"ہڈی کا گودا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
 
سطر 15: سطر 15:
[[زمرہ:صماوی نظام]]
[[زمرہ:صماوی نظام]]
[[زمرہ:نظام سیالہ]]
[[زمرہ:نظام سیالہ]]
[[زمرہ:کامنز زمرہ جس کا ربط ویکی ڈیٹا پر ہے]]

حالیہ نسخہ بمطابق 02:07، 21 دسمبر 2019ء

ہڈی کا گودا (انگریزی: Bone marrow) ایک لچکدار سیال بافت ہے جو ہڈی کے مرکز میں موجود خالی جگہ (Cavity) میں پایاجاتاہے۔ ہڈیوں کا گودا دو قسم کا ہوتاہے۔

ہڈی کے گودے کی اقسام[ترمیم]

اسکیننگ الیکٹران خوردبین کی تصویر۔ بائیں طرف انسانی خون کا سرخ خلیہ ہے جس کے دونوں جانب گڑھا ہوتا ہے۔ دائیں طرف خون کا سفید خلیہ ہے اور درمیان میں تحریک شدہ پلیٹلیٹ (activated platelet) ہے۔

ہڈی کا سرخ گودا[ترمیم]

ہڈی کا سرخ رنگ والا گودا (Red Bone Marrow) خون کے سفید ذرات (خلیات)، سرخ ذرات (خلیات) اور اقراص (Platelets) پیداکرتاہے۔ اس میں سفید خلیات پیدا کرنے کی نسبت سرخ خلیات پیدا کرنے کی صلاحیت سات گنا زائد ہوتی ہے جو بوقت ضرورت مزید بڑھ سکتی ہے۔

ہڈی کا پیلا گودا[ترمیم]

ہڈی میں موجود پیلے رنگ کا گودا (Yellow Bone marrow) اس وقت فعال ہوتاہے جب خون کے ذرات (خلیات) بنانے کی اضافی ضرورت پڑے۔ اضافی ضرورت پڑنے پر پیلے رنگ کا گودا پہلے سرخ رنگ میں تبدیل ہوتاہے بعد ازاں مزید سرخ خلیے بنانے کا عمل شروع ہوجاتاہے۔