"نووایا زیملیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.6.4) (روبالہ جمع: war:Novaya Zemlya
سطر 15: سطر 15:
[[en:Novaya Zemlya]]
[[en:Novaya Zemlya]]
[[be:Новая Зямля]]
[[be:Новая Зямля]]
[[be-x-old:Новая Зямля (архіпэляг)]]
[[bs:Novaja Zemlja]]
[[bs:Novaja Zemlja]]
[[bg:Нова земя (острови)]]
[[bg:Нова земя (острови)]]

نسخہ بمطابق 18:23، 13 جون 2011ء

نووایا زیملیا

نووایا زیملیا (روسی: Но́вая Земля، انگریزی: Novaya Zemlya) مطلب 'نئی زمین' بحر منجمد شمالی کا ایک مجموعہ الجزائر ہے جو روس کے شمال میں واقع ہے۔ اسے انگریزی اور ولندیزی زبان میں نووا زیمبلا بھی کہتے ہیں جبکہ نارویجین اسے Gåselandet کہتے ہیں جس کا مطلب ہے 'ہنسوں کی سرزمین'۔ یہاں کا راس زیلانیا یورپ کا شمال مشرقی ترین علاقہ ہے۔ مجموعہ الجزائر کا انتظام روس کا ارخان گلسک اوبلاست سنبھالتا ہے۔ یہاں کی آبادی 2716 (بمطابق 2002ء) ہے جس میں سے 2622 بیلوشیا گوبا میں رہتے ہیں جو نووایا زیملیا ضلع کا انتظامی مرکز اور نو آبادی ہے۔

نووایا زیملیا 2 بڑے جزائر پر مشتمل ہے جو پتلی سی آبی گزرگاہ آبنائے ماتوچکن کے ذریعے ایک دوسرے جدا ہیں۔ دو مرکزی جزیر سورنی (شمالی) اور یوزنی (جنوبی) ہیں۔ نووایا زیملیا بحیرۂ بیرنٹس کو بحیرۂ کارا سے جدا کرتا ہے۔ اس کا کل رقبہ 90 ہزار 650 مربع کلومیٹر ہے۔

سرد جنگ کے دوران نووایا زیملیا ایک حساس عسکری علاقہ تھا جہاں جزیرے کے جنوبی علاقے میں سوویت فضائیہ نے ایک ہوائی اڈہ قائم کر رکھا تھا۔ اس عرصے کے دوران یہاں سوویت اتحاد مختلف جوہری تجربے بھی کرتا رہا۔ اس دوران 224 جوہری دھماکے یہاں کیے گئے۔ یہاں آخری جوہری تجربہ 1990ء میں کیا گیا۔

مشہور بحری مہم جو ولیم بیرنٹس ایک مہم کے دوران نووایا زیملیا ہی میں پھنس گئے تھے اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