"تغلق خاندان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: it:Tughlak
م r2.7.1) (روبالہ جمع: az:Tuğluqoğulları sülaləsi
سطر 24: سطر 24:


[[en:Tughlaq dynasty]]
[[en:Tughlaq dynasty]]
[[az:Tuğluqoğulları sülaləsi]]
[[da:Tughlak-dynastiet]]
[[da:Tughlak-dynastiet]]
[[de:Tughluq-Dynastie]]
[[de:Tughluq-Dynastie]]

نسخہ بمطابق 09:31، 19 مئی 2011ء

دور حکومت 1320ء سے 1413ء تک

ہندوستان میں خلجی خاندان کے بعد سلطان غیاث الدین تغلق نے دہلی پر تغلق خاندان کی حکومت قائم کی۔ یہ خاندان 1413ء تک حکمران رہا۔ اور اس کے بعد سید خاندان برسراقتدار آیا۔ سلاطین تغلق کے نام یہ ہیں۔

تغلق خاندان کے دو بادشاہ زیادہ نامور ہوئے ہیں۔ محمد تغلق ایک سخت گیر حاکم تھا۔ متعصب مؤرخوں نے اس کو پاگل کہا ہے مگر یہ درست نہیں ۔ اس نے چند غلط اور ناممکن العمل اقدام ضرور کیے۔ مثلا پایۂ تخت دہلی سے دولت آباد منتقل کیا۔ خراسان اور چین پر ناکام حملہ کیا۔

محمد تغلق کے زمانے میں مشہور عرب سیاح ابن بطوطہ ہندوستان آیا ۔ اور نوبرس یہاں رہا۔ فیروز شاہ تغلق اس خاندان کا سب سے ممتاز بادشاہ گزرا ہے جو بہت دیندار اور منصف مزاج تھا۔ تمام زندگی رفاہ عامہ کے کاموں اور علم کی ترویج و ترقی میں کوشاں رہا۔ بے شمار ہسپتال ، مساجد ، یتیم خانے ، سرائیں اور مدارس قائم کیے۔ بے کاری کو دور کرنے کی خاطر دریاؤں پر پل بندھوا کر ملک میں نہریں کھدوائیں تاکہ زراعت بڑھے۔ اور عوام خوشحال ہوں۔ سخت سزائیں ، منسوخ کردیں۔ فرویز شاہ کے بعد خاندان تغلق کا زوال شروع ہوا۔ اور 1398ء میں امیر تیمور نے رہی سہی طاقت کا خاتمہ کردیا۔ تیمور جاتے وقت خضر خاں کو نائب بنا کر چھوڑ گیا۔ گو آخری بادشاہ محمد تغلق نے جلد ہی دہلی پر دوبارہ قبضہ کر لای۔ لیکن 1413ء میں اس کی وفات کے بعد تغلق خاندان کا بالکل خاتمہ ہوگیا۔ تغلق عہد کی ایک قابل قدر خصوصیت یہ ہے کہ دکنی زبان پر شمالی ہند کی زبان کا مستقل اور نمایاں اثر اسی دور میں ہوا۔