بطلیموس چہاردہم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بطلیموس چہاردہم
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 59 ق مء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 44 ق مء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات زہر   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت قدیم مصر   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ قلوپطرہ (46 ق.م–43 ق.م)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد بطلیموس آلیٹس   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
قلوپطرہ ،  بطلیموس دوازدہم تھیئوس فلاپاٹر   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان بطلیموسی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر معلومات
پیشہ مقتدر اعلیٰ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان قدیم یونانی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بطلیموس چہاردہم (یونانی زبان: Πτολεμαῖος) (پیدائش: 60 ق م– وفات: 44 ق م) مصر کے بطلیموسی خاندان کا فرعون مصر تھا۔ بطلیموس چہاردہم نے 47 ق م سے 44 ق م تک مصر پر ملکہ قلوپطرہ کے ساتھ بحیثیت مشترکہ حکمران حکومت کی۔

مشترکہ حکومت[ترمیم]

13 جنوری 47 ق م کو بطلیموس سیزدہم کی وفات کے بعد بطلیموس چہاردہم کو فرعون مصر کی حیثیت سے حکمران مصر تسلیم کر لیا گیا۔ اِس کے ساتھ ساتھ مصری قوانین حکمرانی کے تحت اُسے اپنی بڑی بہن قلوپطرہ کو حکومت میں شریک کار تسلیم کرنا تھا۔ اِس طرح قلوپطرہ اور بطلیموس چہاردہم بیک وقت فرعون مصر کی حیثیت سے تخت نشین ہوئے۔ بعد ازاں بطلیموس چہاردہم نے مصری شاہی قوانین کے مطابق اپنی بہن قلوپطرہ سے شادی کرلی مگر قلوپطرہ رومن آمر جولیس سیزر کی طرف مائل ہو گئی اور 48 ق م میں جولیس سیزر کی مصر کی مہم کے دوران قلوپطرہ نے جولیس سیزر سے شادی کرلی۔ اِس کے بعد بطلیموس چہاردہم کی حکومت برائے نام رہ گئی اور مصر پر قلوپطرہ مکمل طور پر اقتدار پر قابض ہو گئی۔ 15 مارچ 44 ق م کو روم میں جولیس سیزر کو قتل کر دیا گیا تو قلوپطرہ نے اِن حالات میں اقتدار سے بطلیموس چہاردہم کو الگ کردینا مناسب سمجھا، لیکن وہ مصری شاہی قوانین کے مطابق بطلیموس چہاردہم کو مشترکہ حکومت سے الگ نہیں کرسکتی تھی۔ اِس کا حل اُس نے یہ نکالا کہ بطلیموس کو ایک پودے کے ذریعہ سے زہر دلوا دیا۔ بطلیموس کی موت کے بعد 2 ستمبر 44 ق م کو قلوپطرہ نے اپنا بڑے بیٹے سیزاریئن کو اپنے ہمراہ حکومت میں شریک کر لیا۔

قتل[ترمیم]

26 جولائی 44 ق م کو قلوپطرہ نے بطلیموس کو تاج الملوک نامی ایک زہریلے پودے کے ذریعہ زہر دلوایا جس سے اُس کی موت واقع ہو گئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بطلیموس چہاردہم
پیدائش: 60 ق م وفات: 44 ق م
ماقبل  فرعون مصر
13 جنوری 47 ق ماگست 44 ق م
مع قلوپطرہ
مابعد