"ویکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 12: سطر 12:


=== درون ویکی روابط ===
=== درون ویکی روابط ===
کسی بھی ویکی صفحہ میں کسی لفظ کو مربع قوسین کی شکل میں درج کیا جائے تو وہ ایک ربط کی شکل میں نظر آتا ہے، جس پر کلک (click) کرکے اس سے متعلق آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اگر بین القوسین درج شدہ لفظ پر کوئی صفحہ ویکی میں موجود نہ ہو تو وہ سرخ رنگ میں نظر آتا ہے، لیکن جیسے ہی اس نام سے صفحہ وجود میں آتا ہے تو ویکی پروگرام خودکار طور پر تمام ویکی صفحات میں سرخ روابط کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیتی ہے، یہ ایک انتہائی اہم خصوصیت ہے۔
کسی بھی ویکی صفحہ میں کسی لفظ کو قلابین کے اندر درج کیا جائے تو وہ ایک ربط کی شکل میں نظر آتا ہے، جس پر کلک (click) کرکے اس سے متعلق آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اگر بین القوسین درج شدہ لفظ پر کوئی صفحہ ویکی میں موجود نہ ہو تو وہ سرخ رنگ میں نظر آتا ہے، لیکن جیسے ہی اس نام سے صفحہ وجود میں آتا ہے تو ویکی پروگرام خودکار طور پر تمام ویکی صفحات میں سرخ روابط کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیتی ہے، یہ ایک انتہائی اہم خصوصیت ہے۔


== ترامیم کی نگرانی ==
== ترامیم کی نگرانی ==

نسخہ بمطابق 10:43، 1 ستمبر 2021ء

وارڈ کننگھم ویکی پروگرام کا اولین ترقی دہندہ

ویکی (انگریزی: wiki) اپنی نوعیت کی منفرد اور علمی ویب سائٹ ہوتی ہے جس کے صارفین یا زائرین ویب براؤزر یا مخصوص اطلاقیہ کی مدد سے اس کے مندرجات میں مفید اضافے اور تبدیلی کرتے ہیں۔ اس قسم کی ویب سائٹ پر لکھنے والوں کو ویکی نویس کہا جاتا ہے جو مخصوص زبان میں اس کے مضامین و مندرجات کو مرتب کر کے پیش کرتے ہیں۔ یہ مارک اپ زبان کہلاتی ہے اور بے حد سادہ اور سہل ہوتی ہے۔ تاہم اگر کوئی صارف اسے استعمال نہ کرنا چاہے تو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر بھی دستیاب ہوتا ہے۔[1] لفظ ویکی اس سافٹ ویئر کے جانب بھی اشارہ کرتا ہے جسے اس قسم کی ویب سائٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہوائی زبان میں ویکی کے معنی تیزرفتار کے ہوتے ہیں۔[2] چونکہ اس قسم کی ویب سائٹ میں کثرت اور تیز رفتاری کے ساتھ مواد میں ترمیم واضافہ ہوتا رہتا ہے اس لیے اس لفظ کو اختیار کیا گیا۔ ویکی سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والی سب سے مشہور اور مقبول ویب سائٹ آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا ہے جو دنیا بھر میں پانچویں بڑی ویب سائٹ خیال کی جاتی ہے۔ ویکیپیڈیا محض ایک ویکی سائٹ نہیں، یہ ویکی سائٹوں کا ایک مجموعہ ہے جس میں مختلف زبانوں اور منصوبوں کے لیے علاحدہ علاحدہ ویکی سائٹ بنائی گئی ہے۔

تاریخ

اولین ویب سائٹ جس پر لفظ ویکی کا اطلاق ہوا 25 مارچ 1995 میں سامنے آئی، یہ پورٹ لینڈ پیٹرن ریپازیٹری (Portland Pattern Repository) کی موقع حبالہ تھا جسے وارڈ کننگھم نے بنایا تھا۔ یہ پہلا شخص ہے جس نے اس طرح کی مواقع حبالہ کے لیے لفظ ویکی کو اختیار کیا۔

گذشتہ صدی میں 90 کی دہائی کی آخر سے قاعدۂ معطیات (database) بنانے کے لیے پروگرام ویکی کے استعمال کا عمومی رواج بن گیا اور انتہائی کثرت سے اس مقصد کے لیے ویکی مواقع تخلیق کی گئی۔ اور آج دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا انگریزی نسخہ جالبین پر سب سے بڑا ویکی موقع حبالہ سمجھا جاتا ہے۔ ویکی اپنے صارفین کو متصفح حبالہ کے ذریعہ مواد کی ترمیم، اضافہ وحذف شدگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

