"فارس کی اسلامی فتح" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
م Muhammad Umair Mirza نے صفحہ ایران کی اسلامی فتح کو فارس کی مسلم فتوحات کی جانب منتقل کیا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 19:46، 27 ستمبر 2019ء

ایران کی اسلامی فتح
تاریخ 633-454
جگہ بین النہرین، قادسیہ، ایران
نتیجہ ساسانی سلطنت کا خاتمہ
لڑنے والے
عرب
ایرانی

تاریخ

قادسیہ اور نہاوند کی لڑائی کے بعد عرب مسلمانوں نے ایران پر قبضہ کر لیا یوں خلیفہ دوم عمر فاروق کے دور میں ایران فتح ہو گیا۔ ایران میں ساسانی سلطنت بھی اپنے انجام کو پہنچی۔ اس کے ساتھ ہی زرتشتیت کا ایران سے خاتمہ ہو گیا۔

پس منظر

ایران کی ساسانی سلطنت کئی دہائیوں سے اپنے دشمنوں کے ساتھ نبردآزما تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنی افرادی قوت کھو دی تھی۔ سیاسی انحطاط وجہ سے سلطنت مزید کمزور ہو گئی۔ عرب مسلمانوں نے 633 میں بین النہرین پر خالد بن ولید کی سربراہی میں حملہ کیا۔ بین النہرین ساسانی سلطنت کا سیاسی اور ثقافتی گڑھ تھا۔ دوسرا مرتبہ سعد بن ابی وقاص کی سربراہی میں 636 میں کیا گیا جو قادسیہ کی لڑائی کے نام سے مشہور ہے۔[1] اس کے ساتھ ہی ساسانی سلطنت کا مغربی ایران پہ قبضہ ختم ہو گیا۔ 642 میں خلیفہ دوم نے ساسانی سلطنت پر قبضے کا حکم دیا اور 651 تک عرب مسلمانوں نے اسے مکمل فتح کر لیا۔[2]

حوالہ جات