"عقیل ابن ابی طالب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 57: سطر 57:
* عبداللہ اصغر: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں جن کا نام علیہ ہے۔
* عبداللہ اصغر: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں جن کا نام علیہ ہے۔
* [[عبد الرحمان بن عقیل|عبد الرحمن]]: وہ جو [[واقعہ کربلا]]امام حسین کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں جن کا نام علیہ تھا۔
* [[عبد الرحمان بن عقیل|عبد الرحمن]]: وہ جو [[واقعہ کربلا]]امام حسین کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں جن کا نام علیہ تھا۔
* [[احمد بن عقیل|احمد]]: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں۔<ref name=":1">[https://books.google.com.bh/books?id=dYC1AAAAQBAJ&pg=PT275&dq=%D8%A5%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%87%D9%8A%D9%85+%D8%A8%D9%86+%D8%B9%D9%84%D9%8A+%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwijscCjo-jsAhULuRoKHSa-DtwQ6AEwBHoECAEQAg#v=onepage&q=%D8%A5%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%87%D9%8A%D9%85%20%D8%A8%D9%86%20%D8%B9%D9%84%D9%8A%20%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A&f=false معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجز الأول: دائرة المعارف الحسينية]. المركز الحسيني للدراسات. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20201104070732/https://books.google.com.bh/books?id=dYC1AAAAQBAJ&pg=PT275&dq=إبراهيم+بن+علي+الهاشمي&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwijscCjo-jsAhULuRoKHSa-DtwQ6AEwBHoECAEQAg|date=4 نوفمبر 2020}}</ref> ، [[محسن امین عاملی]]اکلوتے شخص ہیں جنہوں نے ان کا تذکرہ اپنی کتاب [[اعیان الشیعہ]] میں کیا ہے اور اسے اپنے بعض ہم عصروں سے منسوب کرتے ہوئےلکھا ہے کہ: کچھ معاصرین نے ان کا ذکر اپنی کتاب میں کیا ہے۔<ref name=":0">{{استشهاد بكتاب|عنوان=أعيان الشيعة|بواسطة=|مسار أرشيف=https://web.archive.org/web/20200501122615/http://shiaonlinelibrary.com/الكتب/3638_أعيان-الشيعة-السيد-محسن-الأمين-ج-٣/الصفحة_217|مسار=http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/3638_%D8%A3%D8%B9%D9%8A%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D9%8A%D8%B9%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%8A%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A3%D9%85%D9%8A%D9%86-%D8%AC-%D9%A3/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_217|صفحة=219|المجلد=جـ3|المحقق=تحقيق وتخريج: حسن الأمين|عمل=المكتبة الشيعة|الأول=|تاريخ=|مكان=|لغة=العربية|editor1=|مؤلف2=|مؤلف1=السيد محسن الأمين|ناشر=|تاريخ أرشيف=1 مايو 2020}}</ref> [[محمد صادق کرباسی]] نے ذکر کیا ہے کہ ان کی ولادت 44 ہجری سے پہلے ہوئی تھی۔<ref name=":1" /><ref>[http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/3638_%D8%A3%D8%B9%D9%8A%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D9%8A%D8%B9%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%8A%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A3%D9%85%D9%8A%D9%86-%D8%AC-%D9%A3/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_217 أعيان الشيعة - السيد محسن الأمين - ج ٣ - الصفحة ٢١٩]. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20200301122026/http://shiaonlinelibrary.com/الكتب/3638_أعيان-الشيعة-السيد-محسن-الأمين-ج-٣/الصفحة_217 |date=1 مارس 2020}}</ref>
* [[احمد بن عقیل|احمد]]: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں۔<ref name=":1">[https://books.google.com.bh/books?id=dYC1AAAAQBAJ&pg=PT275&dq=%D8%A5%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%87%D9%8A%D9%85+%D8%A8%D9%86+%D8%B9%D9%84%D9%8A+%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwijscCjo-jsAhULuRoKHSa-DtwQ6AEwBHoECAEQAg#v=onepage&q=%D8%A5%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%87%D9%8A%D9%85%20%D8%A8%D9%86%20%D8%B9%D9%84%D9%8A%20%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A&f=false معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجز الأول: دائرة المعارف الحسينية]. المركز الحسيني للدراسات. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20201104070732/https://books.google.com.bh/books?id=dYC1AAAAQBAJ&pg=PT275&dq=إبراهيم+بن+علي+الهاشمي&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwijscCjo-jsAhULuRoKHSa-DtwQ6AEwBHoECAEQAg|date=4 نوفمبر 2020}}</ref> ، [[محسن امین عاملی]] اکلوتے [[مورخ]] ہیں جنہوں نے ان کا تذکرہ اپنی کتاب [[اعیان الشیعہ]] میں کیا ہے اور اسے اپنے بعض ہم عصروں سے منسوب کرتے ہوئےلکھا ہے کہ: کچھ معاصرین نے ان کا ذکر اپنی کتاب میں کیا ہے۔