"سید ذوالفقار نروری" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 56: سطر 56:
تقوی و خشیت الہی، تواضع، زہد و استغناء، توکل علی اللہ، تقشف، مجاہدہ و قربانی، اخفاء حال، اکابر و مشائخ سے گہرا تعلق و محبت، بے پناہ غم خواری و غم گساری، قیام لیل کا غایت اہتمام، غایت درجہ حزم و احتیاط، اور ان جیسی انمول خوبیوں کے آپ مالک تھے۔

== وفات و تدفین ==
== وفات و تدفین ==
16 ربیع الآخر 2 اپریل 2010 شب جمعہ میں حضرت کی طبیعت علیل ہوگئی، پہلے شفاء ہسپتال ترکیسر پھر کامریج اور اس کے بعد بڑودہ کے ایک ہسپتال میں بھرتی کیا گیا، طبیعت میں نشیب و فراز آتے گئے، چنانچہ 19 ربیع الآخر (5 اپریل) بروز پیر تقریباً دوپہر 12 بجے اچانک ایک اور قلب کا حملہ جو جان لیوا ثابت ہوا، انتقال کے بعد صاحبزادۂ محترم حضرت مولانا جنید احمد صاحب مد ظلہ اور گھر کے دیگر افراد کے مشورہ پر بڑودہ سے آبائی وطن (نرور، ضلع شیو پوری، ایم پی) منتقلی کا فیصلہ کیا گیا، اور 20 ربیع الآخر صبح 6 بجے وطن پہنچ کر تقریباً 9:30 کو حضرت کے آبائی قبرستان میں والد مرحوم کے جوار میں تدفین عمل میں آئی۔

نسخہ بمطابق 07:40، 2 دسمبر 2019ء

ہندوستان کے صوبہ مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے قصبہ نرور کی ایک عظیم شخصیت ، عالم دین ، حضرت مولانا سید ذو الفقار نروری رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب

ذوالفقار احمد بن حاجی حافظ مختار احمد بن حافظ ریاض احمد، آخر تک آپ کے خاندان کو سادات حسنی اے انتساب کا شرف حاصل ہے۔

تاریخ و جائے پیدائش

نرور سے 40 کلو میٹر دور تحصیل "کریرا" میں مورخہ 14 دسمبر 1940ء بروز سنیچر آپ کی ولادت ہوئی۔

وطن

آپ کا وطن مالوف نرور ہے جو تاریخی حیثیت سے بھیب اہمیت کا حامل ہے، اور جائے وقوع کے اعتبار سے بھی پرکیف و پر سکون ہے، اس کے دو طرف پہاڑ اور تیسری سمت دریائے سندھ بہتا ہے، یہ بستی سادات کی بستی ہے۔

تعلیم و تربیت

حضرت محدث جلیل نے ہندی و انگریزی مڈل تک تعلیم حاصل کی پھر حضرت شیخ الاسلام حسین احمد مدنی نے آپ کے والد بزرگوار سے فرمایا:

" آپ ابھی اپنے بڑے بیٹے ذوالفقار کو دیوبند مدرسہ میں داخل کردیں، حضرت کے والد صاحب نے عرض کیا، ہمارے علاقہ میں اس طرح کا ماحول نہیں ہے، لوگ سمجھیں گے کہ ماں کے مر جانے کے بعد انہیں سنبھال نہ سکا تو، تو یتیم خانہ میں چھوڑ دیا، اور دیوبند بہت بڑی جگہ ہے، میں دور دراز کا رہنے والا فقیر آدمی میرا بچہ وہاں داخل کراؤں، ہم تو دیہاتی لوگ ہیں، اور بچہ اسکول میں آٹھویں جماعت میں پڑھ رہا ہے، آپ دعا فرمائیں" یہ سب سن کر حضرت شیخ الاسلام نے فرمایا: "امتحان دلا کر دیوبند لے آؤ داخلہ ہو جائے گا، آپ ہمارے مہمان رہیں گے، اللہ کے دین کے لئے وقف کرو".

