"استرداد" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 30: سطر 30:
[[زمرہ:پرتگال کی جنگیں]]
[[زمرہ:پرتگال کی جنگیں]]
[[زمرہ:قرون وسطی کی جنگیں]]
[[زمرہ:قرون وسطی کی جنگیں]]
[[زمرہ:تاریخ غرناطہ]]

نسخہ بمطابق 11:30، 23 مئی 2020ء

استرداد (ہسپانوی:Reconquista اور انگریزی: Reconquest) مسیحیوں کی ساڑھے سات سو سال طویل ان کوششوں کو کہا جاتا ہے جو انہوں نے جزیرہ نما آئبیریا سے مسلمانوں کو نکالنے اور ان کی حکومت کے خاتمے کے لیے کیں۔ 8 ویں صدی میں بنو امیہ کے ہاتھوں اسپین کی فتح کے بعد استرداد کا آغاز 722ء میں معرکہ کوواڈونگا سے جبکہ اختتام 1492ء میں سقوط غرناطہ کے ساتھ ہوا۔

1236ء میں محمد بن الاحمر کی زیر قیادت اسپین میں مسلمانوں کے آخری مضبوط گڑھ غرناطہ کو قشتالہ کے فرڈیننڈ سوم کے ہاتھوں شکست ہوئی اور غرناطہ اگلے 250 سالوں تک مسیحی سلطنت کا باجگذار بنا رہا۔ 2 جنوری 1492ء کو آخری مسلم حکمران ابو عبداللہ محمد نے فرڈیننڈ اور ملکہ آئزابیلا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ جس کے نتیجے میں متحدہ رومن کیتھولک قوم وجود میں آئی۔

پرتگیزی استرداد 1249ء میں افونسو سوم کی جانب سے الغرب کی شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