"خوراک مرگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.2+) (Robot: Modifying cs:Smrtná dávka to cs:Smrtelná dávka
م r2.7.2) (روبالہ جمع: ko:치사량
سطر 11: سطر 11:
[[es:Dosis letal]]
[[es:Dosis letal]]
[[fr:Dose létale]]
[[fr:Dose létale]]
[[ko:치사량]]
[[lt:Mirtinoji dozė]]
[[lt:Mirtinoji dozė]]
[[ja:致死量]]
[[ja:致死量]]

نسخہ بمطابق 11:32، 27 فروری 2013ء

خوراک مرگ (lethal dose) جسکے اوائل کلمات LD اختیار کیۓ جاتے ہیں ، کسی بھی مادے (زہر یا دوا بھی) یا تابکاری کی ہلاکت خیزی کے بارے میں اندازہ لگانے کا ایک پیمانہ ہے۔ لیکن چونکہ مختلف انسانوں کا ردعمل کسی بھی مادے یا مضر تابکاری کے لیۓ مختلف ہوا کرتا ہے اس لیۓ خوراک مرگ کی مقدار ہر انسان کے لیۓ فردا فردا مختلف ہوتی ہے۔ اس معاملہ کو حل کرنے کے لیۓ خوراک مرگ کی اوسط نکال لی جاتی ہے، اور خوراک مرگ کی طبی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ؛ وہ مقدار خوارک کہ جس کو جسم میں داخل کرنے والے افراد (یا کوئی بھی جاندار) کی تعداد میں سے ایک طے شدہ فیصد ہلاک ہوجاۓ ۔ اسکی اکائی ؛ خوراک / کلوگرام جسمانی وزن ، ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی طے شدہ فیصد ، 50 فیصد لی جاتی ہے اور اسکو LD50 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یعنی یہ وہ مقدار ہوئی کہ جسکو اپنے جسم میں داخل کرنے والے جانداروں کی کل تعداد میں سے 50 فیصد ہلاک ہوجاۓ گی۔