ادھر بات آئی گئی ہو گئی، ادھر حضرت شیخ الاسلام نے خود حضرت حیکم الاسلام سے فرمایا کہ دار العلوم کے روز اول سے آج تک گوالیار کے علاقہ سے کوئی طالب علم نہی آیا ہے، ہم نے مختار احمد نامی ایک صاحب سے اپنا بچہ دار العلوم میں داخل کرنے کے لئے کہا ہے، لیکن وہ دیہات کے رہنے والے ہیں، دار العلوم کی عظمت سے سہمے ہوئے، آپ اس پتہ پر پیشگی داخلہ یا منظوری نامہ ارسال فرمادیں، تاکہ وہ ہمت کرس کیں اور ان کا حوصلہ بڑھے۔ منظوری کا خط حضرت کے گھر پہنچا، آپ دیوبند پہنچے اور حضرت شیخ الاسلام کی زیر نگرانی دینیات کی تعلیم فارسی سے لے کر دورۂ حدیث شریف تک مکمل فرمائی۔

اساتذۂ کرام

شیخ الحدیث حضرت مولانا فخرالدین صاحب

حضرت مولانا فخر الحسن صاحب

حضرت مولانا سید انظر شاہ کشمیری

حضرت مولانا معراج الحق صاحب

حضرت علامہ نصیر احمد خاں صاحب.

تلامذۂ کرام

آپ نے تقریباً نصف صدی تک درس و تدریس اور اپنے فیض بے کراں سے تشنگانِ علمو فضل کو سیراب کیا، اس طویل عرصہ میں آپ کی آغوش تربیت سے جو چوٹی کے علماء تربیت پاکر نکلے ان میں سے کچھ کا تذکرہ حسب ذیل ہے۔

حضرت مولانا یوسف صاحب ٹنکاروی(شیخ الحدیث فلاح دارین ترکیسر)

حضرت مولانا غلام محمد وستانوی ( رئیس جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا)

حضرت قاری صدیق صاحب سانسرودی ( فلاح دارین ترکیسر)

حضرت مولانا اقبال صاحب مدنی ندوی ( فلاح دارین ترکیسر )

مولانا قاری احمد علی فلاحی ( مہتمم و شیخ الحدیث مدرسہ فیض سلیمانی، موٹی نرولی)

مولانا احمد صاحب ٹنکاروی( فلاح دارین ترکیسر )

مولانا صلاح الدین صاحب سیفی فلاحی ( فلاح دارین ترکیسر )

مولانا اقبال صاحب ٹنکاروی (مہتمم دار العلوم مالی والا بھروچ)

ان کے علاوہ دیگر بہت سے جلیل القدر ممتاز علماء نے حضرت کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا۔

علوم اسلامیہ میں مقام

آپ کے علم میں وسعت تھی، فقہ، حدیث، تفسیر، علم کلام اور ادب حتی کہ تاریخ سے بھی گہری وابستگی تھی، اس کا اندازہ تو ان کتابوں سے ہوتا ہے جو آپ نے تقریباً اپنے پینتالیس سالہ دور تدریس میں پڑھائی ہیں، اگرچہ اخیر زمانہ تدریس کی ساری مشغولیت حدیث شریف کی خدمت کے لئے وقف تھی، اور آپ سے صرف صحیحین ہی متعلق رہیں، تاہم آپ کو مہارت دوسرے فنون سے بھی گہری تھی، اور اس امر کی وضاحت کرتے ہوۓ آپ کے خلف رشید حضرت مفتی جنید صاحب مد ظلہ فرماتے ہیں: دوران تعلیم ایم پی کے اکابر علماء میں ان کا زیادہ تعلق شہر بھوپال کے سابق قاضی حضرت مولانا [[سید عابد علی وجدی الحسینی]] سے رہا، کئی سفر اور کئی کئی روز کا قیام ان سے صرف ملاقات و صحبت کے لئے ہوا، انہوں نے فقہ میں مہارت کی طرف توجہ دلائی، فراغت کے بعد افتاء کا بھی مشورہ دیا تھا، لیکن والد صاحب کا رجحان ہر فن سے مناسبت رکھنے کا تھا، جسے بعد میں مستفیدین نے ضرور محسوس کیا ہوگا (در یسیر: 22) نیز آپ نے فلاح دارین کے فارم میں جو استاد کے تعارف کے لئے خاص ہے اس میں اس سوال کے جواب میں کہ "آپ کو کس فن سے خصوصی دلچسپی ہے؟" لکھا ہے کہ "فن تفسیر" سے.

