"عبد اللہ بن حارث بن عبد المطلب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م حسیب احمد نے صفحہ عبد اللہ بن حارث بن نوفل کو عبد اللہ بن حارث بن عبد المطلب کی جانب بدون رجوع مکرر منتقل کیا
درستی کے لیے
سطر 18: سطر 18:


== قبول اسلام و ہجرت ==
== قبول اسلام و ہجرت ==
اسحاق بن الفضل نے اپنے اشیاخ سے روایت کی ہے کہ عبد شمس بن حارث بن عبد المطلب [[فتح مکہ]] سے پہلے [[مدینہ منورہ]] میں نبی کریم کے پاس ہجرت کر گئے اور اسلام قبول کر کے مسلم مہاجرین میں شامل ہو گئے۔ سرور دو عالم نے آپ کا نام تبدیل کر کے عبد اللہ رکھ دیا۔
اسحاق بن الفضل نے اپنے اشیاخ سے روایت کی ہے کہ عبد شمس بن حارث بن عبد المطلب [[فتح مکہ]] سے پہلے [[مدینہ منورہ]] میں نبی کریم کے پاس [[ہجرت]] کر گئے اور اسلام قبول کر کے مسلم مہاجرین میں شامل ہو گئے۔ سرور دو عالم نے آپ کا نام تبدیل کر کے عبد اللہ رکھ دیا۔


== وفات ==
== وفات ==

نسخہ بمطابق 15:46، 27 جولائی 2021ء

عبد اللہ بن حارث بن عبد المطلب
معلومات شخصیت
والد حارث بن عبد المطلب
والدہ غزیہ بنت قیس بن عبد العزی
بہن/بھائی ربیعہ بن حارث ، نوفل بن حارث ، ابو سفیان بن حارث اور ارویٰ بنت حارث

عبد اللہ محمد بن عبد اللہ کے سب سے بڑے چچا حارث بن عبد المطلب کے بیٹے تھے۔

نام و نسب

آپ کا اسلامی اسم گرامی عبد اللہ والد کا نام حارث بن عبد المطلب جو نبی کریم کے سب سے بڑے چچا تھے اور والدہ کا نام غزیہ بنت قیس تھا۔ آپ کا پیدائشی نام عبد شمس تھا جو اسلام قبول کرنے کے بعد نبی کریم نے بدل کر عبد اللہ رکھ دیا تھا۔ آپ ابو سفیان بن حارث ، ربیعہ بن حارث اور نوفل بن حارث کے سگے بھائی ہے۔

سلسلہ نسب

آپ کا والد کی طرف سے سلسلہ نسب یہ ہے حارث بن عبد المطلب ابن عبد المطلب ابن ہاشم بن عبد مناف ابن عبد مناف بن قصی ابن قصی بن کلاب ابن کلاب بن مرہ ابن کعب بن لوی ابن لوی بن غالب ابن غالب بن فہر ابن فہر بن مالک القریش۔

والدہ کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے غزیہ بنت قیس بن عبد العزی بن عامر بن عمیر بن ودیعہ بن الحارث بن فہر

قبول اسلام و ہجرت

اسحاق بن الفضل نے اپنے اشیاخ سے روایت کی ہے کہ عبد شمس بن حارث بن عبد المطلب فتح مکہ سے پہلے مدینہ منورہ میں نبی کریم کے پاس ہجرت کر گئے اور اسلام قبول کر کے مسلم مہاجرین میں شامل ہو گئے۔ سرور دو عالم نے آپ کا نام تبدیل کر کے عبد اللہ رکھ دیا۔

وفات

آپ رسول اللہ کے ساتھ بعض غزوات میں بھی گئے۔ مقام صفراء میں آپ کی وفات ہوئی۔ نبی کریم نے اپنا کرتا مبارک آپ کے کفن کے لیے عنایت فرمایا اور فرمایا کہ

  • وہ سعید تھے جن کو سعادت نے پا لیا۔

آپ کی بقیہ اولاد نہ تھی۔[1]

حوالہ جات

  1. طبقات ابن سعد مصنف محمد بن سعد اردو ترجمہ علامہ عبد اللہ العمادی جلد دوم حصہ چہارم صفحہ 172