"اعراب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.6.4) (روبالہ ترمیم: ar:شكلات عربية
سطر 31: سطر 31:
[[th:เครื่องหมายการออกเสียงอักษรอาหรับ]]
[[th:เครื่องหมายการออกเสียงอักษรอาหรับ]]
[[tr:Hareke]]
[[tr:Hareke]]
[[uk:Арабські діакритичні знаки]]

نسخہ بمطابق 01:14، 16 مئی 2012ء

اعراب عربی زبان کا لفظ ہے جو بطور جمع ہی مستعمل ہے ، اس کی واحد اعرب ہوتی ہے اور یہ لفظ ، عرب ، سے ماخوذ ہے جس کے معنوں میں عام عرب قوم کے معنوں کے ساتھ ساتھ اسکے لفظی معنوں سے اعرب اور اعراب کے الفاظ ماخوذ کیے جاتے ہیں اور وہ لفظی معنی ہیں فصاحت اور زبان کی وضاحت کے ہوتے ہیں، جبکہ خود لفظ عرب کے بنیادی معنی صحرا کی سکونت رکھنے والے کے ہوتے ہیں اور آج کل یہ لفظ عام طور پر محض عرب قوم تک ہی مخصوص ہو چکا ہے۔ لہذا یوں کہا جاسکتا ہے کہ اعراب کا مطلب حروف پر لگائی جانے والی وہ علامات و آواز کی حرکات ہوتی ہیں جو کہ زبان کو عربی یعنی فصیح (بالعکس عجمی) بنانے کے لیۓ اختیار کی جاتی ہیں۔ اور ان کی مدد سے زبان میں موجود صوتی تراکیب و تغیرات الکلام واضح کیے جاتے ہیں۔ اعراب کو حرکات بھی کہا جاتا ہے جس کی واحد حرکۃ آتی ہے۔ مزید یہ کے قواعد کی کتب میں اعراب کے لیۓ تشکیل (formating) کی اصطلاح بھی آتی ہے۔ انگریزی میں اس قسم کی صوتی علامات کو diacritic کہتے ہیں۔

اقسام اعراب

زبر/فتح

زیر/کسرہ

پیش/ضمہ

تنوین

جزم/سکون

تشدید/شدہ

کھڑا زبر/الف خنجریہ

مد

وصلہ