"عمار بن یاسر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
'''حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ'''، (کنیت ابو یقظان ) [[حضرت یاسر]] رضی اللہ عنہ کے بیٹے تھے اور صحابی بھی تھے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نےدوراسلام کے شروع میں اسلام قبول کیا۔ ان کے والد حضرت یاسر {{رض مذ}} اور والدہ اسلام کے پہلے شہیدوں میں سے تھے۔ حضرت عمار بن یاسررضی اللہ عنہ حبشہ کو ہجرت کرنے والوں کے سربراہ تھے۔ جنگ بدر اور دیگر جنگوں میں شریک تھے اور صلح حدیبیہ میں بھی شامل تھے۔ ان کے بارے میں حضور {{درود}} نے فرمایا کہ انہیں ایک باغی گروہ شہید کرے گا۔<ref> صحیح مسلم، حدیث6966 سے لیکر 6970 </ref> آپ کی شہادت حضرت علی {{رض مذ}} کے دورِ خلافت میں 37ھ میں جنگِ صفین میں ہوئی جس میں آپ حضرت علی کی طرف سے لڑے اور امیر معاویہ ابن ابی سفیان کی فوج مد مقابل تھی۔

==ولادت با سعادت==

==ابتدائی زندگی==
==ابتدائی زندگی==
سطر 11: سطر 8:

==جنگیں==
==جنگیں==
آپ نے مختلف غزوات اور بعد میں جنگِ جمل اور جنگِ صفین میں شرکت کی اور جنگِ صفین میں شہید ہوئے۔

===جنگ جمل===
===جنگ جمل===
سطر 26: سطر 23:

==شہادت==
==شہادت==
آپ کی شہادت جنگِ صفین میں ہوئی جس میں آپ حضرت علی ابن ابی طالب کی طرف سے شریک تھے۔یہ 9 صفر 37ھ تھی اور ان کی عمر اس وقت 93 برس تھی۔

==شخصیت==

نسخہ بمطابق 07:31، 10 اگست 2013ء

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ، (کنیت ابو یقظان ) حضرت یاسر رضی اللہ عنہ کے بیٹے تھے اور صحابی بھی تھے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نےدوراسلام کے شروع میں اسلام قبول کیا۔ ان کے والد حضرت یاسر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ اور والدہ اسلام کے پہلے شہیدوں میں سے تھے۔ حضرت عمار بن یاسررضی اللہ عنہ حبشہ کو ہجرت کرنے والوں کے سربراہ تھے۔ جنگ بدر اور دیگر جنگوں میں شریک تھے اور صلح حدیبیہ میں بھی شامل تھے۔ ان کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں ایک باغی گروہ شہید کرے گا۔[1] آپ کی شہادت حضرت علی رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے دورِ خلافت میں 37ھ میں جنگِ صفین میں ہوئی جس میں آپ حضرت علی کی طرف سے لڑے اور امیر معاویہ ابن ابی سفیان کی فوج مد مقابل تھی۔

ابتدائی زندگی

حضرت عمار بن یاسر کے والدین کو ابوجھل اور دیگر مشرکین کے حکم پر شہید کر دیا گیا تھا۔ ان کے والد کو تازیانے مار مار کر شہید کیا گیا۔ ان کی والدہ کے دونوں پیروں کو دو اونٹوں سے باندھ کر مختلف سمتوں میں دوڑایا گیا یہاں تک کہ ان کے جسم کے دو ٹکرے ہو گئے۔ یعنی ان کے والدین اسلام کے اولین شہداء میں سے تھے۔

شخصیت

آپ بڑے مشہور صحابی ہیں اور آپ کی حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت مشہور تھی۔ والدین کی شہادت کے بعد روتے ہوئے خدمت رسول میں آئے تو انہوں نے دعائے خیر کی کہ خدا آلِ یاسر میں سے کسی کو آگ کا عذاب نہ دے۔ مدینہ میں پہلی مسجد کی تعمیر کے دوران سب لوگ قریبی پہاڑیوں سے پتھر لا رہے تھے۔ اس دوران حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم پتھر لا رہے تھے اور ان کی پیشانی مبارک سے پسینہ بہہ رہا تھا۔ یہ دیکھ کر حضرت عمار بن یاسر نے ان سے کہا کہ آپ پتھر نہ لائیں میں آپ کے حصے کا پتھر بھی لاتا رہوں گا۔ اس وقت رسولِ خدا صل اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کے حق میں دعا فرمائی۔

جنگیں

آپ نے مختلف غزوات اور بعد میں جنگِ جمل اور جنگِ صفین میں شرکت کی اور جنگِ صفین میں شہید ہوئے۔

جنگ جمل

یہ جنگ مسلمانوں کے درمیان لڑی جانے والی پہلی جنگ تھی۔ جس میں بھائی نے بھائی کا خون بہایا۔ اس جنگ کی اصل وجھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا خلیفہ ہونا تھا کیونکھ حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے قتل کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا اورحضرت علی علیھ سلام نے خلیفہ بنتے ھی شام کے گورنر معاویہ بن ابی سفیان کو معزول کر دیا بدلھ میں امیر معاویہ نے قصاص عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مطالبہ کو طول دیا . یہ لڑائی کوفے کے باہر خریبہ کے مقام پر ہوئی اس میں حضرت طلحہ و حضرت زیبر قتل ہوئے اور کوئی دس ہزار مسلمان کام آئے۔

جنگ صفین

علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کی خالص مذہبی سلطنت کوزمانہ برداشت نہ کرسکا , آپ کے خلاف بنی امیہ اور بہت سے وہ لوگ کھڑے ہوگئے جنھیں آپ کی مذہبی حکومت میں اپنے اقتدار کے زائل ہونے کا خطرہ تھا آپ نے ان سب سے مقابلہ کرنااپنا فرض سمجھا اور جمل# اور صفین# اور نہروان# کی خون ریز لڑائی ہوئی جنگ صفین جولائی 657 عیسوی میں مسلمانوں کے خلیفہ علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ اور شام کے گورنر امیر معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان ہوئی۔ یہ جنگ دریائے فرات کے کنارے اس علاقے میں ہوئی جو اب ملک شام میں شامل ہے۔ اس جنگ میں شامی افوج کے 45000 اور خلیفہ کی افواج کے 25000 افراد مارے گئے ۔ جن میں سے بیشتر اصحاب رسول تھے۔ اس جنگ کی پیشینگوئی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کی تھی اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بتایا تھا کہ اے عمار تجھ کو ایک باغی گروہ شہید کرے گا۔ حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بھی اسی جنگ میں شہید ہوئے۔ یہ دونوں اصحاب رضی اللہ عنہ حضرت علی کی فوج میں شامل تھے

شہادت

آپ کی شہادت جنگِ صفین میں ہوئی جس میں آپ حضرت علی ابن ابی طالب کی طرف سے شریک تھے۔یہ 9 صفر 37ھ تھی اور ان کی عمر اس وقت 93 برس تھی۔

حوالہ جات

  1. صحیح مسلم، حدیث6966 سے لیکر 6970