بین الاقوامی بحری تنظیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
 
بین الاقوامی بحری تنظیم
(انگریزی میں: Intergovernmental Maritime Consultative Organization)[1]
(انگریزی میں: International Maritime Organization)[1]
(فرانسیسی میں: Organisation maritime consultative intergouvernementale)
(فرانسیسی میں: Organisation maritime internationale ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی بحری تنظیم
بین الاقوامی بحری تنظیم


مخفف IMO
صدر دفتر لندن، مملکت متحدہ
تاریخ تاسیس 17 مارچ 1948؛ 76 سال قبل (1948-03-17)
قسم خصوصی ادارہ
تنظیمی زبان انگریزی [2]
عربی [2]
مینڈارن چینی [2]
ہسپانوی [2]
فرانسیسی [2]
روسی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سربراہ سربراہ
جدی تنظیم اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل
باضابطہ ویب سائٹ www.imo.org

بین الاقوامی بحری تنظیم (انگریزی: World Tourism Organization) اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہے جس کا قیام 17 مارچ 1948ء کو عمل میں آیا۔ اس ادارے کا مقصد حکومتوں کے مابین جہاز رانی کے بارے میں اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کی بابت نظام قائم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ بحری حفاظت اور جہاز رانی کی بابت اعلیٰ معیار کو قائم رکھتا ہے، جہاز رانی کی بابت حکومتوں کی جانب سے غیر ضروری پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے۔یہ ادارہ جہاز راں کمپنیوں کی طرف سے عائد کردہ رکاوٹوں کے تدارک کے لیے بھی مناسب طریقوں پر غور کرتا ہے اور جہاز رانی کی بابت بین الاقوامی کانفرنسیں طلب کرتا ہے۔ بین الاقوامی ضابطوں اور اقرار ناموں کے مسودات مرتب کرنا بھی اس ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ادارے کا سربراہ سیکریٹری جنرل کہلاتا ہے۔ موجود ہ سیکریٹری جنرل جنوبی کوریا کے کٹیک لیم Kitack Lim ہیں۔ اس ادارے کا صدر دفتر لندن میں قائم ہے۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب https://www.imo.org/en/About/HistoryOfIMO/Pages/Default.aspx
  2. https://www.imo.org/en/about/Pages/FAQs.aspx — اخذ شدہ بتاریخ: 18 جولا‎ئی 2023
  3. سید محمود خاور، اقوام متحدہ کی کہانی، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2004ء، ص 36