<ref name=":0">{{استشهاد بكتاب|عنوان=أعيان الشيعة|بواسطة=|مسار أرشيف=https://web.archive.org/web/20200501122615/http://shiaonlinelibrary.com/الكتب/3638_أعيان-الشيعة-السيد-محسن-الأمين-ج-٣/الصفحة_217|مسار=http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/3638_%D8%A3%D8%B9%D9%8A%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D9%8A%D8%B9%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%8A%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A3%D9%85%D9%8A%D9%86-%D8%AC-%D9%A3/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_217|صفحة=219|المجلد=جـ3|المحقق=تحقيق وتخريج: حسن الأمين|عمل=المكتبة الشيعة|الأول=|تاريخ=|مكان=|لغة=العربية|editor1=|مؤلف2=|مؤلف1=السيد محسن الأمين|ناشر=|تاريخ أرشيف=1 مايو 2020}}</ref> [[محمد صادق کرباسی]] نے ذکر کیا ہے کہ ان کی ولادت 44 ہجری سے پہلے ہوئی تھی۔<ref name=":1" /><ref>[http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/3638_%D8%A3%D8%B9%D9%8A%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D9%8A%D8%B9%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%8A%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A3%D9%85%D9%8A%D9%86-%D8%AC-%D9%A3/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_217 أعيان الشيعة - السيد محسن الأمين - ج ٣ - الصفحة ٢١٩]. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20200301122026/http://shiaonlinelibrary.com/الكتب/3638_أعيان-الشيعة-السيد-محسن-الأمين-ج-٣/الصفحة_217 |date=1 مارس 2020}}</ref>
* [[فضل بن عقیل|فضل]]: [[واقدی]] نے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے [[مصر ]]میں [[فتح بہنسہ|بہنسا]] کی فتح میں حصہ لیا تھا۔<ref>[https://shamela.ws/book/12045/569 فتوح الشام للواقدي ص210]. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20210107095244/https://al-maktaba.org/book/12045/569 |date=7 يناير 2021}}</ref>
* [[فضل بن عقیل|فضل]]: [[واقدی]] نے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے [[مصر ]]میں [[فتح بہنسہ|بہنسا]] کی فتح میں حصہ لیا تھا۔<ref>[https://shamela.ws/book/12045/569 فتوح الشام للواقدي ص210]. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20210107095244/https://al-maktaba.org/book/12045/569 |date=7 يناير 2021}}</ref>
* معین: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ، کہا جاتا ہے کہ یہ بھی کربلا میں شہید ہوئے۔<ref>مقتل الحسين لأبي مخنف.</ref><ref>[https://books.google.com.bh/books?id=2YC1AAAAQBAJ&pg=PT26&lpg=PT26&dq=%22%D9%85%D8%B9%D9%8A%D9%86+%D8%A8%D9%86+%D8%B9%D9%82%D9%8A%D9%84+%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A%22&source=bl&ots=ai_va-cmfe&sig=ACfU3U0uduGQgaNynUElQFoztNgaXppHIg&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwjSmM2Clt_sAhVGA2MBHabDB84Q6AEwAnoECAEQAg#v=onepage&q=%22%D9%85%D8%B9%D9%8A%D9%86%20%D8%A8%D9%86%20%D8%B9%D9%82%D9%8A%D9%84%20%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A%22&f=false معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجزء الثالث: دائرة المعارف الحسينية]. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20201031160736/https://books.google.com.bh/books?id=2YC1AAAAQBAJ&pg=PT26&lpg=PT26&dq="معين+بن+عقيل+الهاشمي"&source=bl&ots=ai_va-cmfe&sig=ACfU3U0uduGQgaNynUElQFoztNgaXppHIg&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwjSmM2Clt_sAhVGA2MBHabDB84Q6AEwAnoECAEQAg |date=31 أكتوبر 2020}}</ref>
* معین: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ، کہا جاتا ہے کہ یہ بھی کربلا میں شہید ہوئے۔<ref>مقتل الحسين لأبي مخنف.</ref><ref>[https://books.google.com.bh/books?id=2YC1AAAAQBAJ&pg=PT26&lpg=PT26&dq=%22%D9%85%D8%B9%D9%8A%D9%86+%D8%A8%D9%86+%D8%B9%D9%82%D9%8A%D9%84+%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A%22&source=bl&ots=ai_va-cmfe&sig=ACfU3U0uduGQgaNynUElQFoztNgaXppHIg&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwjSmM2Clt_sAhVGA2MBHabDB84Q6AEwAnoECAEQAg#v=onepage&q=%22%D9%85%D8%B9%D9%8A%D9%86%20%D8%A8%D9%86%20%D8%B9%D9%82%D9%8A%D9%84%20%D8%A7%D9%84%D9%87%D8%A7%D8%B4%D9%85%D9%8A%22&f=false معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجزء الثالث: دائرة المعارف الحسينية]. {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20201031160736/https://books.google.com.bh/books?id=2YC1AAAAQBAJ&pg=PT26&lpg=PT26&dq="معين+بن+عقيل+الهاشمي"&source=bl&ots=ai_va-cmfe&sig=ACfU3U0uduGQgaNynUElQFoztNgaXppHIg&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwjSmM2Clt_sAhVGA2MBHabDB84Q6AEwAnoECAEQAg |date=31 أكتوبر 2020}}</ref>

