنے کا ارادہ کر لیا اور اپنی زندگی کے بقیہ تمام ایام ویانا ہی میں گزارے جہاں انہوں نے شہرت تو بہت حاصل کی لیکن مالی اعتبار سے کمزور رہے۔ ویانا میں اپنے آخری سالوں میں انہوں نے اپنی مشہور ترین دھنیں بنائیں۔ آپ کی قبل از موت کے گرد بہت سارے افسانے ہیں۔ لواحقین میں آپ نے ایک بیوی اور دو بیٹے چھوڑے۔