"قلعہ پھولڑا" کے نسخوں کے درمیان فرق

متناسقات: 29°10′49″N 72°51′40″E / 29.180377°N 72.861185°E / 29.180377; 72.861185
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{خانہ معلومات تاریخی مقام | name = قلعہ پھولڑا یہ قلعہ فورٹ عباس کے نزدیک قلع...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:31، 2 مئی 2021ء

قلعہ پھولڑا is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ پھولڑا
قلعہ پھولڑا is located in پاکستان
قلعہ پھولڑا
قلعہ پھولڑا (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات29°10′49″N 72°51′40″E / 29.180377°N 72.861185°E / 29.180377; 72.861185

قلعہ پھولڑا ایک قدیم قلعہ ہے اور کسی زمانے میں بیکانیر کے راجہ بیکا نے تعمیر کرایا تھا۔ اس قلعہ کی بیرونی دیواریں تمام تر پکی اینٹوں سے بنی ہوئی تھیں اور دونوں دیواروں کے درمیان کا حصہ مٹی سے بھرا ہوا تھا۔اس کو دھوڑا کہتے ہیں، تاکہ گولہ باری سے قلعہ کو نقصان نہ پہنچے۔ قلعہ کے اندر مغربی حصے میں ایک کنواں ہے، جو 118 فٹ گہرا اور چار فٹ قطر میں تھا۔ قلعے کے چاروں کونوں پر مینار ہیں، جن کے درمیان میں رہائشی کمرے تھے۔ شمال مغربی مینار پختہ اینٹوں کا بنا ہوا تھا۔ جنوبی حصے میں ایک سہ منزلہ عمارت تھی، جو بہت خوبصورت اقامت گاہ تھی۔ اس اقامت گاہ کی پیشانی پر لکھا ہوا تھا:”مالک ایں محمد اکمل خاں داؤد پوترا رمضان المبارک1144ھ۔“ قلعہ کے باہر بھی تین کنویں تھے، مگر ان کا پانی کھارا تھا۔ یہ قلعہ بہاول پور سے مشرق میں بیکانیر کی سمت واقع ہے، قلعہ کے اوپر تین توپیں بھی تھیں۔ یہ قلعہ فورٹ عباس کے نزدیک قلعہ مروٹ سے 1.45 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ ۔[1]

  1. https://roshnai.com/چولستان-کے-مشہور-قلعے/