نسخہ بمطابق 18:45، 26 اکتوبر 2021ء

عقیل ابن ابی طالب
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 590ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مکہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 670ء (79–80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدینہ منورہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جنت البقیع  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عارضہ اندھا پن  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ابو طالب  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ فاطمہ بنت اسد  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ محدث  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عقیل بن ابو طالب کی قبر کی جگہ کا نقشہ

عقیل بن ابی طالب (عربی: عقيل بن أبي طالب) 590 میں پیدا ہوئے۔ حضرت عقیل ابن ابی طالب رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی اور چچا زاد بھائی تھے اور حضرت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بڑے بھائی تھے۔ عقیل ابو طالب کے چار بیٹوں میں سے دوسرے بیٹے ہیں۔ عقیل کی کنیت ابو یزید ہے۔ آغاز اسلام کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ سنہ پیدائش 590ء ملتا ہے۔ غزوہ موتہ میں شرکت فرمائی جس کے بعد نابینا ہو گئے۔ 96 سال کی عمر پائی۔ آپ کے کئی بیٹے تھے، جن میں سے حضرت مسلم ابن عقیل سفیرِ حسین کے نام سے مشہور ہوئے جنہیں واقعہ کربلا سے کچھ عرصہ قبل یزید کے گورنر عبید اللہ ابن زیاد نے کوفہ میں بے دردی سے شہید کر دیا۔ آپ نے 96 سال کی عمر میں شہادت پائی۔

نام ونسب

عقیل نام ،ابویزید کنیت،سلسلہ نسب یہ ہے، عقیل بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف القرشی الہاشمی، ماں کا نام فاطمہ تھا، آپ حضرت علیؓ کے سوتیلے بھائی اورعمر میں ان سے بیس سال بڑے تھے۔[1]

