"فقرالدم" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (روبالہ جمع: az:Anemiya
م r2.7.2) (روبالہ جمع: ne:रक्त अल्पता
سطر 50: سطر 50:
[[ms:Penyakit anemia]]
[[ms:Penyakit anemia]]
[[nl:Bloedarmoede]]
[[nl:Bloedarmoede]]
[[ne:रक्त अल्पता]]
[[ja:貧血]]
[[ja:貧血]]
[[no:Anemi]]
[[no:Anemi]]

نسخہ بمطابق 15:16، 16 فروری 2013ء

فقرالدم کا لفظ طب میں ایک ایسی حالت کے لیۓ مستعمل ہے کہ جسمیں جسم میں خون کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات اسکے لیۓ قلت دم بھی استعمال کیا جاتا ہے بطور خاص اگر انتخاب اصطلاحات کا جھکاؤ عربی کی نسبت فارسی کی جانب ہو۔ اسکے نام میں موجود دونوں الفاظ کی وضاحت اور انگریزی متبادل یوں ہیں۔

  • فقر = کمی یا قلت
  • الدم = دم یعنی خون + سابقہ ال برائے اختصاص
  • انگریزی = Anemia (سابقہ -An برائے کمی یا قلت + emia برائے خون یا دم)

جب فقرالدم کا عارضہ لاحق ہوتا ہے تو ابتدائی علامت (symptom) جو ظاہر ہوتی ہے وہ عموما تھکاوٹ ہے، اور اسکی وجہ یہ ہوتی ہے کہ خون کی کمی میں آکسیجن کو جسم میں فراہم کرنے والا نظام متاثر ہوجاتا ہے۔ طبی تعریف کے مطابق؛ فقرالدم کی کیفیت دراصل خون میں موجود سرخ خلیات یا ہموگلوبین کی مقدار معمول سے کم ہوجانے پر ظاہر ہوا کرتی ہے۔ اس مقدار کو ، خون کے فی مکعب ملی میٹر یا 100 ملی لیٹر خون میں موجود سرخ خلیات کی ٹھسی ہوئی تعداد (packed red cells) سے ناپا جاتا ہے۔ خون کی یہ کمی اس وقت پیدا ہوتی ہے کہ جب خون بننے اور ختم ہونے کی مقدار میں توازن خراب ہوجاۓ۔