اخلاق و عادات

تقوی و خشیت الہی، تواضع، زہد و استغناء، توکل علی اللہ، تقشف، مجاہدہ و قربانی، اخفاء حال، اکابر و مشائخ سے گہرا تعلق و محبت، بے پناہ غم خواری و غم گساری، قیام لیل کا غایت اہتمام، غایت درجہ حزم و احتیاط، اور ان جیسی انمول خوبیوں کے آپ مالک تھے۔

وفات و تدفین

16 ربیع الآخر 2 اپریل 2010 شب جمعہ میں حضرت کی طبیعت علیل ہوگئی، پہلے شفاء ہسپتال ترکیسر پھر کامریج اور اس کے بعد بڑودہ کے ایک ہسپتال میں بھرتی کیا گیا، طبیعت میں نشیب و فراز آتے گئے، چنانچہ 19 ربیع الآخر (5 اپریل) بروز پیر تقریباً دوپہر 12 بجے اچانک ایک اور قلب کا حملہ جو جان لیوا ثابت ہوا، انتقال کے بعد صاحبزادۂ محترم حضرت مولانا جنید احمد صاحب مد ظلہ اور گھر کے دیگر افراد کے مشورہ پر بڑودہ سے آبائی وطن (نرور، ضلع شیو پوری، ایم پی) منتقلی کا فیصلہ کیا گیا، اور 20 ربیع الآخر صبح 6 بجے وطن پہنچ کر تقریباً 9:30 کو حضرت کے آبائی قبرستان میں والد مرحوم کے جوار میں تدفین عمل میں آئی۔

تصنیفات

(1) نیکی کا موسم: یہ مختصر سا رسالہ فکر آخرت، ترغیب خیر، مواضع بر و صلاح اور عبادت کے سنہرے اور قیمتی مواقع کو غنیمت جاننے پر مشتمل ہے۔

(2) مہمان رسول ﷺ: جس میں طلبہ عظام کی عظمت، ان کا انداز تربیت اور بہت سے امور پر گفتگو ہے۔

(3) دینی مکالمے: جس میں صفائی اور اسلام، لباس اور اسلام، داڑھی اور اسلام، قربانی اور اسلام، پردہ اور اسلام، تصویر اسلام، سود اور اسلام، کمیونزم اور اسلام، شیعیت اور اسلام، طاعون اور اسلام، جہیز اور اسلام، شراب اور اسلام اور قمار اور اسلام کے علاوہ بہت سے حساس مضامین کو انتہائی شستہ و شگفتہ زبان میں مکالماتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

(4) حج سیکھئے، حج کیجئے: عشق و محبت کے سفر حج کو اس کتاب کے ذریعہ اتنا آسان بنا کر پیش کیا گیا ہے کہ اسے پڑھ کر پتہ ہی نہیں چلتا کہ دیدار محبوب سے کس قدر آسانی کے ساتھ اور کتنی جلدی سرفرازی نصیب ہو گئی۔

(4) دمکتے موتی چمکتے تارے: یہ کتاب 40 منتخب احادیث مبارکہ پر مشتمل ہے۔

(5) اولاد کی پرورش: اولاد کی تربیت کے اصول حسین پیرائے میں اس کتاب میں ذکر کئے گئے ہیں۔

(6) کشکول: یہ کتاب در حقیقت ان کی زندگی کا حاصل مطالعہ، اکابر علماء کے حکمت بھرے ملفوظات اور خود صاحب کتاب کے درس و بیان میں ان کی زبان سے بیان شدہ شریعت کے اسرار و حکم، تحقیق، اسلام کے اصول و فروع پر ہونے والے عقلی سوالات کے تشفی بخش جوابات، تفسیری نکات، اور بہت سی علمی اصناف کے جواہر پارے اپنے اندر رکھتی ہے۔

(7) مدارس و مکاتب اسلامیہ کے رہنما اصول۔

(8) برطانیہ میں مقیم مسلمانوں سے کچھ مفید باتیں، مفید مشورے۔