بدر میں گرفتاری

عقیل کا دل ابتدا سے اسلام کی طرف مائل تھا؟ ؛لیکن مشرکین مکہ کے خوف سے علی الاعلان اسلام نہیں قبول کرسکتے تھے؛چنانچہ بدر میں بادل ناخواستہ مشرکین کے ساتھ شریک ہوئے اور جب ان کو شکست ہوئی تو دوسرے مشرکین کے ساتھ یہ بھی گرفتار ہوئے، آنحضرتﷺ نے حضرت علیؓ کو بھیجا کہ دیکھو میرے گھرانے والوں میں کون کون لوگ گرفتار ہوئے،آپ نے تحقیقات کرکے عرض کیا کہ نوفل،عباس اور عقیل گرفتار ہوئے ہیں یہ سن کر آنحضرتﷺ خود بہ نفس نفیس تشریف لائے اور عقیل کے پاس کھڑے ہوکر فرمایا کہ ابو جہل قتل ہوگیا، عقیل بولے اب تہامہ میں مسلمانوں کا کوئی مزاحم باقی نہیں رہا، عقیل کے ہاتھ مال ودولت سے خالی تھے، اس لیے حضرت عباسؓ نے اپنی جیب سے ان کا فدیہ دے کر ان کو آزاد کرایا۔[2]

اسلام وہجرت اورغزوات

آزاد ہونے کے بعد مکہ واپس گئے اور8ھ میں باقاعدہ اسلام لاکر ہجرت کا شرف حاصل کیا اورغزوۂ موتہ میں شریک ہوکر پھر مکہ واپس گئے،وہاں جاکر بیمار پڑگئے،اس لیے فتح مکہ،طائف اورحنین میں شرکت سے معذور رہے، [3] ؛لیکن بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حنین میں شریک ہوئے؛بلکہ جب مسلمانوں کو ابتدا میں شکست ہوئی اور مہاجرین وانصار کے پاؤں اکھڑ گئے تو اس وقت بھی یہ ثابت قدم رہے۔[4]

عہد مرتضوی

خلفائے ثلثہ کے زمانہ میں کہیں پتہ نہیں چلتا،حنین کے بعد امیر معاویہؓ اورجناب امیرؓ کے اختلافات کے زمانہ میں نظر آتے ہیں،یہ گو حضرت علیؓ کے بھائی تھے ؛لیکن اپنی ضروریات کی بنا پر حضرت امیر معاویہؓ سے تعلقات رکھتے تھے اور مدینہ چھوڑ کر شام چلے گئے تھے، اس کا سبب یہ تھا کہ عقیل مفلس ،مقروض اور روپیہ کے حاجت مند تھے اور جناب امیرؓ کے یہاں یہ شے عنقا تھی اور امیر معاویہؓ کا خزانہ ہر شخص کے لیے کھلا ہوا تھا، اس لیے افلاس و ناداری نے امیر معاویہؓ کا ساتھ دینے پر مجبور کردیا تھا، امیر معاویہؓ کے پاس جانے سے پہلے ایک مرتبہ قرض کی ادائیگی کی فکر میں حضرت علیؓ کے پاس بھی گئے تھے، انہوں نے بڑی پذیرائی کی،حسنؓ کو حکم دیا، انہوں نے لاکر کپڑے بدلائے،شام کو دستر خوان بچھاتوصرف روٹی، نمک اورترکاری آئی، عقیلؓ نے کہا بس یہی سامان ہے ،حضرت علیؓ نے فرمایاہاں، عقیل نے مطلب بیان کیا کہ میرا قرض ادا کردو، حضرت علی ؓ نے پوچھا کس قدر ہے،کہا40 ہزار آپ نے جواب دیا، میرے پاس اتنا روپیہ کہاں، تھوڑا صبر کیجئے جب چار ہزار میرا وظیفہ ملے گا تو آپ کو دیدوں گا، عقیل نے کہا تم کو کیا دشواری ہے بیت المال تمہارے ہاتھ میں ہے، مجھ کو وظیفہ کے انتظار میں کب تک رکھو گے، حضرت علیؓ نے فرمایا میں مسلمانوں کا امین ہوں، آپ چاہتے ہیں کہ خیانت کرکے ان کا مال آپ کے حوالہ کردوں یہ جواب سن کر عقیل چلے گئے اور امیر معاویہؓ کے پاس پہنچے،امیر معاویہؓ نے پوچھا تم نے علیؓ اوران کے ساتھیوں کو کیسا پایا، جواب دیا، وہ لوگ رسول کے صحیح صحابی ہیں،بس صرف اس قدر کمی ہے کہ آنحضرتﷺ ان میں نہیں ہیں اور تم اور تمہارے ساتھی ٹھیک ابو سفیان کے حواریوں کی طرح ہو، مگر اس موازنہ کے بعد بھی دوسرے دن امیر معاویہؓ نے دربار میں انہیں بلوا کر پچاس ہزار درہم دلوائے۔[5]

