"پنڈورا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:یونانی اساطیر میں خواتین
سطر 6: سطر 6:
[[زمرہ:یونانی اساطیر میں خواتین]]
[[زمرہ:یونانی اساطیر میں خواتین]]
[[زمرہ:یونانی علم الاساطیر]]
[[زمرہ:یونانی علم الاساطیر]]
[[زمرہ:یونانی اساطیر کے کردار]]

نسخہ بمطابق 20:57، 28 مئی 2021ء

پنڈورا کا صندوقچہ

یونانی دیو مالا میں پہلی عورت۔زوس دیوتا کے حکم سے جب ہفس ٹس دیوتا نے دنیا کی پہلی عورت پنڈورا Pandora کا گیلی مٹی سے پتلا تیار کیا تو افرودیتی نے پنڈورا کو جمال اور دلآویزی کے ساتھ ساتھ خوش و شاد کام کرنے کا فن بھی عطا کیا۔ اتھینی دیوی نے اس پتلے میں زندگی پھونکی، لباس پہنا کر ستر پوشی کی، قیمتی زیور دیے اور زنانہ ہنر مندی میں مہارت بخشی۔ کرائی ٹی نے اسے موہ لینے کی قدرت عنایت کی۔ اپولوناپولو نے نغمہ سرائی کی صلاحیت دی۔ ترغیب و تحریص کی دیوی پی تھو نے زیور دیے۔ ہرمیز نے پنڈورا کو خوش کلامی، بے باکی، مکروعیاری، دغا بازی اورخوشامد سکھائی۔ موسموں کی دیویوں ہوری نے اسے دلکش پھولوں کے ہاروں سے سجایا۔ دوسری دیوی دیوتاؤں نے خوبصورت کپڑے اور طلائی تاج دیا۔ زوس نے پنڈورا کو ایک صندوقچہ دیا جس میں بڑھاپا، بیماریاں، پریشانی، زحمت، باگل پن غرض سارے دکھ اور مصیبتیں، شہوانیت اور سب سے نیچے امید بندھی تھی