"ایڈورڈ سعید" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ ترمیم: it:Edward Saïd
م r2.7.1) (روبالہ جمع: bg:Едуард Саид
سطر 35: سطر 35:
[[en:Edward Said]]
[[en:Edward Said]]
[[zh-min-nan:Edward Said]]
[[zh-min-nan:Edward Said]]
[[bg:Едуард Саид]]
[[ca:Edward Said]]
[[ca:Edward Said]]
[[cs:Edward Said]]
[[cs:Edward Said]]

نسخہ بمطابق 07:54، 16 جنوری 2011ء

ایڈورڈ سعید

پیدائش: 1 نومبر 1935ء

انتقال: 25 ستمبر 2003ء

فلسطینی مصنف اور دانشور ۔پروفیسر ایڈورڈ سعید یروشلم میں پیدا ہوئے لیکن سن سنتالیس میں پناہ گزیں بن جانے کے بعد وہ امریکہ چلے گئے اور ساری عمر وہیں رہے۔ شاید ہی سبب تھا کہ انہوں نے ساری زندگی فلسطینیوں کے حقوق کے لئے علمی جدوجہد جاری رکھی۔

وہ عرب دنیا کے بجائے مغرب میں زیادہ معروف تھے اور شاید اس کا سبب یہ ہے کہ وہ انگریزی زبان میں لکھتے رہے لیکن ان کے قلمی کام کا اثر عرب دنیا میں بھی ویسا ہی رہا جیسا کہ باقی دنیا میں ہوا۔

وہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں علمی اور ادبی کام میں مشغول رہے۔ ان کا مضمون انگریزی اور تقابلی ادب تھا۔

اگرچہ انہوں نے کئی معرکۃ آراء کتابیں اور مکالے لکھے تاہم جس کتاب نے انہیں سب سے زیادہ شہرت بخشی وہ ’اوریئنٹلزم‘ ہے۔ اس کتاب میں پروفیسر سعید نے اس نکتہ سے بحث کی ہے کہ مشرقی اقوام اور تمدن کے بارے میں مغرب کا تمام علمی کام نسل پرست اور سامراجی خام خیالی پر مبنی ہے۔

اس تحقیقی کام سے عربوں کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ مغرب نے عرب اور اسلامی ثقافت کو سمجھنے میں غلطی کی ہے اور عرب دنیا اور مسلمانوں کے بارے میں بے بنیاد سوچ پر اپنے نظریات کی بنیاد رکھی۔

موت سے تھوڑے ہی عرصہ پہلے انہوں کہا تھا کہ مغرب کی یہی سوچ تھی جس نے عراق پر حملے کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کیا۔

فلسطینیوں کے حقوق کے لئے ان کی کاوشوں کو عرب دنیا میں تکریم کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

مغربی دنیا میں کسی عرب نژاد نے اس قدر کھل کر اور بے باک انداز میں فلسطینی حقوق اور موقف کا دفاع نہیں کیا جتنا ایڈورڈ سعید نے کیا۔ لیکن اس دفاع میں وہ قلعہ بند نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے اپنے طور پر مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان مکالمے کو جاری رکھا۔

اگرچہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تلخیاں اور شبہات بڑھتے رہے پھر بھی دونوں کو قریب لانے کے لئے ایڈورڈ سعید کے جذبہ میں کمی نہیں آئی۔

وہ فلسطینی نیشنل کانفرنس کے بھی غیروابستہ رکن رہے تاہم بعد میں وہ اس سے کنارہ کش ہوگئے۔ اسرائیل اور فلسطینی رہمنا یاسر عرفات کے درمیان اوسلو میں ہونے والے معاہدے پر انہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے تحت فلسطینیوں کو انتہائی کم رقبہ اور بہت کم اختیارات ملیں گے۔

وہ علیحدہ علیحدہ فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں کے قیام کے بھی خلاف تھے۔ ان کے خیال میں ایسی صورت میں دونوں کو ہمیشہ باہمی مسائل کا سامنا رہے گا۔ ان کے خیال میں مسئلہ فلسطین کا حل دو قومی ریاست میں ہے۔