"تھمپو" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (Robot: Modifying tl:Thimphu to tl:Timbu
م روبالہ جمع: kn:ಥಿಂಪು
سطر 56: سطر 56:
[[it:Thimphu]]
[[it:Thimphu]]
[[he:טהימפהו]]
[[he:טהימפהו]]
[[kn:ಥಿಂಪು]]
[[ka:თიმფუ]]
[[ka:თიმფუ]]
[[sw:Thimphu]]
[[sw:Thimphu]]

نسخہ بمطابق 11:38، 17 فروری 2013ء

تھمپو کا جنوبی منظر

تھمپو بھوٹان کا دارالخلافہ ہے جس میں مضافاتی وادی بھی شامل ہے۔ ضلع تھمپو کی آبادی 98676 نفوس پر مشتمل ہے اور بھوٹان کا عظیم ترین شہر بھی ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 2320 میٹر ہے۔

جائزہ

1961ء میں تھمپو کو باقاعدہ شہر تصور کیا گیا اور اسے بھوٹان کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔ 1960ء سے پہلے تک تھمپو ایک چھوٹا قصبہ تھا جس کو شاہ جگ مے دورجے نے اس کو ترقی دے کر قدیم دارالحکومت پوناکھا سے تبدیل کر دیا۔
یہ شہر وقت کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتا گیا اور آج یہ دریائے وانگ چو کے مغربی جانب موجود ہے، یہاں سرکاری دفاتر موجود ہیں۔ اس وادی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے اور شہر کے مرکز کو تقریباً نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ شہری علاقے کے ساتھ ساتھ مضافاتی دیہی علاقے نے بھی اس دوران خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ یہاں کا سب سے اہم مقام نورزن لین ہے جہاں دکانیں، ریستواں، تجارتی مراکز اور عوامی تعمیرات ہیں۔
اس شہر میں اب جابجا رہائشی منصوبے، تجارتی مراکز وغیرہ تعمیر کیے گئے ہیں۔ ایک قانون کے تحت یہاں تعمیرات کے لیے لازم ہے کہ وہ بدھا طرز تعمیر کی آئینہ دار ہوں اور ان کو بھوٹانی فن مصوری سے آراستہ کیا جانا لازمی ہے۔ دریا کے کنارے پر دکانیں اور سیاحتی مقامات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