"اسلام آباد" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← نہیں؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 108: سطر 108:
[[زمرہ:دارالحکومت]]
[[زمرہ:دارالحکومت]]
[[زمرہ:منصوبہ بند دار الحکومت]]
[[زمرہ:منصوبہ بند دار الحکومت]]
[[زمرہ:پاکستان]]

نسخہ بمطابق 12:58، 15 مارچ 2019ء

اسلام آباد
(اردو میں: اسلام آباد‎ ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

منسوب بنام اسلام  ویکی ڈیٹا پر (P138) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ تاسیس 1960  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
پاکستان (1966–)  ویکی ڈیٹا پر (P1376) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 33°41′56″N 73°02′13″E / 33.698888888889°N 73.036944444444°E / 33.698888888889; 73.036944444444  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ
بلندی
آبادی
کل آبادی
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+05:00،  متناسق عالمی وقت+06:00 (روشنیروز بچتی وقت)،  پاکستان کا معیاری وقت  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
44000  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 051  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1176615  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تاریخ

1958ء تک پاکستان کا دار الحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دار الحکومت کو کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ اس نئے دار الحکومت کے لیے زمین کا انتظام کیا گیا جس میں صوبہ پختونخوا اور پنجاب سے زمین لی گئی۔ عارضی طور پر دار الحکومت کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور 1960ء میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ دان Constantinos A. Doxiadis نے کیا۔ 1968ء میں دار الحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

دار الحکومت بننے کے بعد اسلام آباد نے پاکستان بھر سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ساتھ ساتھ دار الحکومت کے طور پر اس شہر نے کی اہم اجلاسوں کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی بھی کی۔ اکتوبر 2005 کے کشمیر کے زلزلے میں شہر کو کچھ نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا اور پھر جولائی 2007 میں لال مسجد کے محاصرے سمیت، جون 2008 میں دہشت گردی کے واقعات کی ایک سلسلے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ڈنمارک کے سفارت خانے پر بم حملہ اور ستمبر 2008 میریٹ ھوٹل بم دھماکے بھی اسی شہر میں ہوئے۔ 2010 28 جولائی کو ائیربلو کی پرواز 202 اور بھوجا ایئر کی پرواز کے المناک فضائی حادثات بھی اسلام آباد میں ہوئے۔

جغرافیہ و آب وہوا

مارگلہ پہاڑی ــ

اسلام آباد سطح مرتفع پوٹوھار میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی بلندی540 میٹر (1,770 فٹ)۔[2][3] ہے۔ یہ شہر اور قدیم شہر راولپنڈی ساتھ ہی واقع ہیں اور جڑواں شہر کہلاتے ہیں۔ ،[4] اور دونوں کا کوئی سرحدی تعین نہیں ہے۔[5] اس کے شمال مشرق میں پہاڑی علاقہ مری وقع ہے اور جنوب مغرب میں ٹیکسلا کاہوٹہ، جنوب مشرق میں اٹک شمال مشرق میں یہ شہر 906 کلومربع میٹر (9.75×109 فٹ مربع)۔[6][7]

اسلام آباد کی آب و ہوا پانچ موسموں پر مشتمل ہے : موسم سرما ( نومبر فروری)، موسم بہار ( مارچ اور اپریل )، موسم گرما ( مئی اور جون )، مانسون یعنی برسات ( جولائی اور اگست ) اور موسم خزاں ( ستمبر اور اکتوبر)۔ سب سے گرم مہینہ جون کا ہوتا ہے، سب سے ٹھنڈا مہینہ جنوری کا جبکہ جولائی کے مہینہ میں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔ 2001 23 جولائی کو اسلام آباد میں صرف دس گھنٹوں کو دوران میں 620 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے گزشتہ 100 سال کے سب سے زیادہ بارش کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔


آب ہوا معلومات برائے اسلام آباد (1961–1990)
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
بلند ترین °س (°ف) 30.1
(86.2)
30.0
(86)
34.4
(93.9)
40.6
(105.1)
45.6
(114.1)
46.6
(115.9)
45.0
(113)
42.0
(107.6)
38.1
(100.6)
37.8
(100)
32.2
(90)
28.3
(82.9)
46.6
(115.9)
اوسط بلند °س (°ف) 17.7
(63.9)
19.1
(66.4)
23.9
(75)
30.1
(86.2)
35.3
(95.5)
38.7
(101.7)
35.0
(95)
33.4
(92.1)
33.5
(92.3)
30.9
(87.6)
25.4
(77.7)
19.7
(67.5)
28.6
(83.5)
یومیہ اوسط °س (°ف) 10.1
(50.2)
12.1
(53.8)
16.9
(62.4)
22.6
(72.7)
27.5
(81.5)
31.2
(88.2)
29.7
(85.5)
28.5
(83.3)
27.0
(80.6)
22.4
(72.3)
16.5
(61.7)
11.6
(52.9)
21.3
(70.3)
اوسط کم °س (°ف) 2.6
(36.7)
5.1
(41.2)
9.9
(49.8)
15.0
(59)
19.7
(67.5)
23.7
(74.7)
24.3
(75.7)
23.5
(74.3)
20.6
(69.1)
13.9
(57)
7.5
(45.5)
3.4
(38.1)
14.1
(57.4)
ریکارڈ کم °س (°ف) −3.9
(25)
−2.0
(28.4)
−0.3
(31.5)
5.1
(41.2)
10.5
(50.9)
15.0
(59)
17.8
(64)
17.0
(62.6)
13.3
(55.9)
5.7
(42.3)
−0.6
(30.9)
−2.8
(27)
−3.9
(25)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 56.1
(2.209)
73.5
(2.894)
89.8
(3.535)
61.8
(2.433)
39.2
(1.543)
62.2
(2.449)
267.0
(10.512)
309.9
(12.201)
98.2
(3.866)
29.3
(1.154)
17.8
(0.701)
37.3
(1.469)
1,142.1
(44.966)
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات 195.7 187.1 202.3 252.4 311.9 300.1 264.4 250.7 262.2 275.5 247.9 195.6 2,945.8
ماخذ#1: NOAA (normals)[8]
ماخذ #2: PMD (extremes)[9]


معیشت

اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کی بنیاد 1989 ء میں رکھی گئی۔ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج، کراچی اسٹاک ایکسچینج اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے بعد پاکستان کی تیسری سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج ہے جس کا اوسط یومیہ کاروبار 1 ملین حصص سے زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں دو سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے ساتھ معلومات اور مواصلات ٹیکنالوجی کی قومی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی بڑی مقدار میں کام کر رہی ہیں۔ پی آئی اے، پی ٹی وی، پی ٹی سی ایل، او جی ڈی سی ایل اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی طرح پاکستان کی کئی سرکاری کمپنیاں بھی اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ اس طرح پی ٹی سی ایل، موبی لنک، ٹیلی نار، یوفون اور چائنا موبائل اور دیگر تمام اہم ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرز کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں واقع ہیں۔

وفاقی دار الحکومت میں متعدد میڈیا ہاؤسز یا پبلشنگ ہاؤسز بھی قائم ہیں۔ کیپیٹل ٹی وی، ہم نیوز، پروپاکستانی، دی نیوز ٹرائب، پاکستان ٹرائب، اردو ٹرائب کے صدر دفاتر سمیت ملکی اور بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کے بیورو یا کنٹری آفسز بھی قائم ہیں۔

http://www.jobz.pk/jobs_in_islamabad/

آبادی

پاکستان کی آبادی کی مردم شماری تنظیم کے ایک اندازے کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 2012 میں تقریباً 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ 1998 کی مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 805.235 تھی۔ اردو زبان ملک کی قومی و سرکاری زبان ہونے کی وجہ سے شہر کے اندر بولی جاتی ہے جبکہ انگریزی بھی وسیع پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔ شہر میں دیگر بولی جانے والی زبانوں میں پنجابی، پشتو اور پوٹھوہاری میں شامل ہیں۔ آبادی کی اکثریت کی مادری زبان پنجابی ہے جو 68 فیصد ہے۔ آبادی کا 10 فیصد پشتو بولنے والے ہیں اور 8 فیصد دیگر زبانے بولنے والے ہیں۔ تقریباً 15 فیصد سندھی زبان بولنے والے ہیں۔ 20 فیصد بلوچی زبان بولنے والے ہیں۔ شہر کی آبادی کے لوگوں میں زیادہ پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔

آبادی کی اکثریت 15-64 سال کی عمر کے گروپ میں ہے۔ آبادی کا صرف 3 فیصد کی عمر 65 سال سے اوپر ہے جبکہ 37،90 فی صد 15 سے کم عمر کے ہے اور بے روزگاری کی شرح 15.70 فی صد ہے۔ اسلام 95،53 فیصد کے ساتھ، شہر میں سب سے بڑا مذہب ہے۔ شہری علاقے میں مسلمانوں کی شرح 93،83 فیصد ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ تناسب، 98،80 فی صد ہے۔ دوسرا سب سے بڑا مذہب مسیحیت ہے جس کے بعد ہندو ہے۔

بنیادی ڈھانچہ

ضعلہ اسلام آباد کا نقشہ

نقل و حمل

اسلام آباد کا بین الاقوامی ہوائی اڈا بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا کے نام سے جانا جاتا بے جس کے ذریعے اسلام آباد دنیا بھر کے اہم مقامات سے منسلک ہے۔ بے نظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا پاکستان میں تیسرا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے اور چکلالہ راولپنڈی میں، اسلام آباد شہر کے باہر واقع ہے۔ مالی سال میں 2004-2005، بے نظیر بھٹو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 23.436 ہوائی جہاز کی نقل و حرکت ہوئی اور 2.88 ملین سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔

مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد سے باہر فتح جنگ کے علاقہ میں گندھارا بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی زیر تعمیر ہے جو مکمل تیار ہونے کے بعد پاکستان میں سب سے بڑا ہوائی اڈا بن جائے گا۔ گندھارا بین الاقوامی ہوائی اڈا 400 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

شراکت دار شہر

تصویریں

مزید دیکھیے

پاکستان کے شہر

حوالہ جات

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ اسلام آباد في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2024ء 
  2. Stanley D. Brunn; Jack F. Williams, Donald J. Zeigler (2003)۔ "Cities of South Asia"۔ Cities of the World: World Regional Urban Development (3rd ایڈیشن)۔ Rowman & Littlefield Publishers۔ صفحہ: 368–369۔ ISBN 978-0-8476-9898-1۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جولائی 2012  Cite uses deprecated parameter |coauthors= (معاونت);
  3. "Islamabad Airport"۔ Climate Charts 
  4. Yasmeen Niaz Mohiuddin (27 نومبر 2006)۔ پاکستان: A Global Studies Handbook (1st ایڈیشن)۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 299۔ ISBN 978-1-85109-801-9۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جولائی 2012 
  5. Wolfgang Saxon (11 اپریل 1988)۔ "New Capital City With an Industrial Twin"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جولائی 2012 
  6. Butt, M. J.، Waqas, A.، Iqbal, M, F.، Muhammad.، G.، and Lodhi, M. A. K.، 2011, "Assessment of Urban Sprawl of Islamabad Metropolitan Area Using Multi-Sensor and Multi-Temporal Satellite Data." Arabian Journal For Science And Engineering۔ Digital Object Identifier (DOI): 10.1007/s13369-011-0148-3.پہ پھیلا ہوا ہے شہر کے کچھ حصوں کو دریا کورنگ سیراب کرتا ہے جس کا پانی راول بند میں بھی گرتا ہے۔ ۔
  7. url=http://www.britannica.com/EBchecked/topic/295631/Islamabad#ref749695/اسلام آباد
  8. "Islamabad Climate Normals 1961-1990"۔ National Oceanic and Atmospheric Administration۔ اخذ شدہ بتاریخ January 16, 2012 
  9. "Extremes of Islamabad"۔ Pakistan Meteorological Department۔ اخذ شدہ بتاریخ February 1, 2015