"حیاتی کیمیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:حیاتی طرزیات بجانب زمرہ:حیاتیاتی ٹیکنالوجی
م BukhariSaeed نے رجوع مکرر ہٹا کر صفحہ حیاتی کیمیاء کو حیاتی کیمیا کی جانب منتقل کیا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 02:45، 2 جولائی 2018ء

حیات کی کیمیائی ترکیب کا مطالعہ حیاتی کیمیاء (Biochemistry) کہلاتا ہے۔ یہ شعبہءعلم حیاتیات اور کیمیاء کے درمیان ایک پل یا بندھن کا کام کرتا ہے۔ حیات دراصل جوہروں اور سالمات کی ایک نہایت مربوط اور نہایت پیچیدہ تنظیم کے نتیجے میں ہی وجود میں آتی ہے اور حیاتی کیمیاء کا مطالعہ اسی پیچیدگی اور اسمیں ہونے والے کیمیائی عوامل (chemical reations) کو سمجھنے کی ایک انسانی کوشش ہے۔

حیات کی ساخت میں استعمال ہونے والے سالمات کی تعداد بہت کثیر ہے بلکہ اگر حقیقت میں غور کیا جائے کہ تمام کی تمام حیات یا زندہ جسم بنا ہی سالمات سے ہے، جو پھر بذات خود جوہروں سے ملکر بنتے ہیں۔ آسانی کی خاطر ان حیاتی سالمات کی مختلف انداز میں جماعت بندی کی جاتی ہے، ایک جماعت بندی کے تحت انکو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے

  1. موحود (monomer) ؛ یعنی ایسے سالمات جو ایک اکائی کے طور پر موجود ہوں اور واحد سالمہ ہوں، ظاہر ہے کہ یہ جسامت میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر امائنو ترشے۔
  2. مکثورہ (polymer) ؛ یعنی ایسے سالمات کہ جو چھوٹے موحود سالمات کی ایک زنجیر سے بنے ہوں اور ظاہر ہے کہ یہ بہت بڑے ہوتے ہیں مثال کے طور پر امائنو ترشوں کی زنجیر سے بنے ہوئے لحمیات (protein) کے سالمات۔