عقیل کے شام جانے کے بعد امیر معاویہؓ لوگوں کے سامنے ان کو مثال میں پیش کرکے ان کو اپنی حمایت پر آمادہ کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر میں حق پر نہ ہوتا تو علیؓ کے بھائی ان کو چھوڑ کر میرا ساتھ کیوں دیتے،ایک مرتبہ لوگوں کے سامنے یہی دلیل پیش کر رہے تھے، عقیل بھی موجود تھے، انہوں نے جواب دیا کہ میرا بھائی دین کے لیے بہتر ہے اور تم دنیا کے لیے، یہ دوسری بات ہے کہ میں نے دنیا کو دین پر ترجیح دی ،رہا آخرت کا معاملہ تو اس کے لیے اللہ سے حسن خاتمہ کی دعا کرتا ہوں۔[6]

وفات

امیر معاویہؓ کے اخیر عہد یایزید کے ابتدائی زمانہ میں وفات پائی۔بڑھاپے میں وہ اندھا ہوگیا۔ آپ کی عمر 96 برس کی عمر میں حضرت معاویہ اول رضی اللہ عنہ کے خلافت میں ہوئی۔[7]

اہل وعیال

عقیلؓ نے مختلف اوقات میں متعدد شادیاں کیں، ان بیویوں اوراولادوں کے نام یہ ہیں۔

بیویاں

عقیل کی تین بیویاں تھیں۔

  • ام سعید
  • خلیلہ
  • ام بنین

یزید یا زید، سعید علی، محمد، رملہ جعفر،اکبر، ابوسعیداحول ان بیویوں سے پیدا ہوئے۔

اور عقیل کی کئی دیگر ام ولد کنیزیں تھیں۔

مسلم،عبداللہ،عبدالرحمن اور عبداللہ الاصغر کی والدہ علیہ نامی کنیز تھیں۔

ان کے علاوہ جعفر ،اصغر،حمزہ،عثمان،ام ہانی، اسماء،فاطمہ،ام قاسم، زینب اور ام نعمان وغیرہ، مختلف لونڈیوں کے بطن سے تھیں۔

