"جامعہ شری شنکر اچاریہ برائے سنسکرت" کے نسخوں کے درمیان فرق

متناسقات: 10°10′13″N 76°26′19″E / 10.17028°N 76.43861°E / 10.17028; 76.43861
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: تبدیلی ربط از Kalady > کالڈی (9.1)
سطر 72: سطر 72:
[[زمرہ:1993ء میں قائم ہونے والے تعلیمی ادارے]]
[[زمرہ:1993ء میں قائم ہونے والے تعلیمی ادارے]]
[[زمرہ:بھارت میں 1993ء کی تاسیسات]]
[[زمرہ:بھارت میں 1993ء کی تاسیسات]]
[[زمرہ:کامنز زمرہ جس کا ربط ویکی ڈیٹا پر ہے]]

نسخہ بمطابق 11:20، 20 دسمبر 2019ء

جامعہ شری شنکر اچاریہ برائے سنسکرت
فائل:جامعہ شری شنکر اچاریہ برائے سنسکرت.png
جامعہ کی مہر
قسمعوامی
چانسلرGovernor of Kerala
وائس چانسلرDr. M.C. Dileepkumar
مقامکالڈی، ، بھارت
ویب سائٹssus.ac.in

جامعہ شری شنکراچاریہ برائے سنسکرت حکومتِ کیرالا کے تحت کام کرنے والا خود مختار تعلیمی ادارہ جو ترشور سے 54 کلومیٹر اور ایرناکولم سے 35 کلومیٹرکی دوری پر واقع ہے۔ جامعہ کا قیام کالڈی میں یکم مارچ 1994ء کو عمل میں آیا۔

منفرد جامعہ

جامعہ شری شنکراچاریہ برائے سنسکرت کے تحت 8 علاقائی مراکز متحرک ہیں۔ غالباً بھارت کی اور یقیناً صوبہ کیرالا کی واحد جامعہ ہے جو علاقائی مراکز کے ذریعہ تعلیم مہیا کرتی ہے۔ اس کی انفرادیت اس لیے بھی ہے کہ یہ کیرالا کی واحد جامعہ ہے جس میں اردو کا علاحدہ شعبہ بھی موجود ہے۔

سنسکرت کو اولیت

جامعہ میں سنسکرت زبان و ادب کو اولیت حاصل ہے۔ سنسکرت، بطور زبان سے ہٹ کر سنسکرت ادب، ویدانت، نیایا، ویاکرن (صرف و نحو) پر انفرادی بی اے، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سہولیات دستیاب ہیں۔

دیگر زبانیں

سنسکرت زبان کے علاوہ عربی، اردو، ہندی، ملیالم اور انگریزی زبانوں میں بھی یہاں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سہولیات مہیا ہیں۔

دیگر علوم

جامعہ میں مصوری، رقص (بھارت ناٹیم، موہنی ناٹیم)، واستو ودیا، ویدک اسٹڈیز کے علاوہ فلسفہ، نفسیات، سماجیات، سماجی کام (Social Work)، جغرافیہ، ترجمہ، تقابلی ادب اور لسانیات ایسے موضوعات ہیں جن پر بی اے، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی جیسے کورسز میں کوئی نہ کوئی کورس دستیاب ہے۔[1]

حوالہ جات