"پولش ویکیپیڈیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق بذریعہ ویکی معاون
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 05:10، 27 جولائی 2018ء

Favicon of Wikipedia Polish Wikipedia
Logo of the Polish Wikipedia
Screenshot of the Main Page of the Polish Wikipedia on September 9, 2011.
Screenshot of the Main Page of the Polish Wikipedia on September 9, 2011.
سائٹ کی قسم
Internet encyclopedia project
دست‌یابPolish
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
ویب سائٹpl.wikipedia.org
تجارتیNo
اندراجOptional
آغازستمبر 26، 2001؛ 22 سال قبل (2001-09-26)

پولش ویکیپیڈیا (انگریزی: Polish Wikipedia) ویکیپیڈیا کا پولش زبان کا نسخہ اور آزاد دائرۃاملعارف ہے جس کا آغاز 26 ستمبر 2001ء کو ہوا۔ اس نسخہ میں فی الحال 1,611,000 مضامین ہیں۔ یہ ویکیپیڈیا کا دسواں سب سے بڑا نسخہ ہے۔[1] روسی ویکیپیڈیا کے بعد سلاوی زبان کا دوسرا سب سے بڑا نسخہ ہے۔

تاریخ

The logo of the 10th anniversary celebration of the Polish Wikipedia.

پولش ویکیپیڈیا کی ابتدا ایک آزاد پروجیکٹ کے طور پر wiki.rozeta.com.pl ڈومین پر ہوا۔ لیکن انگریزی ویکیپیڈیا کے مشورے پر اسے ایک داخلی پروجیکٹ کے طور پر 12 جنوری 2002ء کو http://pl.wikipedia.com پر لایا گیا اور پھر اسی سال 22 نومبر کو http://pl.wikipedia.org پر منتقل کر دیا گیا۔ [حوالہ درکار] آنے والے نئے صارفین کو ڈومین اسکواٹنگ/ سائبر اکسواٹنگ سے کسی طرح کی دشواری نہ ہو اس کے لیے پولش ویکیپیڈیا نے اپنا ایک الگ ڈومین wikipedia.pl بنایا جو صارف کو pl.wikipedia.org پر لے جاتا ہے۔ 27 جنوری 2005ء پولش ویکیپیڈیا کے بانی Krzysztof P ، Jasiutowicz اور Paweł Jochym کو Internet Obywatelski (عوامی اننٹرنیٹ) تنظیم نے 2004ء کے لیے سال کا انٹرنیٹ شہری منتخب کیا۔ [2] جولائی 2005ء کو tsca.bot (انٹرنیٹ بوٹ کو فرانسیسی، پولش اور اطالوی بلدیہ کے سرکاری ڈاٹا اور شماریات کو پولش ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کرنے کا حکم ہوا۔ کچھ ہی ماہ میں بوٹ نے 40,000 سے زیادہ مضامین اپلوڈ کیے۔ [حوالہ درکار] 13 اکتوبر 2009ء کو پولش ویکیپیڈیا نے Jan Łukasiewicz انعامی تقریب میں سماجی اختراع کا خصوصی اعزاز حاصل کیا۔ Jan Łukasiewicz پولش آئی کمپنیوں میں سب سے اچھے اختراعات کو نشان زد کرتی ہے اور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ [3][4] 24 ستمبر 2013ء کو پولش ویکیپیڈیا نے 1,000,000 مضامین مکمل کیے۔ [حوالہ درکار] اپریل 2016ء کو پولش ویکیپیڈیا پر 1140 فعال صارفین تھے جنہوں نے اس مہینہ میں کم از کم 5 ترامیم کی تھیں۔

2011-12 میں پولش ویکیپیدیا صفحات کے مشاہدہ کا تناسب

پولش ویکیپیڈیا ڈی وی ڈی میں

پولش ویکیپیڈیا کا متن مجلہ اینٹر اسپیشل میں کاغذی ایڈیشن کے ساتھ ساتھ سال 2005ء میں پہلی دفعہ ڈی وی ڈی میں بھی شائع ہوا۔ پبلشر نے بازار میں ڈی وی ڈی میہا کروانے سے قبل ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کی جس کی وجہ سے ڈی وی ڈی والا ایڈیشن ہی غیر قانونی ہو گیا کیونکہ اس سے گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ ڈی وی ڈی استعمال شدہ سافٹ ویئر ونڈوز-98 میں صحیح سے کام نہیں کررہا تھا۔ ڈی وی ڈی کا دوسرا ایڈیشن ویکیمیڈیا پولاسکا (ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی پولش شاخ) اور پولش پبلشر ھیلیون کے تعاون سے جاری کیا۔ اس میں 4 جون 2006ء سے قبل لکھے گیے مضامین شامل تھے۔ یہ ایڈیشن 24 نومبر 2006ء کو مکمل ہوا اور جولائی 2007ء کے اواخر میں 39 ژلوٹی کی قیمت میں دوبارہ شائع کیا گیا۔ [5]


حوالہ جات

  1. "List of Wikipedias – Meta". Wikimedia.org. Retrieved November 7, 2015.
  2. "Internetowy Obywatel Roku 2004" آرکائیو شدہ 2008-03-02 بذریعہ وے بیک مشین. NetPR.pl. January 27, 2005. Retrieved June 21, 2013 (پولینڈی میں).
  3. "2009 International Multiconference on Computer Science and Information Technology (IMCSIT)" آرکائیو شدہ 2010-01-05 بذریعہ وے بیک مشین. IMCSIT.org. 2009. Retrieved December 4, 2012.
  4. "Nagroda im. Jana Łukasiewicza dla ITTI" آرکائیو شدہ 2010-03-16 بذریعہ وے بیک مشین. Polish Information Processing Society (پولینڈی میں). 2009. Retrieved October 19, 2012.
  5. "Wydawnictwo Helion". księgarnia helion.pl – Książka "Wikipedia".

بیرونی روابط