"چور بازار" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: ممبئی کا چور بازار تاریخی نوعیت کا تجارتی مرکز ھے۔ یہ بنڈی بازار کے قریب واقع ھے۔ اس بازار کی عمر ل...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 03:13، 14 فروری 2013ء

ممبئی کا چور بازار تاریخی نوعیت کا تجارتی مرکز ھے۔ یہ بنڈی بازار کے قریب واقع ھے۔ اس بازار کی عمر لگ بھگ 155 سال ھے۔ یہ موٹن اسڑیٹ پر ھے۔ جو ایس وی پٹیل ، مولانا شوکت علی روڈ اور محمد علی اسٹریٹ کے قریب ھے ۔ چور بازار صبح گیارہ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک کھلا رہتا ھے۔ جمعے کے دن نماز جمعہ ادا کرنےکے لیے یہ بازار چند گھنٹوں کے لیے بند کردیا جاتا ھے ۔یہ مسلمانوں کا اکثریتی علاقہ ھے۔یہان بوہری فرقے کے لوگ بھی بڑی تعداد میں رہائش پزیر ہیں۔ اور اس علاقے میں جیب کتروں کی بہتات ھوتی ھے۔ شروع میں اس کا نام " شور بازار" تھا ۔کیونکہ یہاں شور بہت ھوتا تھا۔ چور بازار میں پرانی اور استعمال شدہ چیزیں ملتی ہیں۔ یہان ایک دوکان "منی مارکیٹ" کے نام سے مشہور ھے جہاں پر پرانی ھندوستانی فلموں کے پوسٹر ملتے ہیں۔ کہتے ہیں مشہور اور تاریخیی فلم "مغل آعظم" کے سیٹ پر استعمال ھونے والی اشیاء مل جاتی تھیں۔ یہاں وکٹوریں طرز کے فرنیچر سے لے کر کاروں، موٹر سائیکلوں اور اسکوٹروں کے پرزے جات با آسانی دستیاب ھوتے ہیں ۔ یہ اصل میں "فلی مارکیٹ" ھے جہاں ھر وہ چیز مل جاتی ھے جو آپ کو کہیں نہ ملے۔ کہتے ہیں کہ ملکہ وکٹویہ کا ایک وائلن ممبئی سے لندن بھجواتے ھوئے غائب ھوگیا۔ اور یہ وائلن " چور بازار "میں فروخت ھوتے ھوئے پایاگیا۔ "چور بازار" کا تذکرہ Rohinton Mistry کی انگریزی ناول

Such a Long Journey میں کیا گیا ھے۔  ممبئی کےچور بازار پر 1954 میں بلیک ایند وائٹ فلم بھی بن چکی ھے۔  اس فلم میں ششی کپور، چترا اور سومیترا نے مرکزی کردار ادا کئے۔ اس فلم کے گانے شکیل بدایونی نے لکھے۔ (احمد سھیل)