اولادیں

عقیل کےاکیس بیٹے اور دس بیٹیاں تھیں۔

  • یزید: ان کی والدہ ام سعید رابطہ بنت عمرو تھیں، اور یہ بچپن میں وفات پا گئے تھے۔
  • سعید: ان کی والدہ بھی ام سعید رابطہ بنت عمرو ہیں۔
  • جعفر اکبر: ان کی والدہ ام البنین بنت الثغر تھیں اور انہوں نے ام الحسن بنت علی بن ابی طالب سے شادی کی، اور یہ 61 ھ میں واقعہ طف میں امام حسين کے ساتھ شہید ہو ئے تھے۔[8]
  • ابو سعید احول: ان کی والدہ بھی ام البنین بنت الثغر تھیں، انہوں نے فاطمہ بنت علی بن ابی طالب سے شادی کی اور ان سے حمیدہ پیدا ہوئیں، اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ فاطمہ سے ایک بیٹے محمد بھی پیدا ہوئے۔[9] زیادہ تر منابع میں یہ ملتا ہے کہ محمد کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں۔[10] سنہ 61 ہجری میں واقعہ طف میں امام حسين کے ساتھ شہید ہوئے۔[11]
  • مسلم ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں جن کا نام علیہ ہے۔ قیام امام حسین کے دوران کوفہ میں شہید ہوئے۔
  • عبداللہ اکبر: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ، ان کا نام علیہ ہے، وہ کربلا میں شہید ہوئے۔[12]
  • عبداللہ اوسط: یہ امام سجاد کے اصحاب میں سے تھے۔[13]
  • عبداللہ اصغر: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں جن کا نام علیہ ہے۔
  • عبد الرحمن: وہ جو واقعہ کربلاامام حسین کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں جن کا نام علیہ تھا۔
  • احمد: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں۔[14] ، محسن امین عاملی اکلوتے مورخ ہیں جنہوں نے ان کا تذکرہ اپنی کتاب اعیان الشیعہ میں کیا ہے اور اسے اپنے بعض ہم عصروں سے منسوب کرتے ہوئےلکھا ہے کہ: کچھ معاصرین نے ان کا ذکر اپنی کتاب میں کیا ہے۔[15] محمد صادق کرباسی نے ذکر کیا ہے کہ ان کی ولادت 44 ہجری سے پہلے ہوئی تھی۔[14][16]
  • فضل: واقدی نے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے مصر میں بہنسا کی فتح میں حصہ لیا تھا۔[17]
  • معین: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ، کہا جاتا ہے کہ یہ بھی کربلا میں شہید ہوئے۔[18][19]
  • الحکم: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔[20] ربعی نے اپنی کتاب تاریخ پیدائش و وفات علماء میں ذکر کیا ہے کہ وہ کربلا میں شہید ہوئے تھے،[21] اور محمد صادق الکرباسی نے کہا: "ربعی نے اپنی کتاب میں ان کے بیٹے عبداللہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عبد اللہ اپنے والد کے ساتھ واقعہ کربلا میں شہید ہوئے۔ ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں، جن کا نام مورخین نے ذکر نہیں کیا، اور یہ مسلم ہے جب ان کا بیٹا عبداللہ کربلا میں مارا گیاتو اس کی عمر کم از کم بیس سال سے زیادہ ہو گی۔[20]
  • عقیل: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ،[22][23] زرندی نے ان کا ذکر کیا اور یہ بھی لکھا ہے کہ وہ واقعہ کربلا میں شہید ہوئے، انہوں نے مزید لکھاکہ: اور عقیل کی اولاد میں سے پانچ شہدائے كربلا میں سے ہیں: مسلم، عقیل، جعفر، عبداللہ بن مسلم بن عقیل اور ان کا بھائی۔ محمد بن مسلم۔ مدائنی نے ذکر کیا ہے کہ وہ امام حسین کے ساتھ عبد الرحمان بن عقیل اور عون بن عقیل 61 ھ میں واقعہ کربلا میں شہید ہوئے۔[24] علی نمازی شاہرودی نے کہا: ان کے بیٹے عقیل بن عقیل کا شمار بھی شہداء کربلا میں ہوتا ہے۔[25]
  • عون: ان کی والدہ ام ولد کنیز تھیں،[23] ابن شہر آشوب نے اسے امام حسین کے ساتھ شہدائے کربلا میں شمار کیا۔[26]
  • عبد مناف: اس نے ایک بیٹا ہاشم چھوڑا تھا مگر اس کی نسل منقطع ہوگئی۔[23]
  • جعفر اصغر: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • حمزہ: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • عثمان: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • محمد: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • عیسیٰ: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • علی: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • ام ہانی، ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • رملہ: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔[27]
  • زینب: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • فاطمہ: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • زینب الصغرا: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔
  • ام لقمان: ان کی والدہ ام لقمان ہیں۔
  • اسماء: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔[28]
  • ام القاسم: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔[28]
  • ام النعمان: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔[28]
  • ام عبداللہ: ان کی والدہ ایک ام الولد کنیز تھیں ۔[27]
  • عقیلہ: ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حسین بن علی کا مرثیہپڑھتی تھیں۔[29][30][31][32]

