"مایا تہذیب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
3 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 33: سطر 33:
* [http://www.mayaweb.nl/ مایا ویب (ڈچ اور انگریزی)]
* [http://www.mayaweb.nl/ مایا ویب (ڈچ اور انگریزی)]
* [http://www.authenticmaya.com/ گوئٹے مالا، مایا تہذیب کا گہوارہ]{{wayback|url=http://www.authenticmaya.com/ |date=20070718071547 }}
* [http://www.authenticmaya.com/ گوئٹے مالا، مایا تہذیب کا گہوارہ]{{wayback|url=http://www.authenticmaya.com/ |date=20070718071547 }}
* [http://worldmuseumofman.org/mayan1.htm انسان کے عالمی میوزیم میں مایا]
* [http://worldmuseumofman.org/mayan1.htm انسان کے عالمی میوزیم میں مایا] {{wayback|url=http://worldmuseumofman.org/mayan1.htm |date=20100219222757 }}
* [http://www.nga.gov/exhibitions/2004/maya/lifeatcourt.shtm رٹ کی نیشنل گیلری میں قدیم مایا]
* [http://www.nga.gov/exhibitions/2004/maya/lifeatcourt.shtm رٹ کی نیشنل گیلری میں قدیم مایا]
* [http://www.mexconnect.com/articles/539-primary-sources-of-maya-history-part-one مایا تاریخ کے بنیادی ذرائع]
* [http://www.mexconnect.com/articles/539-primary-sources-of-maya-history-part-one مایا تاریخ کے بنیادی ذرائع]

نسخہ بمطابق 12:27، 15 جون 2021ء

مایا تہذیب

مایا تہذیب (Maya civilization) ایک قدیم میسوامیریکی تہذیب تھی جو شمال وسطی امریکا میں پھیلی ہوئی تھی۔ اس علاقے میں آج کل میکسیکو، ہونڈوراس، بیلیز اور گواتیمالا کی ریاستیں موجود ہیں۔ ماہرین 600 قبل مسیح کو ان کے عروج کا نقطہ آغاز بتاتے ہیں جو900ء تک جاری رہا۔ اس دوران انہوں نے بڑے علاقوں میں شہری تعمیرات کی۔ اسی دور میں انہوں نے یادگاری تحریریں چھوڑیں اور اسی دور میں انہوں نے اپنی تہذیب اور تمدن کو باقاعدہ ریکارڈ کیا۔ مایا تہذیب میسو امیریکن کی دیگر اقوام سے یوں ممتاز تھی کہ انہوں نے بہت پہلے لکھنا سیکھ لیا تھا۔ ان کا اپنا طرز تحریر تھا۔ اس کے علاوہ ریاضی میں بھی ان کی ترقی حیرت انگیز تھی نہ صرف یہ کہ انہوں نے نمبروں کو لکھنا سیکھ لیا تھا بلکہ یہ صفر کے استعمال سے بھی واقف تھے۔ فلکیات، طبیعیات، جراحت اور ذراعت میں ان کی ترقی حیران کن تھی۔ ان کی تہذیبی اور ثقافتی برتری نے اردگرد کی دیگراقوام کو بھی متاثر کیا، یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا حتی کہ ہسپانوی نوآبادکار ان علاقوں میں پہنچی اور مایا تہذیب کو بزور طاقت زوال پزیر ہونے پر مجبور کیا گیا۔ مایا اقوام کے صحائف ڈھونڈ ڈھونڈ کر جلائے گئے، ان کی تعمیرات کو نقصان پہنچایا گیا اور ان کی زبان اور مذہبی رسومات کو شیطانی قرار دے دیا گیا۔ مایا تہذیب زوال پزیر ہوئی مگر مایا قوم کی اولادیں آج بھی میسو امریکن علاقوں میں موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سارے لوگ ابھی بھی مایا مذہب کی بہت سی رسومات پر عمل کرتے ہیں مگر مایا کے پیچیدہ رسم الخط کو وہ بھول چکے ہیں۔

ریاضی

مایا ہندسے

دیگر میسو امریکی تہذیبوں کی طرح مایا ایک 20 اساس اور خمسی نظام استعمال کرتے تھے۔ مایا اور ان کی ہمسایہ تہاذیب 36 قبل مسیح سے صفر کا تصور استعمال کرتے تھے۔

تقویم

مایا قوم شمسی سال کی پیمائش اعلی درستی سے کر چکی تھی۔ جو یورپ میں استعمال کیا جانے والے گریگورین تقویم سے زیادہ درست تھا۔

مذہب

ایک مایا پادری

بعد میں عروج پر آنے والے ایزٹیک (Aztec) اور انکا (Inca) کی طرح مایا قوم بھی وقت کی چکری نوعیت پر یقین رکھتے تھے۔ رسومات اور تقریبات آسمانی اور ارضی اشیاء سے منسلک تھیں جن کو تقویم کے مطابق خاص اوقات میں ادا کیا جاتا تھا۔

زراعت

قدیم مایا خوراک کی پیداوار کے مختلف اور جدید ترین طریقوں سے واقف تھے۔

تصاویر

بیرونی روابط