جانوروں کی بارش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جانوروں کی بارش کا خیالی منظر

جانوروں کی بارش ایک نایاب موسمیاتی مظہر ہے جس میں ایسے جانور آسمان سے بارش کی طرح برستے ہیں جو اُڑ نہیں سکتے۔ تاریخ میں ایسے کئی واقعات کو مختلف ممالک میں رپورٹ کیا گیا ہے۔[1] اس مظہر کی وضاحت کے لیے ایک مفروضہ یہ بھی پیش کیا گیا کہ بعض اوقات ٹورنیڈو (طوفانی بگولہ) مچھلیوں یا مینڈکوں جیسے جانداروں کو اٹھا کر میلوں دور تک لیجاتے ہیں[1][2] تاہم اس مظہر کا یہ پہلو (اٹھانا) ابھی تک سائنسدانوں کے مشاہدے میں نہیں آیا ہے۔[3]

انگریزی محاورہ it is raining cats and dogs (موسلادھار بارش) کی اشتقاقیات غیریقینی ہے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس کا مظہر جانوروں کی بارش سے کوئی تعلق ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Can it rain frogs, fish or other objects"۔ کتب خانہ کانگریس۔ August 26, 2010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2015 
  2. How can it rain fish? BBC News 20 August, 2004.
  3. When It Rains Animals: The Science of True Weather Weirdness. Alasdair Wilkins. March 21, 2012.

بیرونی روابط[ترمیم]