عقیل کی نسل صرف ان کے ایک بیٹے سے چلی جو محمد تھے جن کی زوجہ ام کلثوم بنت علی تھیں اور راوی حدیث عبد اللہ بن محمد بن عقیل کے ذریعے آگے چلی۔[33][34]

ذریعہ ٔمعاش

آنحضرتﷺ نے خیبر کی پیداوار سے ڈیڑھ سووسق سالانہ مقرر فرمایا تھا۔

استعدادعلمی

ہجرت کے بعد پھر مکہ لوٹ گئے تھے اور عرصہ تک وہاں مقیم رہے ،اس لیے صحبت نبویﷺ سے فیضیاب ہونے کا بہت کم موقع ملا، اسی لیے رسول کے عزیز ہونے کی حیثیت سے علم میں ان کا جو پایہ ہونا چاہیے تھا، وہ نہ پیدا ہوسکا، تاہم حدیث کی کتابوں میں ان کی دوچار روایتیں موجود ہیں، محمد، حسن بصری اورعطا آپ کے زمرۂ رواۃ میں ہیں۔[35] مذہبی علوم کے علاوہ علوم جاہلی میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے،چنانچہ علم الانساب کے جو عربوں کا خاص علم تھا، بڑے ماہر تھے، ایام عرب کی داستانیں بھی ان کو ازبر تھیں اوران علوم میں لوگ ان سے استفادہ کرتے تھے، چنانچہ مسجد نبویﷺ میں نماز کے بعد یہ بیٹھتے تھے اور لوگ ان سے مستفید ہوتے تھے۔[36]

آنحضرتﷺ کی محبت

آنحضرتﷺ ان سے بہت محبت کرتے تھے،فرمایا کرتے تھے کہ ابوزید مجھ کو تمہارے ساتھ دوہری محبت ہے ایک قرابت کے سبب سے دوسری اس وجہ سے کہ میرے چچا تم کو محبوب رکھتے تھے۔[37]

پابندی سنت

عقیل شادی و مسرت کے موقعوں پر بھی جبکہ لوگ عموماً کچھ نہ کچھ بے اعتدالی کرجاتے ہیں، مسنون طریقوں کا لحاظ رکھتے تھے،ایک مرتبہ نئی شادی کی،صبح کو احباب مبارک باد دینے آئے اور عرب کے قدیم دستور کے مطابق ان الفاظ میں تہنیت پیش کی کہ "بالرفاء والبنین" اگرچہ ان الفاظ میں کوئی خاص قباحت نہیں تھی؛لیکن چونکہ مسنون طریقہ تہنیت موجود تھا، اس لیے کہا کہ یہ نہ کہو ؛بلکہ "بارک اللہ لکم وبارک اللہ علیکم " کہو کہ ہم کو اسی کا حکم ملا ہے۔[38]

حضرت عقیل بن ابو طالب کی میراث

حضرت عقیل کے نزول بہت سارے ہیں اور یہ یمن ، عمان اور صومالیہ کے کچھ حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ حضرت امام سعد بن عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جو آپ کی اولاد ہیں ، کا مزار عراق کے علاقے تال عفر میں واقع ہے۔

