تفریح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تفریح (entertainment) سے مُراد کوئی بھی ایسی سرگرمی ہے جو لوگوں کو فرصت کے اوقات میں اپنے آپ کو محظوظ یا مسرور (amuse) کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

تفریح عموماً ایک ساکن یا بے حرکت سرگرمی ہوتی ہے مثلاً متحرک فلم (movie) یا اوپرا وغیرہ دیکھنا۔ جبکہ فرحت (amusement) کی متحرک یا فعال اشکال، جیسا کہ کھیل وغیرہ، کو زیادہ تر تفنّن (recreation) میں شمار کیا جاتا ہے۔ سرگرمیاں مثلاً ذاتی پڑھائی یا کسی موسیقی ادات (musical instrument) کی ممارست (practice) کو مشاغل سمجھا جاتا ہے۔

وہ صنعت جو تفریح فراہم کرتی ہے اُسے تفریحی صنعت یا تفریحیات کہاجاتا ہے۔ تفریح کی کئی اقسام ہیں مثلاً: سنیما، جلوہ کاری، کھیل، لعبہ جات (games) اور سماجی رقص (social dance) وغیرہ۔ کٹھ پتلیاں (puppets)، مسخرے (clowns)، سوانگ (mimes) اور کارٹونات وغیرہ بچوں کو راغب کرتے ہیں، تاہم بڑے بھی بعض اوقات انھیں تفریح بخش پاتے ہیں۔

تفریحیات پر سب سے بڑی تنقید یہ کی جاتی ہے کہ یہ معنی خیز سمجھی جانے والی سرگرمیوں مثلاً مطالعے اور رضاکاری (volunteering) وغیرہ سے لوگوں کا پیسہ اور وقت دوسری طرف مبذول کرتی ہیں۔

نیز دیکھیے[ترمیم]

__LEAD_SECTION__[ترمیم]

سرفنگ، تفریح کی ایک شکل

تفریح ایک فرصت کی سرگرمی ہے اور فرصت صوابدیدی وقت ہے۔ [1] "تفریح کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت" انسانی حیاتیات اور نفسیات کا ایک لازمی عنصر ہے۔ [2] تفریحی سرگرمیاں اکثر لطف اندوزی، دلچسپی یا خوشی کے لیے کی جاتی ہیں اور انھیں " لطف " سمجھا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Thomas S. Yukic (1970)۔ Fundamentals of Recreation (2nd ایڈیشن)۔ Harpers & Row۔ صفحہ: 1ff۔ LCCN 70-88646 
  2. Bruce C. Daniels (1995)۔ Puritans at Play. Leisure and Recreation in Colonial New England.۔ New York: St. Martin's Press۔ صفحہ: xi۔ ISBN 978-0-312-12500-4