"مارٹن لوتھر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:اسلام کے مسیحی نقاد
سطر 57: سطر 57:
[[زمرہ:1546ء کی وفیات]]
[[زمرہ:1546ء کی وفیات]]
[[زمرہ:18 فروری کی وفیات]]
[[زمرہ:18 فروری کی وفیات]]
[[زمرہ:اسلام کے مسیحی نقاد]]
[[زمرہ:اسلام کے نقاد]]
[[زمرہ:اسلام کے نقاد]]
[[زمرہ:انگلیکان مقدسین]]
[[زمرہ:انگلیکان مقدسین]]
[[زمرہ:بانیان مذاہب]]
[[زمرہ:جرمن الٰہیات دان]]
[[زمرہ:جرمن الٰہیات دان]]
[[زمرہ:جرمن شخصیات]]
[[زمرہ:جرمن شخصیات]]
سطر 67: سطر 69:
[[زمرہ:صوتی مضامین]]
[[زمرہ:صوتی مضامین]]
[[زمرہ:فاضل جامعہ ارفرٹ]]
[[زمرہ:فاضل جامعہ ارفرٹ]]
[[زمرہ:قانون کے فلسفی]]
[[زمرہ:قرون وسطی متاخرہ]]
[[زمرہ:قرون وسطی متاخرہ]]
[[زمرہ:کتاب مقدس کے جرمنی زبان کے مترجمین]]
[[زمرہ:کتاب مقدس کے جرمنی زبان کے مترجمین]]
سطر 74: سطر 77:
[[زمرہ:مسیحی عارف]]
[[زمرہ:مسیحی عارف]]
[[زمرہ:مسیحی مذہبی رہنما]]
[[زمرہ:مسیحی مذہبی رہنما]]
[[زمرہ:بانیان مذاہب]]
[[زمرہ:قانون کے فلسفی]]

نسخہ بمطابق 12:01، 13 جولائی 2020ء

مارٹن لوتھر
لوتھر کی 1533ء کی ایک تصوراتی تصویر
پیدائش10 نومبر 1483(1483-11-10)
ایسلیبن، مقدس رومی سلطنت
وفات18 فروری 1546(1546-20-18) (عمر  62 سال)
ایسلیبن، مقدس رومی سلطنت
پیشہراہب، پادری، الٰہیات دان
شریک حیاتکترینا وون بورا
اولادہانس، ایلزبتھ لوتھر، مگدالینا لوتھر، مارٹن، پال لوتھر، مارگریٹ
متاثر شخصیاتپولس, اگستین
مؤثر شخصیاتفلپ مالانچتھن، لوتھریت، جان کالون، کارل بارتھ
دستخط

audio speaker iconمارٹن لوتھر  (10 نومبر 1483 – 18 فروری 1546) جرمن راہب، پادری اور الٰہیات دان تھا۔[1] سولہویں صدی میں پاپائیت کے خلاف اٹھنے والی تحریکوں میں جس شخص نے انقلابی روح پھونکی، وہ مارٹن لوتھر تھے۔

مارٹن لوتھر کا نظریہ شیطان اپنے عہد کی پیداوار ہے۔ اس نے ہر جگہ پر شیطان کو دیکھا اور متواتر اس کے ساتھ نبرد آزما رہا اور خدا پر ایمان کے ساتھ اسے شکست دی۔ اس نے پوپ کو مجسم شیطان یا مخالف مسیح (دجال)، جبکہ کاتھولک کلیسیا کو شیطان کی بادشاہت قرار دیا۔

ابتدائی زندگی

لوتھر جرمن ریاست سکسنی (Saxony) میں کے ایک غریب گھرانے میں 10 نومبر 1483 کو پیدا ہوئے۔

تعلیم

غربت کی وجہ سے اُن کے گھر والے اُن کے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کر سکتے تھے۔ اس لیے انہوں نے خود کماکر تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اورقانون کی تعلیم حاصل کی

راہب

قانون کی تعلیم مکمل کرکے انہوں نے مذہب کی طرف توجہ دی اور وہ پادری کے عہدے پر فائز ہوئے

یورپ کا دورہ

پادری بننے کے بعد انہوں نے یورپ کا دورہ کیا اور ٹولر کی وغیرہ تصانیف سے بے حد متاثر ہوئے۔ اس سفر نے ان پر یہ واضح کر دیا کہ یورپ روحانی پیشوائی کا اہل نہیں ہے اور پاپائیت ان کے مذہب کے خلاف ہے۔

پاپائیت کی مخالفت

دورے سے واپس آتے ہی انھوں نے پوپ کی شدید مخالفت شروع کردی۔ انھوں نے معافی نامے کو باطل قرار دیا اور کلیسیا کی طرف سے ہونے والے تمام مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔21 اکتوبر 1517 کا دن نہ صرف مارٹن لوتھر بلکہ مسیحیت کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،اس دن لوتھر نے باقاعدہ طور پر پوپ کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا۔ جرمنی کے شہر وٹن برگ (Wittenberg)کے گرجے کی دیوار پر لاطینی زبان میں طویل عبارت لکھ کر آویزاں کردی جس میں پوپ کے معافی نامہ دینے کے اختیار پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ اس زمانے کے پوپ لیو دہم (1521-1475) تھے جو مارٹن کی اس بغاوت سے بے خبر نہیں تھے۔ انھوں نے لوتھر کو ایک فتنہ قرار دیتے ہوئے ان کے اکتالیس عقائد کو باطل قرار دیا اورعوام سے ان کی کتابیں جلادینے کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں لوتھر کو علماءکے سامنے طلب کیا گیا لیکن لوتھر اپنے خیالات پر ڈٹے رہے اور اپنے موقف سے ہٹنے پر کسی صورت راضی نہ ہوئے۔ چونکہ اب لوتھر کے حامیوں کی تعداد ہزاروں کی تھی جن میں کئی شہزادے بھی شامل تھے اس لیے انھیں سخت سزا دینا ممکن نہ تھا۔ تاہم انھیں ایک سال کے لیے قید کیا گیا۔[2]

بائبل کا جرمنی میں ترجمہ

اپنی ایک سالہ قید میں انہوں نے بائبل کا جرمنی زبان میں ترجمہ کیا۔

پروٹسٹنٹ فرقے کا آغاز

لوتھر کی تحریک کی وجہ سے مسیحیت پروٹسٹنٹ اور کاتھولک میں تقسیم ہو گئی۔ پروٹسٹنٹ فرقہ جدید رحجان کا حامل تھا،لوتھر کا اگرچہ 1546 میں انتقال ہو گیا لیکن ان کی تحریک کا اثر ان کے بعد بھی کافی عرصہ قائم رہا۔ مسیحیت میں مذہبی اصلاحی تحریک کے حامیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔ لوتھر کے بعد اس اصلاحی کام کو زونگلی، جان کالون اور جان ناکس نے آگے بڑھایا۔

وفات

مارٹن لوتھر نے 18 فروری 1546 کو وفات پائی۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Plass, Ewald M. "Monasticism," in What Luther Says: An Anthology. St. Louis: Concordia Publishing House, 1959, 2:964.
  2. jمذاہب عالم پروگرام:ماڈیول 1:صفحہ60

بیرونی روابط