"حموربی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Addbot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:شخصیات |
||
سطر 6: | سطر 6: | ||
[[زمرہ:زرخیز ہلال]] |
[[زمرہ:زرخیز ہلال]] |
||
[[زمرہ:تاریخ عراق]] |
[[زمرہ:تاریخ عراق]] |
||
[[زمرہ:شخصیات]] |
|||
[[زمرہ:بادشاہ]] |
[[زمرہ:بادشاہ]] |
نسخہ بمطابق 17:21، 21 ستمبر 2013ء
اٹھارویں صدی قبل مسیح۔ قدیم بابل کے پہلے شاہی خاندان کا چھٹا اور سب سے مشہور بادشاہ ۔ سمیر اور اکاد ’’جنوبی عراق‘‘ کی شہری ریاستوں کو اپنی قلمرو میں شامل کیا اور لرسا کے ایلمی بادشاہ کو شکست دے کر اس کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ مگر فتوحات سے زیادہ اپنے ضابطہ قوانین کے لیے مشہور ہے۔ حموربی کا قانونی ، آئینی اور اخلاقی ضابطہ دنیا کا سب سے قدیم ضابطہ ہے۔ کہتے ہیں کہ بنی اسرائیل کے ضوابط اسی سے ماخوذ ہیں ۔انجیل میں اس کا نام ام رافیل ’’فرماں روائے شنار‘‘ (سمیر) ہے۔ ضابطہ قوانین میں عدالت ، کھیتی باڑی ، آبپاشی ، جہاز رانی ، غالموں کی خریدوفروخت ، آقا اور غلام کے تعلقات ، شادی بیاہ ، وراثت ، ڈاکا ، چوری وغیرہ سے متعلق قانون کے اصول بیان کیے گئے ہیں۔ یہ ضابطہ پتھر کی تختی پر کندہ ہے اور برٹش میوزیم میں محفوظ ہے۔ حموربی نے بکثرت عمارتیں بنوائیں اور نہریں کھدوا کر آبپاشی کا نظام درست کیا۔
ویکی ذخائر پر حموربی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |