"جزیرہ نما عرب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (روبالہ جمع: su:Semenanjung Arab
م r2.7.2+) (روبالہ ترمیم: pnb:جزیرے ورگا عرب
سطر 95: سطر 95:
[[nn:Den arabiske halvøya]]
[[nn:Den arabiske halvøya]]
[[oc:Arabia]]
[[oc:Arabia]]
[[pnb:جزیرہ نما عرب]]
[[pnb:جزیرے ورگا عرب]]
[[ps:د عربستان ټاپووزمه]]
[[ps:د عربستان ټاپووزمه]]
[[pl:Półwysep Arabski]]
[[pl:Półwysep Arabski]]

نسخہ بمطابق 22:53، 13 جون 2012ء

جزیرہ نما عرب کا خلائی منظر

جزیرہ نما عرب جنوب مغربی ایشیا میں افریقہ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ایک جزیرہ نما ہے جس کا بیشتر حصہ صحرائی ہے۔ جزیرہ نما عرب مشرق وسطی کا اہم ترین حصہ ہے اور تیل اور گیس کے وسیع تر ذخائر کے باعث خطے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جزیرہ نما عرب کا ساحل مغرب میں بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ، جنوب مشرق میں بحیرہ عرب اور شمال مشرق میں خلیج اومان، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے ملتا ہے۔

شمال میں جزیرہ نما عرب کی حدود کوہ زاگرس (عربی: زاغروس) تک جاکر ختم ہوجاتی ہیں۔ جغرافیائی طور پر یہ بغیر کسی واضح علامت صحرائے شام سے مل جاتا ہے۔

سیاسی طور پر جزیرہ نما عرب سعودی عرب اور کویت کی شمالی سرحدوں کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے۔

درج ذیل ممالک جزیرہ نما کا حصہ سمجھے جاتے ہیں:

جزیرہ نما کا بیشتر حصہ سعودی عرب میں شامل ہے اور آبادی کی اکثریت بھی سعودی عرب اور یمن میں رہائش پذیر ہے۔ جزیرہ نما عرب میں دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی یہیں ہیں۔ معاشی طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خطے کی امیر ترین اقوام ہیں۔ عربی دنیا کا معروف ٹیلی وژن چینل الجزیرہ بھی اسی جزیرہ نما کے ایک ملک قطر سے چلایا جاتا ہے۔


 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