"بہار (بھارت)" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م بہار بجانب بہار (بھارت) منتقل: بہار ابہام پیدا کرتا ہے۔ بہار کے لیے ایک ضد ابہام صفحہ کی ضرورت ہے۔
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 13:38، 26 فروری 2007ء

بھارت کا نقشہ، بہار کو نمایاں کیا گیا ہے

بہار بھارت کی ایک ریاست ہے جس کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر پٹنہ ہے۔ بہار کے شمال میں نیپال ہے تین جانب بھارت کی دیگر ریاستیں قائم ہیں جن میں مغرب کی جانب اتر پردیش، جنوب میں جھاڑ کھنڈ اور مشرق میں مغربی بنگال ہے۔

ریاست بہار دریائے گنگا کے زرخیز میدانوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ بھارت کے پہلے صدر راجندرا پرساد اور مولانا مظہر الحق کی جائے پیدائش ہے۔

2001ء کے مطابق ریاست کی آبادی 82،878،796 ہے اور فی مربع کلومیٹر 880 افراد بستے ہیں۔

بہار 94،164 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں 37 اضلاع ہیں۔