"پورس" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ اینڈرائیڈ ایپ ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ اینڈرائیڈ ایپ ترمیم)
سطر 28: سطر 28:


== حملہ ==
== حملہ ==
سکندر نے دشمن کو دھوکا دینے کے لیے اعلان کرا دیا کہ وہ پانی کے اترنے کا انتظار کرے گا اور دشمن کو دھوکا دنے کے اس نے فوج کو گرد و نواع میں لوٹ مار اور سامان رسد جمع کرنے کے لیے روانہ کیا ۔ دوسری طرف اس کی کشتیوں کا بیڑا ادھر ادھر چکر لگا کر کسی پایاب مقام تلاش کر رہا تھا کہ وہاں سے دریا کو غبور کیا جائے ۔ اس کارروائیوں میں چھ سات ہفتے بیت گئے ۔ اس اثنا میں برسات کا آغاز ہو گیا اور طغیانی ہو گئی ۔ یونانی بیڑے نے تلاش اور جستجو کے بعد دریا کو غبور کرنے کی جگہ فوج کے پڑاوَ سے سولہ میل آگے چنی ۔ سکندر نے فوراً اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ۔ آرین کے الفاظ میں اس نے بے انتہا احتیاط کے ساتھ دلیری برتی ۔ سکندر نے پانچ ہزار آدمی کیمپ کی حفاظت کے لیے چھوڑے اور گیارہ یا بارہ ہزار فوج کے ساتھ جس میں پیادے اور سوار دونوں شامل تھے اپنے ساتھ لیے اور رات کے وقت روانہ ہوا ۔ سکندر کے روانہ ہوتے ہیں طوفان آیا اور بارش شروع ہو گئی ۔ اس لیے یونانی فوج کی نقل و حرکت کا دشمن علم نہ ہو سکا ۔ بارش کا فائد اتھا کر یونانی بیڑے نے فوج کو دوسرے کنارے پر بغیر کسی مزاحمت کے اتار دیا ۔ جب پورس کو اطلاع ملی تو بہت دیر ہوچکی تھی اور وہ عجلت میں 2000 ہزار سوار اور 120 رتھوں کے ساتھ مقابلے پر آیا مگر اس نے شکست کھائی اور اس کے چار سو آدمی مارے گئے اور تمام رتھیں ضائع ہوگئیں ۔
یونانی فوج کا پڑاو کھیوڑہ کے پہاڑی سلسلہ نمک کے قریب دریائے جہلم کے کنارے تھا۔ سکندر نے راجہ پورس کو دھوکا دینے کے لیے اعلان کرا دیا کہ وہ پانی کے اترنے کا انتظار کرے گا اور دشمن کو دھوکا دنے کے اس نے فوج کو گرد و نواع آبادی میں لوٹ مار اور سامان رسد جمع کرنے کے لیے روانہ کیا ۔ دوسری طرف اس کی کشتیوں کا بیڑا اِدھر اُدھر چکر لگا کر کسی پایاب مقام تلاش کر رہا تھا کہ وہاں سے دریا کو عبور کیا جائے ۔ ان کارروائیوں میں چھ سات ہفتے بیت گئے ۔ اسی اثنا میں برسات کا آغاز ہو گیا اور طغیانی بڑھ گئی ۔ یونانی بیڑے نے تلاش اور جستجو کے بعد دریا کو
عبور کرنے کی جگہ فوج کے پڑاوَ سے سولہ میل آگے چنی ۔ سکندر نے فوراً اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ۔ آرین کے الفاظ میں اس نے بے انتہا احتیاط کے ساتھ دلیری برتی ۔ سکندر نے پانچ ہزار آدمی کیمپ کی حفاظت کے لیے چھوڑے اور گیارہ یا بارہ ہزار فوج کے ساتھ جس میں پیادے اور سوار دونوں شامل تھے اپنے ساتھ لیے اور رات کے وقت روانہ ہوا ۔ سکندر کے روانہ ہوتے ہیں طوفان آیا اور بارش شروع ہو گئی جس سے یونانی فوج کو دریا عبور کرنے میں شدید مشکلات ہوئیں اور بیشتر سپاہی گھوڑے اور حربی آلات دریا کی سرکش موجیں بہا لے گئیں۔ سکندر بمشکل آدھی فوج لئیے کنارے پُہنچا۔ جب پورس کو اطلاع ملی تو بہت دیر ہوچکی تھی اور وہ عجلت میں 2000 ہزار سوار اور 120 رتھوں کے ساتھ مقابلے پر آیا مگر اس نے شکست کھائی اور اس کے چار سو آدمی مارے گئے اور تمام رتھیں ضائع ہوگئیں ۔


