"احصا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: ga:Calcalas
م روبالہ جمع: si:කලනය
سطر 40: سطر 40:
[[qu:Yupaylliy]]
[[qu:Yupaylliy]]
[[sco:Calculus]]
[[sco:Calculus]]
[[si:කලනය]]
[[simple:Calculus]]
[[simple:Calculus]]
[[ss:Calculus]]
[[ss:Calculus]]

نسخہ بمطابق 02:24، 22 جنوری 2011ء

Topics in Calculus

Fundamental theorem
Limits of functions
Continuity
Mean value theorem

  • حسابان کا لفظ Calculus کا ترجمہ ہے، دراصل calculus کا لفظ عــلم طـــب میں جسم میں پیدا ہوجانے والی پتھری کے لیۓ بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت calculus کا مطلب ہی چھوٹے پھتر یا سنگ ریزے کا ہے، ایسا گول سنگ ریزہ کہ جو گنتی کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے (یا جاتا تھا) اور اسی تصور سے یہ لفظ ریاضی میں بھی نفوذ کر کے علم طب کی پتھری سے بالکل الگ مفہوم میں استعمال ہونے لگا ہے ، مگر مفہوم کے اعتبار سے دونوں ایک ہی نقطہ پر مرکوز ہوجاتے ہیں۔

حسابان ، دراصل ریاضی کی ایک شاخ ہے جس نے الجبرا اور ہندسہ (geometry) سے ترقی پائی ہے۔ یہ شعبہ، دو متمم (ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے) تصورات پر قائم ہے، جو کہ دونوں ہی بذات خود ریاضی کے ایک اہم تصور یا طرزفکر پر انحصار کرتے ہیں جسکو حـــد (limit) کہا جاتا ہے۔ ان میں سے پہلا تصور ، تفریقی حسابان (differential calculus) کہلاتا ہے جو کہ کسی بھی ایک مقدار میں دوسری مقدار کے لحاظ سے ہونے والی فوری تبدیلیوں سے بحث رکھتا ہے یا یوں کہ لیں کہ اسکے کردار وعمل کے محلی (local) رویوں سے متعلق ہوتا ہے، اسکو مائل (slope) کی مدد سے بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ جس میں ایک غیرخطی عمل (non linear function) میں ہونے والی تبدیلیوں کا ایک مائل یا سلوپ کی مدد سے تجزیہ کیا جاتا ہے (تبدیلیوں کی وجہ سے ہی مائل پیدا ہوتا ہے بصورت دیگر عمل کو خطی خصوصیات کا حامل کہا جاتا ہے)۔ دوسرا تصور متکامل حسابان (integral calculus) کا ہے جو کہ مقداروں کے اجتماع سے بحث کرتا ہے۔ یہ دونوں تصورات ایک دوسرے کے بالعکس عمل کرتے ہیں ، جسکی مزید وضاحت کے لیۓ صفحہ مخصوص ہے، قضیہ اساسی حسابان۔