خصوصیات

ویکی پروگرام موقع کے زائرین کو اجتماعی شکل میں موقع کے موضوعات کی تدوین کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ تدوین سادہ سی زبان ترمیز اور متصفح حبالہ کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ انتہائی آسانی کے ساتھ نئے موضوعات پر صفحات تخلیق کیے جاسکتے ہیں، پہلے سے موجود صفحات میں بآسانی ترمیم اور مواد کی تجدید کرسکتے ہیں، نیز ضرورت پڑنے پر عناوین میں رد وبدل بھی کیا جاسکتا ہے۔ البتہ متعدد ویکی مواقع اپنے مواد میں ترمیم کرنے کے لیے داخل نوشتگی ضروری قرار دیتی ہے لہذا ایسے مواقع میں کھاتہ بنانا ناگزیر ہوتا ہے۔

درون ویکی روابط

کسی بھی ویکی صفحہ میں کسی لفظ کو قلابین کے اندر درج کیا جائے تو وہ ایک ربط کی شکل میں نظر آتا ہے، جس پر کلک (click) کرکے اس سے متعلق آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اگر بین القوسین درج شدہ لفظ پر کوئی صفحہ ویکی میں موجود نہ ہو تو وہ سرخ رنگ میں نظر آتا ہے، لیکن جیسے ہی اس نام سے صفحہ وجود میں آتا ہے تو ویکی پروگرام خودکار طور پر تمام ویکی صفحات میں سرخ روابط کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیتی ہے، یہ ایک انتہائی اہم خصوصیت ہے۔

ترامیم کی نگرانی

ویکی مواقع حبالہ اس انداز میں ترتیب دی جاتی ہیں کہ انتہائی سہولت اور آسانی کے ساتھ تمام ترامیم پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور کسی بھی غلطی کو بروقت درست کیا جاسکتا ہے۔ اسی ضمن میں ایک دوسری اہم خصوصیت جو اکثر ویکی مواقع حبالہ میں موجود ہوتی ہے، صفحہ حالیہ تبدیلیاں ہے۔ اس صفحہ میں ویکی میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کی فہرست موجود ہوتی ہے، اس میں دو اختیار بھی موجود ہوتا ہے؛ ایک آخری ترمیم سے قبل صفحہ کس حال میں تھا اور اس میں آخری ترمیم کیا کی گئی۔ اس طرح بیک جنبش یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کیا ترمیم واضافہ ہوا اور اگر درست نہ ہو تو اسے استرجع کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح بعض ویکی پروگرام ایک اور مفید خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں؛ کوئی صارف اپنے پسندیدہ موضوعات کو مستقل نگاہ رکھنا چاہے تو ان کو زیر نظر کر سکتا ہے، ایسے تمام صفحات میری زیر نظر فہرست نامی صفحہ میں نظر آتے ہیں۔ نیز ان میں ہونے والی کسی بھی ترمیم کی اطلاع بذریعہ برقی ڈاک بھی وصول کی جاسکتی ہے۔ یہ خصوصیت ویکیپیڈیا کے زیر استعمال میڈیاویکی سافٹ ویئر میں فراہم کی گئی ہے۔

تخریب کاری

چونکہ ویکی مواقع حبالہ میں ترامیم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوتے ہیں، اس لیے تخریب کاری کا قوی امکان بھی موجود ہوتا ہے۔ بعض افراد محض تجربہ کے لیے وارد ہوتے ہیں، جبکہ بعضے اشتہار بازی کے لیے آتے ہیں۔ اور بعض افراد اپنی ذاتی آراء تحریر کردیتے ہیں یا اپنی رائے کے خلاف نظر آنے والے مواد کو حذف کردیتے ہیں۔ جبکہ کچھ ایسے صفحات بھی تخلیق ہوتے ہیں جن کا موقع حبالہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اکثر ویکی پروگرام موقع حبالہ کے منتظمین کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ جن صفحات میں تخریب کاری کی شرح زیادہ ہو یا اختلافی موضوع ہو تو ان صفحات کو محفوظ کر دیں، تاکہ منتظمین کے علاوہ کوئی بھی فرد اس میں ترمیم نہ کرسکے۔

بعض اوقات تخریب کار صارفین پر پابندی بھی عائد کردی جاتی ہے، تاہم بہتر یہ ہوتا ہے کہ تخریب کار کو اپنے عمل کے لیے آزاد چھوڑ دیا جائے، کچھ ہی عرصہ میں وہ کنارہ کش ہو جائے تو اس کی تمام ترامیم استرجع کر دیں۔

بیرونی روابط

  1. "wiki"، دائرۃ المعارف بریٹانیکا، 1، London: Encyclopædia Britannica, Inc.، 2007، April 24, 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ April 10, 2008 
  2. Lorrin Andrews (1865)، A dictionary of the Hawaiian language to which is appended an English-Hawaiian vocabulary and a chronological table of remarkable events، Henry M. Whitney، صفحہ: 514، August 15, 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ June 1, 2014