حوالہ جات

  1. (اسد الغابہ:3/432)
  2. (ابن سعد،جزء4،ق1:29)
  3. (اسد الغابہ:3/422)
  4. (اصابہ:4/255)
  5. (اسد الغابہ:3/423)
  6. (اسد الغابہ:3/423)
  7. (اصابہ:4/655)
  8. الفصول المهمة في معرفة الأئمة - ابن الصباغ - ج 1 - ص 645. آرکائیو شدہ 2020-06-08 بذریعہ وے بیک مشین
  9. الشيخ علي النمازي الشاهرودي۔ مستدركات علم رجال الحديث۔ المكتبة الشيعية (بزبان العربية)۔ جـ5 (الأولى: محرم الحرام 1415 ایڈیشن)۔ صفحہ: 254۔ 30 أكتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  10. الشيخ محمد السماوي۔ أبصار العين في أنصار الحسين (ع)۔ المكتبة الشيعية (بزبان العربية) (الأولى رمضان المبارك 1419 - 1377 ش ایڈیشن)۔ صفحہ: 91۔ 13 فبراير 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  11. ابو سعيد بن عقيل وابنه محمد بن فاطمة بنت علي (ع). آرکائیو شدہ 2020-02-25 بذریعہ وے بیک مشین
  12. محمّد صادق محمّد (2008-01-31)۔ معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجزء الثاني: دائرة المعارف الحسينية (بزبان عربی)۔ M S Karbassi - Hussaini Centre for Research - London۔ ISBN 978-1-902490-44-1۔ 08 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  13. معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجز الأول: دائرة المعارف الحسينية. آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  14. ^ ا ب معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجز الأول: دائرة المعارف الحسينية. المركز الحسيني للدراسات. آرکائیو شدہ 2020-11-04 بذریعہ وے بیک مشین
  15. السيد محسن الأمين۔ أعيان الشيعة۔ المكتبة الشيعة (بزبان العربية)۔ جـ3۔ صفحہ: 219۔ 1 مايو 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  16. أعيان الشيعة - السيد محسن الأمين - ج ٣ - الصفحة ٢١٩. آرکائیو شدہ 2020-03-01 بذریعہ وے بیک مشین
  17. فتوح الشام للواقدي ص210. آرکائیو شدہ 2021-01-07 بذریعہ وے بیک مشین
  18. مقتل الحسين لأبي مخنف.
  19. معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجزء الثالث: دائرة المعارف الحسينية. "معين+بن+عقيل+الهاشمي"&source=bl&ots=ai_va-cmfe&sig=ACfU3U0uduGQgaNynUElQFoztNgaXppHIg&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwjSmM2Clt_sAhVGA2MBHabDB84Q6AEwAnoECAEQAg آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  20. ^ ا ب معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجزء الثاني: دائرة المعارف الحسينية. "الحكم+بن+عقيل"&hl=ar&sa=X&ved=2ahUKEwie_sKfl9_sAhVPDWMBHbm-BukQ6AEwAnoECAcQAg آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  21. تاريخ مولد العلماء ووفياتهم 68.
  22. معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجزء الثاني: دائرة المعارف الحسينية. آرکائیو شدہ 2021-01-07 بذریعہ وے بیک مشین
  23. ^ ا ب پ معجم أنصار الحسين - الهاشميّون - الجز الأول: دائرة المعارف الحسينية. آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  24. نظم درر السمطين، صـ218. آرکائیو شدہ 2021-01-07 بذریعہ وے بیک مشین
  25. مستدركات علم رجال الحديث ، جـ5، صـ255. آرکائیو شدہ 2020-11-08 بذریعہ وے بیک مشین
  26. معجم رجال الحديث، جـ14، صـ186. آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  27. ^ ا ب كتبا بطل العلقمي، قسم "أولاد عقيل". آرکائیو شدہ 2020-06-05 بذریعہ وے بیک مشین
  28. ^ ا ب پ الطبقات الكبرى لابن سعد (42/4) آرکائیو شدہ 2016-03-05 بذریعہ وے بیک مشین
  29. كتاب أعلام النساء المؤمنات ص 538 ـ ص 553. آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  30. اسم الکتاب : الجليس الصالح الكافي والأنيس الناصح الشافي المؤلف : ابن طرار، أبو الفرج    الجزء : 1  صفحة : 676. "طوق_بن_مالك_وأعرابية" آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  31. تاريخ مدينة دمشق - ابن عساكر - ج ٥٠ - الصفحة ١٠٦. آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  32. اشعار النساء المؤمنات:140. آرکائیو شدہ 2020-10-31 بذریعہ وے بیک مشین
  33. سير أعلام النبلاءج1 ص218
  34. نسب قريش-ولد عقيل بن أبي طالب
  35. (مستدرک حاکم:3/576)
  36. (مسند احمد بن حنبل:1/201)
  37. (تہذیب الکمال:270)
  38. (استعیاب :2/523)