باب:فلکیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باب فلکیات میں خُوش آمدید

فلکيات (یعنی، ستاروں کا قانون) ایک ایسا سا‏ئنسی علم ہے جس میں زمین‎ کے باہر رونما ہونے والے واقعات کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ اس میں آسمان پر نظر آنے والے اجسام کے آغاز ، ارتقاء اور طبعی و کیمیا‎‎ئی خصوصیات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ آپ کو جان کر حیرانی ہو گی کہ رات کی تاریکی میں ٹمٹماتے ہوئے تارے، درحقیقت کروڑوں نوری سالوں کی دوری پر موجُود کہکشاں، نظام شمسی یا جسیم و ضخیم ستارے ہیں۔

مزید پڑھیں

منتخب مضمون

کہکشاں اصل میں ایک نہایت بڑا کائناتی جسم ہوتا ہے جو کہ ثقلی بندھن میں مربوط مختلف اجسام ، جیسے ستاروں، بین النجمی واسطہ اور تاریک مادے پر مشتمل ہوتی ہے۔ سائنس دانوں اور ماہرین نجوم نے کہکشاں کو کائنات کے جزیروں سے تشبیہ دی ہے۔ بالفاظ دیگر یہ ستاروں کا ایک ایسا نظام ہوتا ہے جس میں کئی مختلف نظام شمسی ہو سکتے ہیں۔ ہئیت دانوں کا اندازہ ہے کی اس میں ایک کروڑ ستاروں تک کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ اینڈرومیڈا ہمارے سے قریب ترین کہکشاں ہے۔ یہ بیس لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

مزید پڑھیں

ذیلی زمرہ جات
منتخب تصویر

مریخ، نظام شمسی کا چوتھا سیارہ ہے۔ بہت عرصہ پہلے انسان کا خیال تھا کہ مریخ پر بھی زندگی موجود ہے۔ اس میں بھی ہماری زمین کی طرح فضا موجود ہے اور یہاں پر وادیاں اور برفانی قُطب بھی ہیں۔ مگر، یہاں کی بیرونی سطح صرف بنجر اور ٹوٹی پھوٹی زمین ہے۔

مزید پڑھیں