"میریم مکیبا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.6.5) (روبالہ جمع: uk:Міріам Макеба
سطر 58: سطر 58:
[[sv:Miriam Makeba]]
[[sv:Miriam Makeba]]
[[tr:Miriam Makeba]]
[[tr:Miriam Makeba]]
[[uk:Міріам Макеба]]
[[yo:Miriam Makeba]]
[[yo:Miriam Makeba]]
[[zh:米瑞安·馬卡貝]]
[[zh:米瑞安·馬卡貝]]

نسخہ بمطابق 22:23، 3 مارچ 2013ء

جنوبی افریقہ کی ممتاز گلوکارہ.محترمہ مکیباچار مارچ 1932 میں جوہانسبرگ میں پیدا ہوئی تھیں اور نسلی امتیاز کے خلاف جدو جہد میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

موسیقی میں ان کے کرئیر کا آغاز 1950 کی دہائی میں ہوا۔ مکیبا نے جیز اور جنوبی افریقہ کے روایتی نغموں کے امتزاج سے موسیقی کو ایک نیا روپ دیا۔

مکیبا عالمی توجہ کا مرکز اس وقت بنیں جب انہوں نے 1959 میں منہٹن برادرز گروپ کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا۔

اس کے فوراً بعد انہیں جلاوطنی اختیار کرنی پڑی کیونکہ نسلی امتیاز کے خلاف بننے والی ایک دستاویزی فلم میں آنے پران کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا اور نیسلن منڈیلا کی رہائی تک وہ وطن واپس نہیں آئیں۔

مکیبا گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی سیاہ فام افریقی خاتون ہیں اور افریقی موسیقی کی پہلی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ہیں۔جنوبی افریقہ کے موسیقار ہیو ماسیکیلا سے طلاق کے بعد انہوں نے امریکی ہیومن رائٹس کارکن سٹاکلی کارمیچل سے شادی کی۔

امریکہ میں جلاوطنی کے دوران انہوں نے اپنے مشہور گانےگائے۔ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اپنے ارد گرد کے ماحول کے بارے میں ہی نغمے گاتے ہیں اور ہمارے ارد گرد صرف امتیاز ، مسائل اور تکالیف رہی ہیں‘۔اور ایسے میں ہماری موسیقی پر اس کا اثر لازمی ہے۔ نومبر 2008 میں ان کا انتقال ہوا۔