== پورس کی شکت ==
== پورس کی شکت ==

نسخہ بمطابق 10:05، 4 مئی 2020ء

بادشاہ پورس
King Porus
پورس سکندر کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے
340–317 قبل مسیح
پیدائشنامعلوم
وفات317 قبل مسیح
پنجاب کا علاقے
مذہبہندو مت

'' راجہ پورس۔ پنجاب کا ایک راجپوت بادشاہ جس نے سکندر یونانی اور اُسکے لشکر کو شکست فاش دی اور سکندر یونانی جو پوری دُنیا پر حکومت قائم کرنے کی ہوس لیے تُرکی عراق افغانستان ایران کو تباہ برباد کرنے کے بعد ہندوستان پر حملہ آور ہوا تھا۔ یہ جنگ اُسکی زندگی کی آخری جنگ ثابت ہوئ۔ سکندر کو دھول چٹا کر راجہ پورس صرف پنجاب ہی نہیں پورے ہندوستان میں رہتی دُنیا تک امر ہو گیا۔

سکندر کی پیش قدمی

326 ق م میں سکندر ٹیکسلہ میں کچھ عرصہ آرام کرنے بعد مئی کے مہینے میں درٰیائے جہلم کے کنارے پہنچا دریائے جہلم کے پار راجہ پورس کی حکومت تھی۔ پورس نے سکندر کی اطاعت قبول نہیں کی اور اس نے مقابلے کی تیاریاں شروع کی ۔ راجہ پورس کی فوجوں کی تعداد پچاس ہزار تھی اور دریا کے دوسرے کنارے صف آرستہ تھی ۔ راجہ پورس کی فوج میں دو سو ہاتھی ، تین سو رتھ ، چار ہزار سوار اور تیس ہزار پیادے تھے ۔ پورس کی کوشش تھی کہ یونانی دریا پار نہیں کریں ۔ سکندر کو پورس کے جنگی ہاتھیوں سے خطرہ تھا ۔ مگر اسے ہاتھیوں کے مقابلے میں اپنے گھڑ سواروں پر اعتماد تھا ۔ سکندر کی فوج کے لیے دریا عبور کرنا آسان نہیں تھا کیوں کہ دریا چڑھا ہوا تھا ۔ دریا کو عبور کرنے کا آسان طریقہ یہ تھا کہ اکتوبر نومبر تک انتظار کیا جائے جب کہ پانی کا زور ٹوٹ جائے اور دریا میں پانی کم ہوجائے ۔ مگر سکندر اتنا انٹظار نہیں کرسکتا تھا اس لیے اس نے آیرین((یونانی مورخ) کے الفاظ میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ راستہ چرائے گا ۔ لیکن یہ فیصلہ اُسکی زندگی کا سب سے غلط فیصلہ ثابت ہوا۔اور اُسے آپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔

حملہ

یونانی فوج کا پڑاو کھیوڑہ کے پہاڑی سلسلہ نمک کے قریب دریائے جہلم کے کنارے تھا۔ سکندر نے راجہ پورس کو دھوکا دینے کے لیے اعلان کرا دیا کہ وہ پانی کے اترنے کا انتظار کرے گا اور دشمن کو دھوکا دنے کے اس نے فوج کو گرد و نواع آبادی میں لوٹ مار اور سامان رسد جمع کرنے کے لیے روانہ کیا ۔ دوسری طرف اس کی کشتیوں کا بیڑا اِدھر اُدھر چکر لگا کر کسی پایاب مقام تلاش کر رہا تھا کہ وہاں سے دریا کو عبور کیا جائے ۔ ان کارروائیوں میں چھ سات ہفتے بیت گئے ۔ اسی اثنا میں برسات کا آغاز ہو گیا اور طغیانی بڑھ گئی ۔ یونانی بیڑے نے تلاش اور جستجو کے بعد دریا کو عبور کرنے کی جگہ فوج کے پڑاوَ سے سولہ میل آگے چنی ۔ سکندر نے فوراً اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ۔ آرین کے الفاظ میں اس نے بے انتہا احتیاط کے ساتھ دلیری برتی ۔ سکندر نے پانچ ہزار آدمی کیمپ کی حفاظت کے لیے چھوڑے اور گیارہ یا بارہ ہزار فوج کے ساتھ جس میں پیادے اور سوار دونوں شامل تھے اپنے ساتھ لیے اور رات کے وقت روانہ ہوا ۔ سکندر کے روانہ ہوتے ہیں طوفان آیا اور بارش شروع ہو گئی جس سے یونانی فوج کو دریا عبور کرنے میں شدید مشکلات ہوئیں اور بیشتر سپاہی گھوڑے اور حربی آلات دریا کی سرکش موجیں بہا لے گئیں۔ سکندر بمشکل آدھی فوج لئیے کنارے پُہنچا۔ جب پورس کو اطلاع ملی تو بہت دیر ہوچکی تھی اور وہ عجلت میں 2000 ہزار سوار اور 120 رتھوں کے ساتھ مقابلے پر آیا مگر اس نے شکست کھائی اور اس کے چار سو آدمی مارے گئے اور تمام رتھیں ضائع ہوگئیں ۔

