"تغلق خاندان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 19 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q1124402 پر موجود ہیں
سطر 61: سطر 61:
[[زمرہ:تاریخی ترک ریاستیں]]
[[زمرہ:تاریخی ترک ریاستیں]]
[[زمرہ:تاریخ ہندوستان]]
[[زمرہ:تاریخ ہندوستان]]

[[en:Tughlaq dynasty]]
[[az:Tuğluqoğulları sülaləsi]]
[[ca:Dinastia tughlúquida]]
[[da:Tughlak-dynastiet]]
[[de:Tughluq-Dynastie]]
[[fr:Dynastie des Tughlûq]]
[[hi:तुग़लक़ वंश]]
[[it:Tughlak]]
[[ml:തുഗ്ലക് രാജവംശം]]
[[mr:तुघलक घराणे]]
[[nl:Tughluqdynastie]]
[[ne:तुगलक वंश]]
[[ja:トゥグルク朝]]
[[pa:ਤੁਗਲਕ ਖ਼ਾਨਦਾਨ]]
[[pl:Tughlakowie]]
[[ru:Династия Туглаков]]
[[sv:Tughlaqdynastin]]
[[uk:Династія Туґлак]]
[[zh:圖格魯克王朝]]

نسخہ بمطابق 12:32، 12 مارچ 2013ء

ہندوستان میں خلجی خاندان کے بعد سلطان غیاث الدین تغلق نے دہلی پر تغلق خاندان کی حکومت قائم کی۔ یہ خاندان 1413ء تک حکمران رہا۔ اور اس کے بعد سید خاندان برسر اقتدار آیا۔

تغلق خاندان کے دو بادشاہ زیادہ نامور ہوئے ہیں۔ سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ ایک سخت گیر حاکم تھے۔ متعصب مؤرخوں نے اس کو پاگل کہا ہے مگر یہ درست نہیں- اس نے چند غلط اور ناممکن العمل اقدام ضرور کیے- مثلاً پایۂ تخت دہلی سے دولت آباد منتقل کیا- خراسان اور چین پر ناکام حملہ کیا۔

سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ ‎کے زمانے میں مشہور عرب سیاح ابن بطوطہ ہندوستان آیا ۔ اور نو برس یہاں رہا۔

سلطان فیروز شاہ تغلق اس خاندان کا سب سے ممتاز بادشاہ گزرا ہے، جو بہت دیندار اور منصف مزاج تھا۔ تمام زندگی رفاہ عامہ کے کاموں اور علم کی ترویج و ترقی میں کوشاں رہا۔ بے شمار ہسپتال ، مساجد ، یتیم خانے ، سرائیں اور مدارس قائم کیے۔ بے کاری کو دور کرنے کی خاطر دریاؤں پر پل بند ھوا کر ملک میں نہریں کھدوائیں تاکہ زراعت بڑھے۔ اور عوام خوشحال ہوں۔ سخت سزائیں ، منسوخ کر دیں۔ سلطان فیروز شاہ تغلق کے بعد خاندان تغلق کا زوال شروع ہوا، اور 1398ء میں امیر تیمور بیگ گورکانی نے رہی سہی طاقت کا خاتمہ کردیا۔ تیمور جاتے وقت سید خضر خان ابن ملک سلیمان کو نائب بنا کر چھوڑ گیا۔ گو آخری بادشاہ سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق ‎نے جلد ہی دہلی پر دوبارہ قبضہ کر لایا، لیکن 1413ء میں اس کی وفات کے بعد تغلق خاندان کا بالکل خاتمہ ہوگیا۔ تغلق عہد کی ایک قابل قدر خصوصیت یہ ہے کہ دکنی زبان پر شمالی ہند کی زبان کا مستقل اور نمایاں اثر اسی دور میں ہوا۔

سلاطین تغلق

لقب نام دور حکومت

سلطان غیاث الدین تغلق شاہ

غازی ملک
1320 تا 1325ء

سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ

ملک فخر الدین
1325ء تا 1351ء

سلطان فیروز شاہ تغلق

ملک فیروز ابن ملک رجب
1351ء تا 1388ء

سلطان غیاث الدین تغلق شاہ دوم

تغلق خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ
1388ء تا 1389ء

سلطان ابو بکر شاہ

ابو بکر خان ابن ظفر خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ
1389ء تا 1390ء

سلطان محمد شاہ

محمد شاہ ابن فیروز شاہ
1390ء تا 1394ء

سلطان علاءالدین سکندر شاہ

ھمایوں خان
1394ء

سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق

محمود شاہ ابن محمد شاہ
1394 - 1412/1413

سلطان ناصر الدین نصرت شاہ تغلق

نصرت خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ
1394 – 1398
سید خاندان نے تغلق خاندان کو ہٹا دیاـ
  • دہلی سلطنت دو حصوں میں بٹ گیاـ ایک مشرقی حصہ جو کہ سنتری رنگ کے خانے میں واضع کیا گیا ہے اور اس کا دارالحکومت فیروزآباد تھاـ
    • دوسرا مغربی حصہ جو کہ پیلے رنگ کے خانے میں واضع کیا گیا ہے اور اس کا دارالحکومت دہلی تھاـ