"درس نظامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 14: سطر 14:


==== 4۔ فلسفہ ====
==== 4۔ فلسفہ ====
میبذی،بدایہ الحکمہ [[ملا صدرا|ملاصدرا]]، شمس بازغہ
میبذی، بدایہ الحکمہ از [[ملا صدرا|ملاصدرا]]، شمس بازغہ از ملا محمد جون پوری شاگرد [[میر داماد]]


==== 5۔ ریاضی ====
==== 5۔ ریاضی ====

نسخہ بمطابق 12:52، 9 مارچ 2021ء

درس نظامی ملا نظام الدین محمد سہالوی سے منسوب طریقۂ تدریس و نصاب، نصاب تعلیم و نظام تدریس جو ملا نظام الدین نے مشرق کی دینی درسگاہوں کے لیے تیار کیا تھا۔[1] علومِ اسلامیہ پر مشتمل آٹھ سالہ مرو جہ کورس جو تقریبًا تمام مکاتب فکر میں رائج ہے۔ اسے عالم کورس بھی کہا جاتا ہے ۔

بانی درس نظامی

درس نظامی کے بانی ملا نظام الدین سہالوی لکھنوی تھے جن کا مرکز فرنگی محل لکھنوٴ تھا۔ درس نظامی کے نام سے جو نصاب آج تمام مدارس عربیہ میں رائج ہے وہ ان ہی کی یاد گار ہے۔ ملا نظام الدین نے دور سوم کے نصاب میں اضافہ کر کے ایک نیا نصاب مرتب کیااور اس دور میں پڑھائی جانے والی کتابوں کو حتی الامکان جمع کرنے کی کوشش کی۔ درس نظامی میں تیرہ موضوعات کی تقریباً چالیس کتابیں پڑھائی جاتی تھیں۔ فقہ اور اصول فقہ کے ساتھ، تفسیر میں جلالین و بیضاوی اور حدیث میں مشکوة المصابیح داخل تھی۔ انھوں نے ریاضی اور فلکیات کی کئی کتابیں اور ہندسہ (انجینئری) پر بھی ایک کتاب شامل نصاب کی۔ اس میں طب، تصوف اور ادب کی کوئی کتاب شامل نہیں تھی اور منطق و فلسفہ کو خاصی جگہ دی گئی۔[2]

نصاب درس نظامی

ملا نظام الدین کا بنایا ہوا نصاب درس نظامی مندرجہ ذیل ہے

1۔ صرف

میزان، منشعب،صرف میر، پنج گنج،زبدہ، فصول اکبری،شافیہ-

2۔ نحو

نحو میر، مائۃ عامل،ہدایۃ النحو، کافیہ،شرح جامی۔

3۔ منطق

صغریٰ، کبریٰ ،ایساغوجی،تہذیب، شرح تہذیب،قطبی مع میر قطبی،سلم العلوم۔

4۔ فلسفہ

میبذی، بدایہ الحکمہ از ملاصدرا، شمس بازغہ از ملا محمد جون پوری شاگرد میر داماد

5۔ ریاضی

خلاصۃ الحساب،تحریر اقلیدس(مقالہ اول)،تشریح الافلاک،رسالہ قوشجیہ، شرح چغمینی(باب اول)

6۔ بلاغت

مختصر المعانی مطول تا انا قلت

7۔ فقہ

شرح وقایہ، ہدایہ اولین، ہدایہ آخرین کنز الدقائق مختصر القدوری

8۔ اصول فقہ

نور الانوار، توضیح تلویح، اصول الشاشی حسامی

9۔ کلام

شرح عقائد نسفی، شرح عقائد جالی،میر زاہد، شرح مواقف

10۔ تفسیر

تفسیر جلالین، تفسیر بیضاوی

11۔ حدیث

مشکوۃ المصابیح [3]

دور جدید

موجودہ دور میں اس میں چند تبدیلیوں کے ساتھ درس نظا می (عالم کورس) کا مکمل نصاب جس کے بورڈ تنظیم المدارس وفاق المدارس رابطۃ المدارس وفاق المدارس السلفیہ، وفاق المدارس الشیعیہ،کے نام پر پاکستان بورڈسے منسلک ہے، جس کی سند یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن (University Grants Commission) نے ایم اے عربی و اسلامیات کے مساوی قراردی ہے یہ نصاب حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہے جس میں قرآن و حدیث ،ترجمہ و تفسیر،فقہ،اصول فقہ،عربی زبان و ادب اور گرامر اور دیگر تحریکی و دینی کتب پڑھائی جاتی ہیں۔

حوالہ جات

  1. اردو لغت - Urdu Lughat - درس نظامی
  2. ہندوستان میں مسلمانوں کا نصاب تعلیم
  3. تعریفات علوم درسیہ،صفحہ 241،مفتی محمد عبد اللہ قادری،والضحیٰ پبلیکیشنز لاہور

درس نظامی آفیشل