"پیرس" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ ترمیم: ko:파리 (프랑스)
م روبالہ ترمیم: ilo:Paris
سطر 278: سطر 278:
[[hr:Pariz]]
[[hr:Pariz]]
[[io:Paris]]
[[io:Paris]]
[[ilo:Paris, Francia]]
[[ilo:Paris]]
[[id:Paris]]
[[id:Paris]]
[[ia:Paris]]
[[ia:Paris]]

نسخہ بمطابق 17:54، 19 جنوری 2011ء

  
پیرس
(فرانسیسی میں: Paris ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

پیرس
پیرس
پرچم
پیرس
پیرس
نشان

منسوب بنام پاریسی (گول)   ویکی ڈیٹا پر (P138) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نعرہ (لاطینی میں: Fluctuat nec mergitur ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ تاسیس 3ویں صدی ق م[1]  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک فرانس (25 اگست 1944–)[2][3]
مملکت فرانس (987–1792)
فرانکیا (508–843)
فرانس (7 جولا‎ئی 1815–22 جون 1940)[3]
فرانسیسی سلطنت اول (2 دسمبر 1804–7 جولا‎ئی 1815)
فرانسیسی جمہوریہ اول (21 ستمبر 1792–2 دسمبر 1804)  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[4][5]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ گرینڈ پیرس ،  ایل-دو-فرانس ،  مملکت فرانس   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 48°51′24″N 2°21′08″E / 48.856666666667°N 2.3522222222222°E / 48.856666666667; 2.3522222222222 [6]  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[7]
رقبہ
بلندی
آبادی
کل آبادی
  • مرد
  • عورتیں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت )،  00 (روشنیروز بچتی وقت )  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاڑی نمبر پلیٹ
75  ویکی ڈیٹا پر (P395) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
75116
75001
75002
75003
75004
75005
75006
75007
75008
75009
75010
75011
75012
75013
75014
75015
75016
75017
75018
75019
75020
75000  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-2 FR-75C[17]  ویکی ڈیٹا پر (P300) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
قابل ذکر
اعزازات
 لیجن آف آنر (1900) (1900)[18]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 2968815  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

پیرس شمال وسطی فرانس میں دریائے سین کے کنارے واقع ایک شہر ہے جو بلحاظ آبادی ملک کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔ شہر، جس کی انتظامی سرحدیں 1860ء سے تبدیل نہیں ہوئی، کی کل آبادی 2،203،817 (جنوری 2006ء) ہے جبکہ ام البلد کے علاقے کی کل آبادی 11،769،433 (جنوری 2006ء) ہے اور اس طرح یہ یورپ کے بڑے ام البلد میں سے ایک ہے۔

گزشتہ دو ہزار سالوں سے قائم یہ اہم شہر آج دنیا کا اہم کاروباری اور ثقافتی مرکز ہے اور عالمی سیاسیات، تعلیم، تفریح، ابلاغ، فیشن، علوم اور فنون پر اس کے گہرے اثرات ہیں اور جو اسے بڑے عالمی شہروں میں سے ایک بناتے ہیں۔

پیرس شہر اور پیرس خطہ فرانس کی کل جی ڈی پی کا ایک چوتھائی پیدا کرتا ہے جو 2007ء کے مطابق 533.6 ارب یورو (731.3 ارب امریکی ڈالر) تھی۔ اس طرح یہ جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا شہر ہے۔ فورچیون عالمی 500 اداروں کی فہرست میں سے 38 پیرس خطے میں واقع ہیں۔

شہر میں کئی بین الاقوامی اداروں کے دفاتر واقع ہیں جن میں یونیسکو، انجمن اقتصادی تعاون و ترقی (OECD)، بین الاقوامی ایوان تجارت (ICC) اور پیرس کلب کے دفاتر بھی قائم ہیں۔

یہ سیاحت کے لحاظ سے دنیا کے معروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور سالانہ 4 کروڑ 50 لاکھ افراد پیرس خطے کی سیر کرتے ہیں جن میں سے 60 فیصد غیر ملکی ہوتے ہیں۔ یہاں کی شاندار و تاریخی عمارات، عالمی سطح پر معروف ادارے اور مشہور باغات دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔

دارالحکومت

پیرس فرانس کا دارالحکومت ہے اس لیے ملک کے دونوں اعلیٰ ترین عہدیداران صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہیں یہیں ہے ۔ فرانسیسی پارلیمان کے دونوں ایوان دریا کے بائیں جانب قائم ہیں۔ فرانس کی اعلیٰ ترین عدالتیں بھی یہیں قائم ہیں۔

جغرافیہ

مصنوعی سیارے سے پیرس کا منظر

پیرس دریائے سین کے کنارے واقع ہے۔ شہر میں دریا کے دو جزیرے بھی شامل ہیں جو اس کے قدیم ترین حصوں میں سے ہیں۔ مجموعی طور پر شہر ہموار سطح پر واقع ہے اور سطح سمندر سے اسکی بلندی 35 میٹر ہے۔ شہر میں شامل کچھ چھوٹی پہاڑیوں اور ٹیلوں میں بلند ترین مونٹمارترے ہے جس کی بلندی 130 میٹر ہے۔[19] 1860 میں شہر کی آخری بڑی توسیع ہوئی تھی جس کے بعد شہر کا کل رقبہ 78 مربع کلومیٹر ہوگیا تھا۔ 1920 میں ایک اور چھوٹی توسیع کے ساتھ شہر کا رقبہ بڑھ کر 86.92 مربع کلومیٹر ہو گیا جسے 1929 میں کچھ جنگلات اور پارکوں کی شہر میں شمولیت کے ساتھ 105 مربع کلومیٹر کی موجودہ سطح پر لایا گیا۔[20].