پورس کی شکت

یونانی مورخین کے مطابق بچنے والے سپاہیوں نے اس کی اطلاع پورس کو دی ۔ سکندر نے اس اثنا میں جنگی حکمت علمی کے تحت بہتر جگہ پر اپنی پوزیشن سنبھالی ۔ ہندی راجا بھی فوج کے ساتھ میدان میں آیا مگر اس کی فوجوں کو ناہموار علاقہ میں جگہ ملی ۔ جنگ ہوئی تاہم اس جنگ میں پورس کو شکست ہوئی ۔ پورس کے ہاتھی مارے گئے یا قید ہو گئے اور رتھیں برباد ہوگئیں ۔ تین ہزار سوار ، کم بارہ ہزار پیادے مارے گئے اور نو ہزار قیدی بنا لیے گئے ۔ مقدونویوں کا نقصان صرف ایک ہزار جانوں کا ہوا کا ہوا ۔

پورس جو ساڑھے چھ فٹ قد کا اونچا مظبوط اور توانا آدمی تھا ۔ آخری وقت تک لڑتا رہا ۔ مگر آخر کار نو زخم کھا کر گر پڑا اور گرفتار ہو گیا ۔

سکندر کی فیاضی

سکندر اپنے بہادر حریف کے ساتھ نہایت عالی ہمتی سے پیش آیا اور خندہ پیشانی سے اس کی مغرورانہ درخواست کا جواب دیا کہ وہ بادشاہ کی طرح سلوک کا متمنی ہے ۔ سکندر نے مفتوح راجا کا آبائی وطن اسے دیدیا اور اپنے طرف سے بہت وسیع علاقہ علاقہ اسے مزید دے دیا اور سکندر کی فیاضی کی بدولت پورس سکندر کا وفادار بن گیا

اہم سوال

قابل غور نکات ۔

راجا پورس کی ریاست کوئی بڑی ریاست نہیں تھی ۔ آرین کا کا کہنا تھا راجا پورس کی ریاست کی مغربی سرحد دریائے جہلم تھی اور اس دریا کے آگے راجا ٹیکسلا اس کا دشمن تھا ۔ اس کی ریاست کے شمال میں ایس سایرس ایک خود مختار راجا تھا ۔ اسے آرین نے پہاڑی ہندوستانیوں کا خود مختار راجا کہا ہے اور جنوب میں ایک خود مختار راجا سرپی تھس تھا ۔ جس کے ملک میں نمک کا پہاڑی سلسلہ واقعہ تھا ۔ یعنی راجا پورس کے قبضہ میں کوئی بڑا علاقہ نہ تھا ۔ اس کا علاقہ شمال میں جنگلوں تک تھا ۔ یعنی صرف دریائے جہلم اور دریائے چناب کے درمیان کا علاقہ ہی اس کے پاس تھا ۔ مشرق میں درمیان دریائے چناب اور راوی کے درمیان ایک دوسرا راجا جس کا نام بھی پورس تھا اور اسی کی دشمنی پورس سے تھی ۔ اس کے جنوب کی جانب مشرق میں قوم کیتھی اور دوسری قو میں آباد تھیں ۔ انہوں نے پورس کے مقابلے میں سکندر کی مدد کی تھی ۔ جنوب میں مالی قوم آباد تھی اور اس سے بھی پورس کے تعلقات بہتر نہیں تھے ۔ ان سے راجا پورس اور راجا ایس سیرس اور بہت دوسرے راجا نے مشترکہ حملہ کیا تھا مگر شکست کھائی تھی ۔

