"میناکھیم یوسیشکن" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«Menachem Ussishkin» کے ترجمے پر مشتمل نیا مضمون تحریر کیا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 21:31، 28 فروری 2020ء

میناکھیم یوسیشکن

میناکھیم یوسیشکن ( روسی: Авраам Менахем Мендл Усышкин ابرہم میناشیم مینڈل یوسکین ، Hebrew אוסישקין) 14 اگست 1863ء تا 2 اکتوبر 1941ء) روسی نژاد صہیونی رہنما اور یہودی قومی مد کا سربراہ تھا-

میناکھیم یوسیشکن روسی سلطنت کے بیلاروس کے علاقےڈوبروانا میں پیدا ہوا ۔ 1889ء میں، اس نے ماسکو ریاستی تکنیکی جامعہ سے تکنیکی مہندس کی حیثیت سے گریجویشن کی،جسے آجکل بومن ماسکو اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ بیلؤ تحریک اور احباء صہیون کی ماسکو کی شاخ کے بانیوں میں شامل تھا۔ وہ احد ہام کے قائم کردہ بنی موشی انجمن میں بھی شامل ہوئے۔ 1891ء میں، انہوں نے فلسطین کا پہلا سفر کیا۔ [1]

انہوں نے پہلےصہیونی اجتماع کے نگران (سیکرٹری) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ چھٹےصہیونی اجتماع میں انہوں نے یوگنڈا منصوبے کی مخالفت کی۔

وہ پہلی جنگ عظیم کے بعد پیرس امن کانفرنس میں شامل یہودی نمائندوں میں شامل تھے۔ [1]

1919ء میں، یناکھیم یوسیشکن نے فلسطین کی جانب علیا کیا - 1920ء میں انہیں فلسطین میں صیہونی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ [1] اپنے رسالے "ہمارے پروگرام" میں انہوں نے عمالی صیہونیت پر مبنی گروہی آبادکاری کی وکالت کی تھی۔ ان کے زیر اثر ، صیہونی تحریک نے زرعی بستیوں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں، اور یہودی کثیر فنیاتی (پولی ٹیکنک)- جو بعد میں ٹیکنیون (اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- اسرائیلی تکنیکی ادارہ) کہلایا کے قیام کی فعال طور پر حمایت کی۔

1923ء میں وہ یہودی قومی فنڈ کا صدر منتخب ہوا جس کی سربراہی انہوں نے اپنی موت تک کی۔ یوسیشکن ، ہیفر ، یزرعیل اور بیت شان وادیوں میں بڑے اراضی کے حصول کے پیچھے اسکی کاوش کارفرما تھی۔

اپنی 70ویں سالگرہ پر، یوسیشکن نے اپنے یروشلم کے محلہ ریحاویہ کی سڑک پر تمام علامتی نشانات ریکوو یہودا ہالیوی سے تبدیل کر کہ، ریکوو یوسیشکن کردئے جومقامی آرمینیائی ہنرمندوں کی جانب سے نئے خزافی (سیرامک) علامات مہیا کئے گئے. [2]

1941ء میں 78 سال کی عمر میں یروشلم میں ان کا انتقال ہوا۔ وہ ماؤنٹ سکوپس پر یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے نباتیات باغات کے نکانور کے غار میں دفن ہیں -[3]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ "Menachem Mendel Ussishkin"۔ The complete guide to Israeli postage stamps from 1948 onward۔ Boeliem 
  2. Kurtz, Chani. "Road of Remembrance: Street names and their stories". Binah Pesach supplement, 2015, p. 54.
  3. Mount Scopus botanical garden

بیرونی روابط