موسم

پیرس کا موسم عمومی مغربی یورپ کا سمندری موسم ہے جس پر شمالی اوقیانوس رو کا گہرا اثر ہے۔ اوسطاً پیرس کے موسم کو معتدل اور نیم مرطوب کہا جاسکتا ہے۔

گرمیوں کے دن عموماً گرم اور خوشگوار ہوتے میں جن میں درجہ حرارت 15 اور 25 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے اور زیادہ تر دھوپ نکلی رہتی ہے۔ ہر سال کچھ دنوں کا درجہ حرارت 32 درجے سینٹی گریڈ تک بھی چلا جاتا ہے۔ حالیہ کچھ سالوں میں پیرس میں طویل گرمی کی لہریں بھی دیکھنے میں آئی ہیں جیسے کہ 2003 کی گرمی کی لہر جب کئی ہفتوں تک درجہ حرارت 30 درجہ سینٹی گریڈ سے بلند رہا۔ اس دوران کئی روز بلند ترین درجہ حرارت 40 درجے سے بھی اوپر ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت میں شام کے بعد بھی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

بہار اور خزاں میں دن اوسطاً معتدل اور راتیں خوبصورت ہوتی ہیں تاہم تغیرات بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ دونوں ہی موسموں میں سخت سردی یا سخت گرمی کے چند دن خلافِ معمول نہیں۔

موسم سرما میں دھوپ شاذ و نادر ہی نکلتی ہے۔ دن کے وقت سردی ہوتی ہے تاہم درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے اوپر 7 درجہ سینٹی گریڈ کے آس پاس رہتا ہے۔ رات کو سردی بڑھنے کے باعث شبنم پڑنا اور کا جم جانا عمومی ہے تاہم درجہ حرارت -4 درجے سے کم کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔ برفباری عموماً نہیں ہوتی اور اگر کبھی ہلکی پھلکی برف گرے بھی تو ٹھہرتی نہیں ہے۔

بارش کا کوئی موسم مخصوص نہیں اور کبھی بھی ہوسکتی ہے۔ بارش کی سالانہ اوسط 652 ملی میٹر ہے۔ شہر میں بلند ترین درجہ حرارت 28 جولائی 1948 کو 40.4 درجہ اور کم ترین درجہ حرارت 10 دسمبر 1879 کو -23.9 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔[21]

آب ہوا معلومات برائے پیرس (1971-2000)
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 6.9
(44.4)
8.2
(46.8)
11.8
(53.2)
14.7
(58.5)
19.0
(66.2)
22.7
(72.9)
25.2
(77.4)
25.
(77)
20.8
(69.4)
15.8
(60.4)
10.4
(50.7)
7.8
(46)
15.5
(59.9)
اوسط کم °س (°ف) 2.5
(36.5)
2.8
(37)
5.1
(41.2)
6.8
(44.2)
10.5
(50.9)
13.3
(55.9)
15.5
(59.9)
15.4
(59.7)
12.5
(54.5)
9.2
(48.6)
5.3
(41.5)
3.6
(38.5)
8.5
(47.3)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 53.7
(2.114)
43.7
(1.72)
48.5
(1.909)
53
(2.09)
65
(2.56)
54.6
(2.15)
63.1
(2.484)
43
(1.69)
54.7
(2.154)
59.7
(2.35)
51.9
(2.043)
58.7
(2.311)
649.6
(25.575)
اوسط عمل ترسیب ایام 10.2 9.3 10.4 9.4 10.3 8.6 8 6.9 8.5 9.5 9.7 10.7 111.5
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات 62 80 122 147 203 189 211 229 159 114 69 46 1,630
ماخذ: Météo France

ذرائع نقل و حمل

عالمی تجارتی و سیاحتی مرکز ہونے کے باعث پیرس کا نقل و حمل کا نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے بلکہ مزید جدید بنایا جارہا ہے ۔ پیرس دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں، تیزرفتار ریل اور سڑکوں کے جال کے ذریعے دنیا بھر سے منسلک ہے ۔

پیرس کے دو اہم ترین ہوائی اڈے، اورلی اور چارلس ڈی گال، ہیں جن میں سے آخر الذکر دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ ایک تیسرا اور نسبتاً چھوٹا ہوائی اڈوہ بیووے شہر سے 70 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور اسے چارٹر اور چھوٹے فضائی ادارے استعمال کرتے ہیں۔ لی بورگے ہوائی اڈہ صرف کاروباری جہاز، فضائی نمائش اور عجائب گھر کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔

پیرس فرانس کی انتہائی تیز رفتار ٹی جی وی اور عام کوریل ٹرین سروس کا مرکز ہے ۔ شہر میں 6 بڑے ریلوے اسٹیشن قائم ہیں جو اس نیٹ ورک کو دنیا کے سب سے مشہور اور بہترین میٹرو نیٹ ورک سے منسلک کرتے ہیں جس میں 221.6 کلومیٹر پٹری پر 380 اسٹیشن موجود ہیں۔

تعلیم

پیرس تعلیم کے لحاظ سے بھی نمایاں مقام رکھتا ہے جہاں شعبہ تعلیم سے تین لاکھ 30 ہزار افراد وابستہ ہیں جن میں سے ایک لاکھ 70 ہزار اساتذہ اور پروفیسرز ہیں جو 9ہزار بنیادی، ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے اسکول اور اداروں میں تقریباً 2.9 ملین بچوں اور طلباء کو تعلیم دیتے ہیں۔

سال 2004-05ء میں تین لاکھ 59ہزار 749 طلباء نے پیرس کی 17 سرکاری جامعات میں داخلہ لیا جو یورپ میں سب سے زیادہ ہے ۔

جامعہ پیرس یہاں کی مشہور ترین جامعہ ہے۔

عجائبات عالم

پیرس کا ایک حسین منظر، بوقت شب، ایفل ٹاور نمایاں ہے

پیرس کا عجائب گھر لوور دنیا کا سب سے بڑا اور مشہور ترین عجائب گھر ہے جس میں مونا لیزا کی تصویر اور وینس دے میلو کے مجسمے سمیت دنیا کے بہترین عجائبات اور فن پارے موجود ہیں۔

کھیل

پیرس کے اہم ترین کھیلوں کے کلبوں میں فٹ بال کلب پیرس ساں جرمیں، باسکٹ بال ٹیم پیرس باسکٹ ریسنگ اور رگبی یونین کلب استاد فرانسیس شامل ہیں ہیں۔ 80ہزار نشستوں کا حامل استاد دے فرانس فٹ بال عالمی کپ 1998ء کے لیے تیار کیا گیا تھا اور فٹ بال اور رگبی کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ پیرس 1900ء اور 1924ء میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرچکا ہے جبکہ 1938ء اور 1998ء کے فٹ بال عالمی کپ بھی یہاں کھیلے جاچکے ہیں۔ ہر سال معروف ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس یہیں سے شروع ہوکر یہیں اختتام پذیر ہوتی ہے ۔ دنیائے ٹینس کے 4 گرینڈ سلام ایونٹس میں سے ایک فرنچ اوپن بھی پیرس ہی کے رولیں گیرو قومی ٹینس مرکز میں کھیلا جاتا ہے ۔ یورپ کے معروف کلب فٹ بال مقابلے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کا 2006ء کا فائنل استاد دے فرانس میں آرسینال اور چیلسی کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

جڑواں شہر

شراکت دار شہر

حوالہ جات

  1. گوگل بکس آئی ڈی: https://books.google.com/books?id=QSIDAAAAMAAJ — عنوان : Google Books — خالق: گوگل
  2. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/585.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  3. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/585.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 14 دسمبر 2018
  4.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ پیرس في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2024ء 
  5.   ویکی ڈیٹا پر (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ پیرس في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2024ء 
  6. ^ ا ب اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ پیرس في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2024ء 
  8. صفحہ: 255 — ISBN 978-2-85944-244-6
  9. https://api-site.paris.fr/images/82535
  10. https://www.comune.roma.it/PCR/resources/cms/documents/Dichiarazione_congiunta_roma_parigi_testo_italiano.pdf
  11. https://jumelages-partenariats.com/en/dossiers.php?n=12538
  12. https://presse.paris.fr/agenda/60e-anniversaire-des-relations-paris-kyoto/
  13. https://oewd.org/san-francisco-sister-cities
  14. https://old.kyivcity.gov.ua/files/2018/2/15/Mista-pobratymy.pdf
  15. https://kyivcity.gov.ua/kyiv_ta_miska_vlada/pro_kyiv/mista-pobratimi_z_yakimi_kiyevom_pidpisani_dokumenti_pro_poridnennya_druzhbu_spivrobitnitstvo_partnerstvo/
  16. https://kvs.gov.spb.ru/en/agreements/
  17. https://www.iso.org/obp/ui/#iso:code:3166:FR
  18. Gallica ID: https://gallica.bnf.fr/ark:/12148/bpt6k5583201/f1
  19. "Montmartre"۔ Paris-walking-tours.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  20. Mairie de Paris (2007-11-15)۔ "Note: 100 ha.=1 km2"۔ Paris.fr۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2009 
  21. (فرانسیسی میں) Institut National de la Statistique et des Études Économiques۔ ""Géographie de la capitale - Le climat""۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2006 

سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA