"خان عبد الغفار خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م [r2.5.2] روبالہ جمع: no:Khan Abdul Ghaffar Khan
سطر 35: سطر 35:
[[ml:ഖാൻ അബ്ദുൽ ഗാഫർ ഖാൻ]]
[[ml:ഖാൻ അബ്ദുൽ ഗാഫർ ഖാൻ]]
[[mr:खान अब्दुल गफारखान]]
[[mr:खान अब्दुल गफारखान]]
[[no:Khan Abdul Ghaffar Khan]]
[[ps:خان عبد الغفار خان]]
[[ps:خان عبد الغفار خان]]
[[pl:Khan Abdul Ghaffar Khan]]
[[pl:Khan Abdul Ghaffar Khan]]

نسخہ بمطابق 14:32، 29 نومبر 2010ء

خان عبدالغفار خان پختونوں کے سیاسی راہنما کے طور پر مشہور شخصیت ہیں، جنھوں نے برطانوی دور میں عدم تشدد کے فلسفے کا پرچار کیا۔ خان عبدالغفار خان زندگی بھر عدم تشدد کے حامی رہے اور مہاتما گاندھی کے بڑے مداحوں میں سے ایک تھے۔ آپ کے مداحوں میں آپ کو باچا خان اور سرحدی گاندھی کے طور پر پکارا جاتا ہے۔

خان عبدالغفار خان مہاتما گاندھی کے ساتھ

آپ پہلے اپنے خاندان کے افراد کے دباؤ پر برطانوی فوج میں شامل ہوئے، لیکن ایک برطانوی افسر کے ناروا رویے اور نسل پرستی کی وجہ سے فوج کی نوکری چھوڑ دی۔ بعد میں انگلستان میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ اپنی والدہ کے کہنے پر موخر کیا۔ برطانوی راج کے خلاف کئی بار جب تحاریک کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو خان عبدالغفار خان نے عمرانی تحریک چلانے اور پختون قبائل میں اصلاحات کو اپنا مقصد حیات بنا لیا۔ اس سوچ نے انھیں جنوبی ایشیاء کی ایک نہایت قابل ذکر تحریک خدائی خدمتگار تحریک شروع کرنے پر مجبور کیا۔ اس تحریک کی کامیابی نے انھیں اور ان کے ساتھیوں کو کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پابند سلاسل کیا گیا۔ 1920ء کے اواخر میں بدترین ہوتے حالات میں انھوں نے مہاتما گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ الحاق کر دیا، جو اس وقت عدم تشدد کی سب سے بڑی حامی جماعت تصور کی جاتی تھی۔ یہ الحاق 1947ء میں آزادی تک قائم رہا۔ جنوبی ایشیاء کی آزادی کے بعد خان عبدالغفار خان کو امن کے نوبل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ 1960ء اور 1970ء کا درمیانی عرصہ خان عبدالغفار خان نے جیلوں اور جلاوطنی میں گزارا۔ 1987ء میں آپ پہلے شخص تھے جن کو بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود “بھارت رتنا ایوارڈ“ سے نوازا گیا جو سب سے عظیم بھارتی سول ایوارڈ ہے۔ 1988ء میں آپ کا انتقال ہوا، اور آپ کو وصیت کے مطابق جلال آباد افغانستان میں دفن کیا گیا۔ افغانستان میں اس وقت گھمسان کی جنگ جاری تھی لیکن آپ کی تدفین کے موقع پر دونوں اطراف سے جنگ بندی کا فیصلہ آپ کی شخصیت کے علاقائی اثر رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔

حوالہ جات

  • Irfan Habib (1997)۔ "Civil Disobedience 1930-31"۔ Social Scientist۔ 25 (9–10): 43۔ doi:10.2307/3517680 
  • Robert C. Johansen (1997)۔ "Radical Islam and Nonviolence: A Case Study of Religious Empowerment and Constraint Among Pashtuns"۔ Journal of Peace Research۔ 34 (1): pp. 53–71۔ doi:10.1177/0022343397034001005 
  • Caroe, Olaf. 1984. The Pathans: 500 B.C.-A.D. 1957 (Oxford in Asia Historical Reprints)." Oxford University Press. ISBN 0-19-577221-0

بیرونی روابط

تصاویر