"مرزا مسرور احمد" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Protected "مرزا مسرور احمد": فرقہ ورانہ ترامیم: حساس موضوع، طے شدہ مقامی حکمت عملی ([ترمیم=صرف منتظمین کو اجازت ہے] (غیرمحدود) [منتقل=صرف منتظمین...
سطر 31: سطر 31:
[[زمرہ:پنجابی شخصیات]]
[[زمرہ:پنجابی شخصیات]]
[[زمرہ:احمدی خلفاء]]
[[زمرہ:احمدی خلفاء]]
[[زمرہ:جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے فضلا]]





نسخہ بمطابق 10:58، 17 فروری 2019ء

مرزا مسرور احمد
 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 ستمبر 1950ء (74 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ربوہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ زرعیہ فیصل آباد  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو،  پنجابی،  انگریزی[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 

جماعت احمدیہ کے پانچویں خلیفہ مرزا مسرور احمد 15 ستمبر 1950ء کو ربوہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ بانی جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد قادیانی کے پڑپوتے اور مرزا شریف احمد کے پوتے ہیں۔ والد کا نام مرزا منصور احمد جبکہ والدہ کا نام ناصرہ بیگم تھا۔ آپ اپنے بھائیوں مرزا ادریس احمد اور مرزا مغفور احمد اور بہن امتہ القدوس صاحبہ سے عمر میں چھوٹے ہیں۔

مرزا مسرور احمد کی شادی 31 جنوری 1977 کو امتہ السبوح بیگم کے ساتھ ہوئی۔ ان سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا، مرزا وقاص احمد، ہیں۔

تعلیم

مرزا مسرور احمد نے تعلیم الاسلام ہائی اسکول ربوہ سے میٹرک کرنے کے بعد تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے بی اے کیا۔ 1976ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم ایس سی کی ڈگری زرعی اقتصادیات میں حاصل کی۔

خدمات

مرزا مسرور احمد نے اپنی زندگی جماعت احمدیہ کے کاموں کے لیے وقف کی اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دیں۔ آپ کچھ عرصہ جماعت کے سکولوں میں غانا متعین رہے۔ غانا ہی میں پہلی بار گندم اگانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ جماعت احمدیہ کی نوجوانوں کی تنظیم خدام الاحمدیہ میں تعلیم کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔

اسی طرح آپ کو جماعت احمدیہ کی مرکزی تنظیم میں ربوہ کے امیر مقامی اور صدر انجمن احمدیہ میں ناظر اعلیٰ کے طور پر بھی خدمت کا موقع ملا۔

خلافت

جماعت احمدیہ کے چوتھے خلیفہ مرزا طاہر احمد کی وفات کے بعد 22 اپریل 2003ء کو مرزا مسرور احمد جماعت کے بانی مرزا غلام احمد کے پانچویں خلیفہ منتخب ہوئے۔

مصانیف

  1. عالمی بحران اور امن کی راہ
  2. شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

حوالہ جات

  1. ربط : https://d-nb.info/gnd/135976987  — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. https://plus.si.cobiss.net/opac7/conor/273129059
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/273129059