"جزیرہ نما عرب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: af:Arabiese Skiereiland
م r2.7.1) (روبالہ جمع: ga:An Araib
سطر 66: سطر 66:
[[fr:Arabie]]
[[fr:Arabie]]
[[fy:Arabysk Skiereilân]]
[[fy:Arabysk Skiereilân]]
[[ga:An Araib]]
[[gl:Península de Arabia]]
[[gl:Península de Arabia]]
[[ko:아라비아 반도]]
[[ko:아라비아 반도]]

نسخہ بمطابق 16:10، 17 فروری 2013ء

جزیرہ نما عرب کا خلائی منظر

جزیرہ نما عرب (عربی: شبه الجزيرة العربية، انگریزی: Arabian Peninsula) جنوب مغربی ایشیا میں افریقہ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ایک جزیرہ نما ہے جس کا بیشتر حصہ صحرائی ہے۔ جزیرہ نما عرب مشرق وسطی کا اہم ترین حصہ ہے اور تیل اور گیس کے وسیع تر ذخائر کے باعث خطے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جزیرہ نما عرب کا ساحل مغرب میں بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ، جنوب مشرق میں بحیرہ عرب اور شمال مشرق میں خلیج اومان، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے ملتا ہے۔

شمال میں جزیرہ نما عرب کی حدود کوہ زاگرس (عربی: زاغروس) تک جاکر ختم ہوجاتی ہیں۔ جغرافیائی طور پر یہ بغیر کسی واضح علامت صحرائے شام سے مل جاتا ہے۔

سیاسی طور پر جزیرہ نما عرب سعودی عرب اور کویت کی شمالی سرحدوں کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے۔

درج ذیل ممالک جزیرہ نما کا حصہ سمجھے جاتے ہیں:

جزیرہ نما کا بیشتر حصہ سعودی عرب میں شامل ہے اور آبادی کی اکثریت بھی سعودی عرب اور یمن میں رہائش پذیر ہے۔ جزیرہ نما عرب میں دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی یہیں ہیں۔ معاشی طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خطے کی امیر ترین اقوام ہیں۔ عربی دنیا کا معروف ٹیلی وژن چینل الجزیرہ بھی اسی جزیرہ نما کے ایک ملک قطر سے چلایا جاتا ہے۔


 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

ٰ