"وکٹوریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:سچلز کے شہر بجانب زمرہ:سیچیلیس کے شہر
م r2.7.3) (Robot: Modifying tl:Victoria, Seychelles to tl:Victoria, Seyshels
سطر 144: سطر 144:
[[fi:Victoria (Seychellit)]]
[[fi:Victoria (Seychellit)]]
[[sv:Victoria, Seychellerna]]
[[sv:Victoria, Seychellerna]]
[[tl:Victoria, Seychelles]]
[[tl:Victoria, Seyshels]]
[[th:วิกตอเรีย (เซเชลส์)]]
[[th:วิกตอเรีย (เซเชลส์)]]
[[tr:Victoria, Seyşeller]]
[[tr:Victoria, Seyşeller]]

نسخہ بمطابق 08:16، 26 جنوری 2013ء

وکٹوریہ کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے وکٹوریہ (ضد ابہام)

وکٹوریا، سیچیلیس

وکٹوریا (Victoria) سیچیلیس کا دارالحکومت ہے۔ اسے بندرگاہ وکٹوریا یا پورٹ وکٹوریا (Port Victoria) یا ماہے (Mahé) بھی کہتے ہیں، اور یہ جزیرہ ماہے کی شمال مشرقی سمت واقع ہے۔ 2002ء کی مردم شماری کے مطابق اسکی آبادی چوبیس ہزار نو سو ستر افراد پر مشتمل ہے جو سیچیلیس کی کل آبادی کا ایک تہائی ہے۔ شہر کو برطانوی کالونی کی نشت کے طور پر برطانوی دور راج میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اہم برآمدی مصنوعات میں ونیلا، کھوپرا، کھوپرے کا تیل، کچھوؤں کے خول، صابن اور گوانو شامل ہیں۔

پرکشش مقامات میں شہر کا گھنٹہ گھر جسکو لندن کے واکس ہال پل (Vauxhall Bridge) کی طرز پر بنایا گیا ہے، عدالت (Courthouse)، وکٹوریا نباتاتی باغات (Victoria Botanical Gardens)، وکٹوریا تاریخ کا قومی عجائب گھر (Victoria National Museum of History)، وکٹوریا قدرتی تاریخ کا عجائب گھر (Victoria Natural History Museum) اور سر سلوین سلوین کلارک مارکیٹ (Sir Selwyn Selwyn-Clarke Market) شامل ہیں۔ اسکے علاوہ شہر میں قومی اسٹیڈیم اور تکنیکی تعلیم کا سکول (polytechnic institute) بھی واقع ہیں۔ شہر کے مشرق میں اندرونی بندرگاہ واقع ہے جہاں ٹونا مچھلی (tuna fish) کے شکار اور ڈبہ بندی کا کام بطور مقامی صنعت کے ہوتا ہے۔

رقبہ
آبادی 24,970 (2002ء)
زبانيں انگریزی، فرانسیسی، سیچیلوئز کریولے (Seychellois Creole)
ٹائم زون
فون کوڈ 248+
جغرافیائی علاقہ 04°37′S 55°27′E


سیچیلیس کو انتظامی طور پر 25 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے 8 دارالحکومت وکٹوریا کے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

  1. انگریزی دریا (La Riviere Anglaise)
  2. مونٹ بکسٹن (Mont Buxton)
  3. سینٹ لوئس (Saint Louis)
  4. بل ائر (Bel Air)
  5. مونٹ فلیوری (Mont Fleuri)
  6. روچے کیمن (Roche Caiman)
  7. لیس مامیلس (Les Mamelles)
  8. پلائسانس (Plaisance)

ہوائي سفر کی خدمات کے لیے شہر میں سیچیلیس بین الاقوامی ائر پورٹ ( Seychelles International Airport) تعمیر کیا گیا ہے جسکو 1971ء میں مکمل کیا گیا۔

2004ء کے بحر ہند کے سمندری زلزلہ میں وکٹوریا کا اہم ترین پل تباہ ہو گيا تھا۔

وکٹوریا، سیچیلیس (شیخ محمد بن خلیفہ النہاگن مسجد)
وکٹوریا، سیچیلیس (سینٹ انڈریو گرجا گھر)
وکٹوریا، سیچیلیس (گھنٹہ گھر)


خارجی ربط