"اجمیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Wasim1255 (تبادلۂ خیال) کی ترامیم واپس ؛ WikitanvirBot کی گذشتہ تدوین کی جانب۔
م r2.7.3) (روبالہ جمع: pa:ਅਜਮੇਰ
سطر 33: سطر 33:
[[ja:アジメール]]
[[ja:アジメール]]
[[no:Ajmer]]
[[no:Ajmer]]
[[pa:ਅਜਮੇਰ]]
[[pnb:اجمیر]]
[[pnb:اجمیر]]
[[pl:Adźmer]]
[[pl:Adźmer]]

نسخہ بمطابق 22:47، 14 ستمبر 2012ء

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ

اجمیر جسے احترام سے اجمیر شریف پکارا جاتا ہے ریاست راجھستان کا شہر اور اجمیر ضلع کا صدر مقام ہے۔ 2001 کے اندازے کے مطابق اس کی آبادی 500,000 افراد پر مشتمل تھی۔ بھارت کی آزادی سے یکم نومبر 1956 تک یہ ریاست اجمیر کا حصہ تھا مگر بعد میں صوبہ راجھستان میں شامل کر دیا گیا۔ اجمیر ایک اہ م ریلوے جنکشن ہے اور کپڑے کی صنعت کا ایک اھم مرکز ہے۔ اور اس شہر کی سب سے بڑی وجہ شہرت حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ہیں۔ جنکی خانقاہ مراجع خلائق ہے۔

تاریخ

اجمیرکی بنیاد دسویں صدی عیسوی میں راجہ اجے پال چوہان نے رکھی۔ 1193 میں محمد غوری نے اجمیر کو فتح کیا اور دہلی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ محمد غوری نے تاوان کی ادائیگی پر اس کی اندرونی حکومت دوبارہ چوہان حکمرانوں کے سپرد کی دی۔ 1365 تک یہ دہلی سلطنت کا حصہ رہا جب اسے میوار حکمرانوں نے فتح کر لیا۔ 1509 میں یہ علاقہ میوار کے مرہٹوں اور میوار حکمرانوں کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا جو آخر کار میوار حکمرانوں نے 1532 میں دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ 1559 میں شہنشاہ اکبر نے علاقہ فتح کر لیا اور 1770 میں مرہٹوں نے دوبارہ اسکو قابو کر لیا۔ 1818میں مرہٹوں نے پچاس ہزار روپے میں اجمیر کو برطانوی حکومت کو بیچ دیا اور یہ برطانوی حکومت کا حصہ بن گیا۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