"قدرت اللہ شہاب" کے نسخوں کے درمیان فرق
Faizan (تبادلۂ خیال | شراکتیں) ←حوالہ جات: عام اصلاحات using AWB |
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:پاکستانی سفیر بجانب زمرہ:پاکستانی سفارت کار |
||
سطر 51: | سطر 51: | ||
[[زمرہ:پاکستانی صوفیاء]] |
[[زمرہ:پاکستانی صوفیاء]] |
||
[[زمرہ:پاکستانی |
[[زمرہ:پاکستانی سفارت کار]] |
||
[[زمرہ:پاکستانی مزاح نگار]] |
[[زمرہ:پاکستانی مزاح نگار]] |
||
[[زمرہ:پاکستانی علماء]] |
[[زمرہ:پاکستانی علماء]] |
نسخہ بمطابق 06:10، 30 جنوری 2014ء
قدرت الله شهاب Qudratullah Shahab | |
---|---|
فائل:QAShahab.JPG | |
پیدائش | 26 فروری 1917[1] گلگت, برطانوی ہند |
وفات | جولائی 24، 1986 اسلام آباد, پاکستان | (عمر 69 سال)
آخری آرام گاہ | H-8 Graveyard, اسلام آباد |
پیشہ | سرکاری ملازم, سفارتکار |
قومیت | پاکستانی |
تعلیم | انڈین سول سروس |
نمایاں کام | شہاب نامہ |
شریک حیات | عفت شہاب [2] |
اولاد | ثاقب شہاب |
قدرت اللہ شہاب (1986-1917)
پاکستان کے نامور اردو ادیب اور بیورو کریٹ تھے۔ ان کی پیدائش گلگت میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے ریاست جموں و کشمیر اور موضع چمکور صاحب ضلع انبالہ میں حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم -اے انگلش کیا۔ 1941 میں انڈین سول سروس میں شامل ہوئے۔ابتداء میں شہاب صاحب نے بہار اور اڑیسہ میں خدمات سرانجام دیں۔ ا1943 میں بنگال میں متعین ہو گئے۔آزادی کے بعد حکومت آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہوئے۔ بعد ازاں پہلے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد ، اسکندر مرزا اور پھر صدر ایوب خان کے سیکریٹری مقرر ہوئے۔ پاکستان میں جنرل یحیی خان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد انہوں نے سول سروس سے استعفی دے دیا اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے وابستہ ہوگئے ۔ انہوں نے مقبوضہ عرب علاقوں میں اسرائیل کی شرانگیزیوں کا جائزہ لینے کے لیے ان علاقوں کا خفیہ دورہ کیا اور اسرائیل کی زیادتیوں کا پردہ چاک کیا ۔ ان کی اس خدمت ک بدولت مقبوضہ عرب علاقوں میں یونیسکو کا منظور شدہ نصاب رائج ہوگیا جو فلسطینی مسلمانوں کی ایک عظیم خدمت تھی ۔پاکستان رائٹرز گلڈ کی تشکیل انہی کی مساعی سے عمل میں آئی۔ صدر یحییٰ خان کے دور میں وہ ابتلا کا شکار بھی ہوئے اور یہ عرصہ انہوں نے انگلستان کے نواحی علاقوں میں گزارا۔۔ شہاب صاحب ایک بہت عمدہ نژر نگار اور ادیب بھی تھے۔ ان کی تصانیف میں یاخدا، نفسانے، ماں جی اور انکی خودنوش سوانح حیات شہاب نامہ قابل ذکر ہیں.فدرت اللہ شہاب نے 24جولائی1986کو اسلام آباد میں وفات پائی اور اسلام آباد کے سیکٹرH-8کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔
تصانیف
- شہاب نامہ خودنوش سوانح حیات
- یاخدا
- نفسانے
- ماں جی
- سرخ فیتہ
حوالہ جات
- ↑ Final Resting Place of Hz Qudratullah Shahab (RA) « Stray Reflections. Strayreflections.wordpress.com (2008-02-22). Retrieved on 2012-04-21.
- ↑ Zikr-e-Shahab: Remembering Qudrat Ullah Shahab | LUBP. Criticalppp.com (2004-09-09). Retrieved on 2012-04-21.