مختصر ریاست

یہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے ایک مختصر سی ریاست جس کی آبادی بھی اتنی نہیں ہوگی جتنی کے اس کی فوج کی تعداد بتائی جاتی ہے ۔ اس کی مختصر ریاست کے وسائل کیا اتنے تھے کہ وہ اتنی بڑی فوج رکھ سکے ۔ بقول سر برٹس کے اگر ہم رتھوں کی جگہ توپیں تصور کر لیں تو اس فوج کی تعداد مہاراجا رنجیت سنگھ کے برابر ہوگی ۔ جب کہ مہاراجا رنجیت سنگھ کے پاس پنجاب کے علاوہ دیگر علاقوں جن میں کشمیر ، ہزارہ ، درہ خیبر اور دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر ڈیرہ اسمعیل خان تک کا حکمران تھا ۔ سکندر نے گلاسی قبیلہ جس کے قبصہ میں سینتس بڑے شہر تھے پورس کو دے دیے ۔ مگر پھر بھی کوئی بڑا علاقہ اس کے زیر دست کبھی نہیں رہا تھا ۔

حقیقت

اس بحث سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ راجا پورس کا علاقہ دریائے جہلم اور دیائے چناب درمیان واقع تھا اور یہ کوئی بڑا علاقہ نہیں تھا اور اس زمانے میں آبادی اتنی نہیں ہوتی تھی ۔ اس کی ریاست کے چاروں طرف جو دوسری ریاستیں تھیں وہ بھی چھوٹی اور مختصر ریاستیں تھیں اور ان ریاستوں سے بھی پورس تعلقات اچھے نہیں تھے ۔ سکندر کے مقابلے میں انہوں نے پورس کی مدد نہیں کی تھی ۔ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ پورس کی فوج کی تعداد کو یونانی مورخین نے مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کیا ہے ۔ حقیقت میں سکندر دریا کی طغیانی کی وجہ سے دریا پار نہیں کرسکا ۔ جب یونانیوں نے دریا کو پار کیا تو پورس کی اس کی اطلاع مل چکی تھی اور وہ پوری طاقت کے ساتھ جو زیادہ سے زیادہ دو ہزار کی تعداد تعداد تھی جس میں سوار کی تعداد ایک دو سو سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے شامل تھی اور چند ہاتھی اور کچھ رتھیں باقی پیادے تھے ۔ اس مختصر سی لڑائی میں پورس نے شکست کھائی تھی ۔ کیوں کہ یونانی مورخین یہ لکھتے ہیں کہ پورس عجلت میں خود آیا تھا ۔ اس کے بعد یہ لکھتے ہیں اس فوج نے شکست کھانے کے بعد فرار ہونے والے سپاہیوں نے اس کی اطلاع پورس کو دی ۔ اس کے بعد پورس اپنی فوج کے ساتھ مقابلے کے لیے آیا اور شکست کھائی ۔ یہ اصل میں سکندر اور پورس کی اہمیت بڑھانے کے لیے بیان کیا گیا ہے ;180; کیوں کہ یونانیوں نے پورس کی شخصیت سے متاثر ہو گئے تھے اور اس لیے بڑھا چڑھا کر اس کی فوج اور مقابلے اور سکندر کی جنگی حکمت عملی و فراست کو بیان کیا ۔ اس کا اندازہ آپ اس سے بھی لگا سکتے ہیں کہ یونانیوں کو چند ایک جگہ کے علاوہ ہر جگہ سخت مزاحمت کا سامنہ کرنا پڑا تھا اور سخت کشت و خون ہوا تھا ۔ مگر یونانیوں نے ان لڑائیوں کی اس قدر تفصیل درج نہیں کی ہے ۔ سکندر کے بعد چند سال بعد ہی پورس کی ریاست اس سے چھین لی گئی تھی ۔ اگر وہ اتنا ہی طاقت ور ہوتا جیساکہ یونانی مورخین نے بتایا تھا تو اس کی ریاست اس آسانی سے نہیں چھنتی ۔

ماخذ

تاریخ ہند ۔ اسٹورٹ الفسٹن

قدیم تاریخ ہند ، وی اے سمتھ