"حیاتی کیمیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← \1س میں؛ تزئینی تبدیلیاں
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:کیمیاء بجانب زمرہ:کیمیا
سطر 12: سطر 12:
[[زمرہ:حیاتیاتی ٹیکنالوجی]]
[[زمرہ:حیاتیاتی ٹیکنالوجی]]
[[زمرہ:سالماتی حیاتیات]]
[[زمرہ:سالماتی حیاتیات]]
[[زمرہ:کیمیاء]]
[[زمرہ:کیمیا]]
[[زمرہ:کامنز زمرہ جس کا ربط ویکی ڈیٹا پر ہے]]
[[زمرہ:کامنز زمرہ جس کا ربط ویکی ڈیٹا پر ہے]]

نسخہ بمطابق 03:27، 29 مئی 2020ء

حیات کی کیمیائی ترکیب کا مطالعہ حیاتی کیمیاء (Biochemistry) کہلاتا ہے۔ یہ شعبہءعلم حیاتیات اور کیمیاء کے درمیان ایک پل یا بندھن کا کام کرتا ہے۔ حیات دراصل جوہروں اور سالمات کی ایک نہایت مربوط اور نہایت پیچیدہ تنظیم کے نتیجے میں ہی وجود میں آتی ہے اور حیاتی کیمیاء کا مطالعہ اسی پیچیدگی اور اس میں ہونے والے کیمیائی عوامل (chemical reations) کو سمجھنے کی ایک انسانی کوشش ہے۔

حیات کی ساخت میں استعمال ہونے والے سالمات کی تعداد بہت کثیر ہے بلکہ اگر حقیقت میں غور کیا جائے کہ تمام کی تمام حیات یا زندہ جسم بنا ہی سالمات سے ہے، جو پھر بذات خود جوہروں سے ملکر بنتے ہیں۔ آسانی کی خاطر ان حیاتی سالمات کی مختلف انداز میں جماعت بندی کی جاتی ہے، ایک جماعت بندی کے تحت انکو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے

  1. موحود (monomer) ؛ یعنی ایسے سالمات جو ایک اکائی کے طور پر موجود ہوں اور واحد سالمہ ہوں، ظاہر ہے کہ یہ جسامت میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر امائنو ترشے۔
  2. مکثورہ (polymer) ؛ یعنی ایسے سالمات کہ جو چھوٹے موحود سالمات کی ایک زنجیر سے بنے ہوں اور ظاہر ہے کہ یہ بہت بڑے ہوتے ہیں مثال کے طور پر امائنو ترشوں کی زنجیر سے بنے ہوئے لحمیات (protein) کے سالمات۔